SiteTitle

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 

[خمس کے مختلف مسائل]

Questionبندہٴ ناچیز ذاتی گھر نہ ہونے کی وجہ سے ( رنج و مقشت میں گرفتار ہے اور بینک ( یا کسی شخص ) سے قرض لئے بغیر ، گھر خریدنے کی ، قدرت نہیں ہے لہٰذا بینک (یا کسی شخص)سے قرض، لیکر میں نے ایک گھر خریدا ہے اس صورت حال میں پہلے تو یہ کہ میرا خمسی سال آنے پر میرے پاس ضروریات کے بعد جو باقی کچھ بچے گا کیا اس پر خمس واجب ہے ؟ اور دوسرے یہ کہ بینک یا شخصی ، قسطیں ، جمع کرتے وقت کیا آپ ان قسطوں کی رقم پرخمس کو واجب جانتے ہیں ؟
Answer: جواب:۔ قسطوں پر خمس واجب نہیں ہے ، ہاں اگر تمہارے پاس قسطوں کے علاوہ مزید کچھ باقی ہو تو اس پر خمس واجب ہے ۔

مجلسوں میں تاج کی صورت میں قیمتی پھول لے جائے جاتے ہیں [خمس کے مختلف مسائل]

Questionسویم اور چہلم وغیرہ کی مجلسوں میں تاج کی صورت میں قیمتی پھول لے جائے جاتے ہیں کچھ دنوں کے بعد یہ پھول کوڑے دان میں ڈال دئے جاتے ہیں پہلا سوال تو یہ ہے کہ اس طرح کے قیمتی گلدستوں کا لے جانا کیا اصراف کا مصداق ہے ؟ اور دوسرے یہ کہ کیا اس پر خمس واجب ہے ؟
Answer: جواب:۔ اگر اس کے لئے زیادہ قیمت ادا کی جاتی ہے تو بعید نہیں کہ اصراف کا مصداق ہو نیز خمس بھی واجب ہومگر اس صورت میں جب کسی مہم کام کے لئے مہیا کیاجائے ۔

جو رقم داماد سے وصول کی جاتی ہے اس کا خمس [خمس کے مختلف مسائل]

Questionافغانستان کے لوگوں اور شیعوں کے درمیان رواج ہے کہ شادی میں مہر کی رقم کے علاوہ کچھ رقم لڑکی کا باپ، داماد سے وصول کرتا ہے کیا یہ رقم حلال ہے اور اگر اس رقم پر ایک سال گذر جائے تو کیا اس پر خمس واجب ہے ؟
Answer: جواب:۔اگر مذکورہ رقم کو عقد کے ضمن میں باپ کیلئے قرار دیا جائے تو حلال ہے اور سال گذرنے کے بعد اس پر خمس واجب ہے .

[خمس کے مختلف مسائل]

Questionزمین ، گھر کا سامان اور سونے کے زیورات ، بیچ کر جو رقم حاصل ہو ئی ہے کیا اس پر خمس واجب ہے ؟
Answer: جواب:۔ اگر وہ زمین ، رہائشی گھر کے لئے ضروری تھی ، تو فروخت کرنے کے بعد ، اس پرخمس نہیں ہے اسی طرح اس رقم پر بھی خمس نہیں ہے، جو گھر میں استعمال ہونے والا سامان ، اور سونے کے زیورا ت بیچ کر حاصل ہو ئی ہے ۔

ہدیہ پر خمس [خمس کے مختلف مسائل]

Questionکیا ہدیہ پر خمس ہے؟
Answer: جواب ۔احتیاط واجب کی بنا پر،اس پر خمس ہے۔

ہدیہ پر خمس [خمس کے مختلف مسائل]

Questionباپ نے اپنے بالغ بچے کو ہدیہ دیا ہے کیا اس ہدیہ پر بھی خمس واجب ہے ؟
Answer: جواب:۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ اگر باپ اپنے نابالغ بچہ کو کوئی چیز ہبہ کرے بچہ بالغ ہو نے کے بعد اس کا خمس اداکرے ۔

ہدیہ پر خمس [خمس کے مختلف مسائل]

Questionاگر کسی خاتو ن کے پاس سونے کے زیورات ہوں ، ان میں سے بعض ھدیہ کے طور پر ملے ہوئے ہوں اور ان پر ایک سال گذر جائے اس صورت میں کیا اس زیور پر خمس واجب ہے ؟
Answer: جواب:۔ اگر وہ زیور اس کے لئے ضروری یا اس کی شان کاحصہ تھے تو اس صورت میں خمس واجب نہیں ہے ۔

خمسی سال کا حساب [خمس کے مختلف مسائل]

Questionعلماء حضرات فرماتے ہیں کہ انسان کو اپنا سالانہ حساب رکھنا چاہئیے ، اگر اس کی آمدنی سالانہ اخراجات سے کم ہو ں کیا تب بھی سال کا حساب رکھنا چاہیئے ؟
Answer: جواب:۔ علماء کی مراد بھی وہی لوگ ہیں جن کی آمدنی زیادہ اور خرچ کرنے کے بعد باقی بچ جائے ، وہ لوگ مراد نہیں ہیںجن کی آمدنی خرچ سے کم ہے۔

ٹیکس اور خمس میں [خمس کے مختلف مسائل]

Questionکیا اس رقم کو جو لوگ ٹیکس کی صورت میں حکومت کو اداکرتے ہیں خمس میں حساب کرسکتے ہیں ؟
Answer: جواب:۔ ٹیکس، دیگر اخراجات کی طرح ایک خرچہ ہے لہٰذا اس کا شماراس شخص کے خرچ کا حصہ ہونے کی وجہ سے سالانہ خرچ میں ہوگا اور خمس میں اس کا حساب نہیں ہو سکتا ہے ۔

[خمس کے مختلف مسائل]

Questionجیسا کہ بعض مجتہدین کرام اور عظیم مراجع ( رضوان اللہ علیھم )از جملہ امام خمینی فرماتے ہیں کہ ہدیہ میں خمس نہیں ہے کیا ( یہ حکم ) بڑی بڑی بخشش اور ہدیوں جیسے ، زمین ، گھر، دکان، کار، وغیرہ کو بھی شامل ہے یا ان کا حساب جدا ہے ؟
Answer: جواب:۔ چھوٹے یا برے ہدیہ میں کوئی فرق نہیں ہے لیکن ہمارے فتوے کے مطابق ان سب چیزوں میں احتیاط واجب کی بناپر خمس واجب ہے ۔

دیت کی رقم پر خمس کا واجب هونا [خمس کے مختلف مسائل]

Questionجو رقم کسی کے خون ( قتل ) کی دیت کے عنوان سے حاصل کی جائے کیا سال گذرنے پر اس پر خمس واجب ہے ؟
Answer: جواب:۔ دیت کی رقم پر خمس واجب نہیں ہے ۔

سیادت ماں کی جانب سے [خمس کے مختلف مسائل]

Questionکیا ماں کی جانب سے، فرزند کی طرف سیادت، منتقل ہوسکتی ہے؟
Answer: جواب: سیادت کے بعض احکام منجملہ، خمس لینا، منتقل نہیں ہوتے اور اس کی وجہ بھی فقہی کتابوں میں بیان ہوئی ہے۔

اپنے مرجع تقلید کے علاوہ دوسرے مجتہد کو خمس دینا [خمس کے مختلف مسائل]

Questionکیا ہر مجتہد کے مقلدین پر، اپنے مال کا خمس، اپنے مجتہدین کو دینا لازم ہے؟
Answer: جواب: مقلد پر اپنے مجتہد کو خمس دینا اس صورت میں واجب ہے ، جب یہ معلوم نہ ہو کہ دیگر مجتہدین کرام خمس کی رقم کو ،انھیں مصارف میں خرچ کرتے ہیں، جنھیں مقلِّد کے مجتہد لازم جانتے ہیںیا حاکم کے عنوان سے اپنے مقلد سے خمس کی رقم کا مطالبہ کرے اور ان دو صورتوں کے علاوہ ، دیگر مجتہدین کے نظریہ کے مطابق ، خرچ کرسکتا ہے۔

مخمس اور غیر مخمس مال کو جدا کرنا [خمس کے مختلف مسائل]

Questionآیا، فقط نیّت کرنے سے خمس نکلا ہوا مخمس مال اور غیر مخمس مال سے جدا ہوجائے گا نیز اس کو جدا کرنے کاکیا طریقہ ہے؟ خصوصاً اس صورت میں جب وہ مال بینک وغیرہ میں ہو؟
Answer: جواب: فقط نیت کافی نہیں ہے، بلکہ عالم خارج میں جدا کرنا ضروری ہے یا، مخمس ایک معین حساب میں ہو اور غیر مخمس دوسرے حساب میں ہو۔

مقروض میت جو خمس کی بھی قرضدار ہے [خمس کے مختلف مسائل]

Questionاگر کوئی میت، مقروض ہونے کے ساتھ خمس کی بھی قرضدار ہو اور اس کا ترکہ دونوں قرضوں کی ادائیگی کے لئے کافی نہ ہو تواس صورت میں وارثین کس قرض کو مقدم رکھیں؟
Answer: جواب: اگر وہ مال جس پر خمس واجب ہے، موجود ہوتو اس کے خمس کو مقدم رکھیں اور اگر وہ مال موجود نہیں ہے تو احتیاط یہ ہے کہ اس مال کو دونوں قرضداروں کے درمیان تقسیم کریں۔

[خمس کے مختلف مسائل]

Questionجیساکہ ہم سبھی جانتے ہیں کہ اصل خمس کے بارے میں ، مسلمان فقہاء اور مجتہدین کا نظریہ متفق ہے ، اس کے موارد اور مصرف کے بارے میں ، نظریات مختلف ہیں، علمائے اہل سنت ، خمس کے مورد کو جنگی غنائم میں منحصر کردیتے ہیں جبکہ شیعہ علماء منافع اور آمدنی کو بھی شامل جانتے ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا، دونوں فرقوں کے صف اوّل کے علماء میں سے کوئی ایک یا متعد د ایسے علماء ہیں جو ایک دوسرے کے مدمقابل ، نظریات کے قائل ہوں؟
Answer: جواب: بظاہر کوئی مشہور نہیں ہے، شیخ طوسی کی کتاب ”خلاف“ کی کتاب زکات میں مسئلہ نمبر ۱۳۸ ، کو ملاحظہ فرمائیں۔

اس شخص کے مال سے استفادہ کرنا جو خمس نہیں دیتا [خمس کے مختلف مسائل]

Questionجس شخص نے خمس معین کرنے کی غرض سے، سالانہ حساب قرار دیا ہے اس کا ان لوگوں کے گھر ،جو رقوم شرعیہ ادا نہیں کرتے، مہمانی میں جانا اور ان کے یہاں کھانا کھانا، یا ان کے یہاں کے پانی سے وضو کرکے ان کے گھر میں نماز پڑھنے کی کیا صورت ہے؟
Answer: جواب: جب بھی یہ یقین ہو کہ اُن کے گھر یا طعام میں ، خمس کا مال موجود ہے، اس میں تصرف کرنا جائز نہیں ہے مگر یہ کہ حاکم شرع سے اجازت لے لے۔

باپ کے گھر زندگی بسر کرنے والے فرزند پر خمس [خمس کے مختلف مسائل]

Questionجو شخص اپنے باپ کے گھر میں ،زندگی گزار رہا ہے کیا وہ بھی خمس ادا کرے؟
Answer: جواب: اگر اضافی آمدنی ہے تو خمس دینا واجب ہے۔

درویشوں کا دسواں حصہ [خمس کے مختلف مسائل]

Questionکیا عشریہ یعنی دسواں حصہ ادا کرنے کا اسلام میں کوئی پتہ ملتا ہے اور کیا یہ خمس سے کفایت کرے گا؟
Answer: جواب: درویشوں (فرقہ درویش) کے دسویں حصہ کی اسلام میں کوئی حقیقت نہیں ہے، اسلام میں دسواں حصہ فقط چار غلوں (گیہوں، جو، خرما، کشمش) سے مربوط ہے وہ بھی اس شرط کے ساتھ کے بارش یا قنات (قدرتی نالی) وغیرہ کے پانی سے ،آبیاری کی گئی ہو۔

[خمس کے مختلف مسائل]

Questionاگر کسی شخص کی سیادت، نسب شناس عالم کے خبر دینے سے ثابت ہوجائے اور علماء کی ایک کثیر تعداد اس نسب شناس عالم کے عادل ہونے کی خبر دیں، کیا اس عالم کا قول حجت ہے؟
Answer: جواب: مذکورہ شرائط کے ذریعہ، سیادت ثابت ہوجاتی ہے۔

خمس نہ دینے والا حصہ دار [خمس کے مختلف مسائل]

Questionبندہ ناچیز عمدہ ( تَھو ک کی ) شکل میں ، سبزیجات کی خرید و فروخت کا کاروبار اور ایک گاڑی سے باربر داری کے کام میں ، اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ شریک ہوں ان میں سے ایک ، خود میرا بھائی ہے جو خمس اداکرنے میں کوتاہی کرتا ہے وہ خمس ادا کرنے کا اراد ہ رکھتا ہے اور ایک بار ادا بھی کیاہے ، لیکن اب چند سال سے اس نے خمس نہیں نکالاہماری موقعیت ایسی ہے کہ بھائی ہونے اور منڈی میں کام کی نوعیت کی وجہ سے ، اس کو الگ کرنا بھی ہماری مصلحت میں نہیں ہے اس صورت میں ہمارا وظیفہ کیا ہے ؟
Answer: جواب:۔ ہم آپ کو اجازت دیتے ہیں کہ آپ اپنا خمس ادا کریں اور اپنے حصہ میں تصرف کریں اور اپنے بھائی کو بھی امر بالمعروف کرنے کوشش کریں ۔

سہم امام کے لئے مخصوص مصرف معین کرنا [خمس کے مختلف مسائل]

Questionالف)اگر کوئی شخص خمس کے مستحق کسی آدمی کو سہم امام کے عنوان سے کوئی معین چیز خریدنے کے لئے کچھ رقم دے لیکن وہ شخص اس رقم کو دوسری مہم چیز جو سستی بھی ہے خریدنے کے لئے استعمال کرے، کیا یہ کام جائز ہے؟
ب) اگر کوئی شخص شرم وحیا کی وجہ سے، دوسرے کے نام سے سہم امام حاصل کرے اور خود خرچ کرلے، اس صورت میں کیا حکم ہے؟
جواب: الف) سہم امام کے سلسلہ میں ، جب بھی مالک کسی مخصوص مصرف میں لانے کو معین کرے، اس کی پیروری لازم نہیں ہے، لیکن اگر حاکم شرع معین کرے تو احیاط کا تقاضا ہے کہ اس کی رعایت کرے۔
Answer: جواب: ب) اگر زید کے نام سے لے کر، عمر کے بارے میں صرف کرے تو اشکال ہے، لیکن اگر ایک کلی اور عام عنوان کے لئے حاصل کرے اور اس عنوان کے کسی بھی مصداق میں صرف کرے تو کوئی حرج نہیں ہے۔

جس شخص میں خمس ادا کرنے کی قدرت پائی جاتی ہے اس کے ساتھ کم کی مصالحت [خمس کے مختلف مسائل]

Questionاگر خمس کسی کے ذمہ ہو اور وہ فورا ادا بھی کرسکتا ہو تو کیا خمس کم لینے کی مصالحت کی جاسکتی ہے ؟
Answer: اگر حاکم شرع اسی کام میں مصلحت سمجھتا ہو تو یہ کام انجام دے سکتا ہے ۔
TotalPages : 1