SiteTitle

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 

حج وعمرہ کے طواف کا اعادہ کرتے وقت تربیت کی رعایت کرنا [طواف کے احکام]

Questionایک شخص طواف کے وقت طہارت سے نہیں تھا ، کیا طواف اور سعی کا اعادہ کرنے کیلئے حج و عمرہ کے طواف میں ترتیب کی رعایت ضروری ہے؟
Answer: احتیاط یہ ہے کہ طوف اور نماز طواف کو ترتیب سے انجا م دے اور سعی کو انجام دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔

ناقص طواف کرنے والے شخص کا نائب ہونا [طواف کے احکام]

Questionجب کوئی شخص طواف کے چنددور ( چکر ) بجا لائے اور عذر کیوجہ سے طواف کو مکمل کرنے پر قادر نہ ہو اور نائب بنانے پر مجبور ہو جائے ، کیا نائب فقط باقی ماندہ طواف کو انجام دے گایا کامل طواف کرے گا ؟
Answer: جواب :۔ نائب کو کامل طواف کرنا چاہےئے ۔

جس شخص نے طواف نساء نہیں کیا اور اسی عالم میں عقد نکاح کرلے [طواف کے احکام]

Questionجس شخص نے طواف نساء نہیں کیا اور اسی عالم میں عقد نکاح کرلیا ہے کیا اس کا نکاح صحیح ہے ؟
Answer: جواب:۔ اس کا نکاح باطل ہے اور اگر مسئلہ کا علم رکھتا تھا تو وہ عورت ہمیشہ کے لئے اس پرحرام ہو جائے گی ۔

طواف میں ماہانہ عادت (ماہواری) آنے کا امکان [طواف کے احکام]

Questionملحوظ رکھتے ہوئے کہ عورت ، طواف کو پہلے انجام دے سکتی ہے ، آیا فقط یہ شک کرنا ، کہ طواف کا وقت حیض کے دنوں میں آئے گا، کافی ہے یا نہیں بلکہ ماہانہ عادت یعنی ماہواری ہو نے کا قوی احتمال دےنا ضروری جائے گی؟
Answer: جواب :۔ عاقلانہ احتمال سے حاصل ہونے والا تنہاوہی کافی ہے ۔

طواف میں مضطربہ خاتون کا وظیفہ [طواف کے احکام]

Questionطواف کے متعلق ، مضطربہ( جس کی ماہانہ عادت کا وقت معین نہیں ہے )عورت کا کیا وظیفہ ہے ؟
Answer: جواب :۔ مضطربہ عورت کا جو وظیفہ نماز میں (بیا ن ہوا )ہے اسی دستور کے مطابق عمل کرے اور وہ اس طرح سے ہے : مضطربہ یعنی وہ خاتون جو چند مہینوں سے حیض دیکھ رہی ہے لیکن اس کی عادت معین نہیں ہوئی ہے ، اگر دس دن یااس سے کم خون دیکھے ، سب کا سب حیض ہے اور اگر دس دن سے زیادہ خون آئے چنانچہ اگر حیض کی بعض علامتیں پائی جاتی ہوں البتہ تین دن سے کم اور دس دن سے زیادہ نہ آئے توحیض شمار ہو گا ، اور گر سب ایک طرح کا ہو تو اپنے رشتہ داروں کی طرح عمل کرے ( اگر اس کی رشتہ دار خواتین میں سب کی یا اکثر کی عادت یکساں ہو)لیکن اگر ان کی ماہانہ عادت ، مختلف ہو تو احتیاط یہ ہے کہ اپنی عادت ، سات دن قرار دے ۔

واجب نماز کے لئے طواف کو کامل کرنے سے پہلے ترک کرنا [طواف کے احکام]

Questionاس شخص کا کیا حکم ہے جس کا طواف درمیان میں سے ہی قطع ہو گیا ہو یا اس نے نماز کے لئے طواف درمیان سے چھوڑ دیا ہو یا ان دونوں صورتوں میں ، آدھے طواف کے بعد یا آدھے سے پہلے ایسا کیا ہو تو اس کا کیاحکم ہے ؟
Answer: جواب :۔ جائز بلکہ مستحب ہے کہ واجب نماز کے لئے نما زکی فضیلت کے وقت میں یا نماز جماعت میں شامل ہونے کے لئے طواف کو قطع ( چھوڑدے ) اور نماز کے تمام ہونے کے بعد ، طواف کا کامل کرے اور اس کے باقی دور ( چکر) پورا کرے اور آدھے طواف سے زیادہ ہونا معتبر نہیں ہے ۔

عمدا نامحرم کے جسم کو چھونا [طواف کے احکام]

Questionکوئی شخص یہ جانتے ہوئے کہ عورت کے بدن سے مس ہونا حرام ہے ، طواف کرتے ہوئے ، شہوت کے ساتھ ، کسی عورت کے جسم سے مس ہو جاتا ہے اور اس لمس سے اس کو لذت حاصل ہوتی ہے ، کیا اس کے طواف میں اشکال ہے ؟ اس کاوظیفہ کیا ہے ؟ کیا واجب طواف اور مستحب طواف میں فرق ہے ؟
Answer: جواب :۔ طواف کے لئے مضر اور نقصان دے نہیں ہے اور اگرلباس کے اوپر سے لمس کیا ہے تو کفارہ نہیں ہے لیکن گناہ کیا ہے ۔

بے وضو ( و بے غسل) طواف کرنا [طواف کے احکام]

Questionایک شخص عمرہ مفردہ یا عمرہ تمتع میں ، تقصیر کے بعد ، احرام سے خارج ہو گیا ہے چند روز کے بعد اور دوسرے احرام سے پہلے متوجہ ہوا کہ طواف اور نماز طواف میں باطہارت نہیں تھا ، کیا دوبارہ احرام باندھے یا معمولی لباس میں طواف اور نماز کا اعادہ کرنا ، جائز ہے ؟
Answer: جواب :۔ احرام کا لباس پہنا واجب نہیں ہے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ سعی اور تقصیر کابھی اعادہ کرے ۔

حالت احرام میں خواتین کا پیروں کو چھپانا [طواف کے احکام]

Questionکیا حالت احرام میں خواتین جوراب پہن سکتی ہیں یامردوں کی طرح ان کے پیروں کا اوپر کا حصہ بھی کھلا ہوا ہونا چاہئیے؟
Answer: جواب :۔ پیروں کے چھپانے کا حرام ہونا ، مروں سے مخصوص ہے خواتین کے لئے پیروں کی پشت کو چھپا نا جائز ہے ۔

طواف کے جن مسائل میں مردہ مجتہد کی تقلید کی تھی ان مسائل میں زندہ مجتہد کے فتوی پر عمل کرنا [طواف کے احکام]

Questionطواف کے مسئلہ میں اگر مردہ مجتہد کی تقلید کی تھی تو اب آپ کے فتووں پر عمل کرسکتے ہیں ؟
Answer: طواف کے مسئلہ میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
TotalPages : 1