SiteTitle

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 

پردہ نہ کرنے کی وجہ سے پٹائی کرنا [امر بالمعروف ونهی عن منکرکےاحکام]

Questionاگر کسی شخص کی کوئی محرم خاتون، شرعی پردے کی پابندنہ ،ہوکیا اس بنا پر وہ شخص اس خاتون کو مار نے کا حق رکھتا ہے البتہ اس کو مختلف طریقوں سے سمجھانے اور قانع
کرنے اور کوئی نتےجہ حاصل نہ ہونے کے بعد ؟
Answer: جواب:۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے مقصد سے حاکم شرع کی اجازت کے بغیر مار نا جائز نہیں ہے .

بیوی کے شرعی پردہ کے بارے میں شوہر کی بے خیالی [امر بالمعروف ونهی عن منکرکےاحکام]

Questionاگر کوئی شخص اپنی زوجہ پر شرعی پردہ لازم نکرے (یعنی پردہ نکرائے) کیا وہ فاسق شمار ہوگا ؟
Answer: جواب:۔اگر نہی عن المنکرکو ترک کرے تو فاسق ہے .

نامحرم کو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنا [امر بالمعروف ونهی عن منکرکےاحکام]

Questionمرد کا ، نا محرم عورت کو امربالمعروف اور نہی عن المنکر کرنا یا اس کے برعکس کس طریقے سے ہونا چاہیے؟
Answer: جواب: اس طریقے سے ہونا چاہیے کہ کوئی چیز خلاف شرعی پیش نہ آئے، خوش کلامی اور منطقی طور سے انجام دیا جائے۔

شاگردوں کا استادوں کو نہی عن المنکر کرنا (برائیوں سے روکنا) [امر بالمعروف ونهی عن منکرکےاحکام]

Questionکبھی کبھی بعض خواتین اساتذہ، طلباء کی تعلیم کی کلاس میں، شہوت انگیز لباس پہن کر آجاتی ہیں، مجبوراً طلباء کو بھی تعلیم اور مطالب سمجھنے کی وجہ سے ، انھیں دیکھنا پڑتا ہے، اس صورت میں ان لوگوں کا وظیفہ کیا ہے؟
Answer: اس طرح کے موقع پر یونیورسٹی یا ادارے کے ذمہ دار اشخاص سے مل کر اس قسم کی مشکلات کو دور کرنا چاہیے تاکہ طلباء کو کوئی مشکل پیش نہ آئے اور اساتذہ اپنے وظیفہ پر عمل کریں ۔

اس شخص کو امربالمعروف اور نہی عن المنکر کرنا جو لوگوں کے آزار واذیت کا سبب بنے [امر بالمعروف ونهی عن منکرکےاحکام]

Questionاگر عمومی جگہوں پر چلنا یا بات کرنا دوسروں کی آ زار واذیت کا سبب بنے تو اس کا کیا حکم ہے؟ بالفرض اگر حرام ہو، کیا نہی عن المنکر کرنا چاہیے؟
Answer: جواب: اس نے برا کام کیا ہے، لازم ہے کہ اس کو خوش زبانی کے ساتھ نہیں عن المنکر کیا جائے۔

غیبت کی نششت کو ترک کردینا [امر بالمعروف ونهی عن منکرکےاحکام]

Questionاگر کوئی شخص، سب کے سامنے غیبت کرے اور ہمیں اطمینان ہوکہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا اس کے اوپر کوئی اثر نہیں ہوگا تب ہمارا کیا وظیفہ ہے؟
Answer: جواب: ایسی نشست میں شرکت نہ کریں ۔

نامناسب چال چلن کی اصلاح کیلئے تعلقات توڑنا [امر بالمعروف ونهی عن منکرکےاحکام]

Questionکیا اُن لوگوں سے، جن کا عمل، کردار نامعقول اور غیر مناسب ہوتا ہے اور تذکّر دینے یا ٹوکنے کے باوجود بھی اپنے غیر مناسب عمل سے، بازنہیں آتے، تعلّقات ختم کیے جاسکتے ہیں؟
Answer: اگر تعلّقات ختم کرنا، برائیوں سے پرہیز کرنے کا باعث ہوجائے تب تو تعلّقات توڑنا لازم ہے ۔

نہی عن المنکر کی غرض سے گھر یلو تعلقات توڑ لینا [امر بالمعروف ونهی عن منکرکےاحکام]

Questionکیا ایسے رشتہ داروں سے قطع تعلق جائز ہے جو احکام شرعی پر توجہ نیں دیتے مثال کے طور پر خمس و زکوٰة نہیں دیتے یا شریعت کے خلاف عمل کرتے ہیں اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے سے بھی ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا؟
Answer: اگر قطع تعلق ان کے بیدار ہونے کا باعث ہوتو واجب ہے اور اگراس کا منفی اثر پڑے تب ایسا نہ کریں ۔

نقصان دہ ہونے کی صورت میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر [امر بالمعروف ونهی عن منکرکےاحکام]

Questionاگر کسی ادارے میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا وظیفہ انجام دینا، باعث ہوجائے کہ ایسا کرنے والا شخص، اَوَر ٹائم یا دیگر فائدوں یا انعامات سے محروم ہوجائے، کیا پھر بھی امر بالمعروف اور نہی عن المنکر واجب ہے؟
Answer: جواب: اگر زیادہ اہم نقصان کا باعث نہ ہو تو واجب ہے ۔

یونیورسٹیوں میں نہی عن المنکر کرنا [امر بالمعروف ونهی عن منکرکےاحکام]

Questionیونیورسٹی کے ایک ذمہ دار عہد دار، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا وظیفہ اور خطا کار طلباء کو تذکر دینے کا حق، فقط یونیورسٹی کے ذمہ دار اشخاص سے منحصر جانتے ہیں اور موٴمن طلباء کو اجازت نہیں دیتے، مذکورہ مطلب ملحوظ رکھتے ہوئے ایک موٴمن اور انقلابی طالب علم کا اس سلسلہ میں کیا وظیفہ ہے؟
Answer: جواب: امر بالمعروف اور نہی عن المنکر، تمام مسلمانوں کا وظیفہ ہے اور کوئی کسی کو منع کرنے کا حق نہیں رکھتا، لیکن اس وظیفہ کو اس طرح انجام دیا جائے کہ یونیورسٹی اور اداروں کا نظم و ضبط خراب نہ ہو ۔

اس شخص کو تذکر (ٹوک) دینا جو قرآن مجید کو غلط پڑھ رہا ہے [امر بالمعروف ونهی عن منکرکےاحکام]

Questionاگر کوئی شخص قرآن مجید کو غلط پڑھ رہا ہو کیا اس کو تذکر دینا یا ٹوک دینا واجب ہے؟
Answer: جواب: بہتر ہے اچھے اور نرم لہجہ میں تذکردیں ۔

ٹیکسی و گاڑی وغیرہ میں نہی عن المنکر کرنا [امر بالمعروف ونهی عن منکرکےاحکام]

Questionاگر ٹیکسی میں سوار ہوجائیں اور ٹیکسی ڈرائیور گانوں کی کیسٹ چلادے، اس صورت حال میں ہمارا کیا وظیفہ ہے؟
Answer: نہی عن المنکر کریں اور اگر قبول نہ کرے تو ٹیکسی سے اُتر جائیں مگر یہ کہ ایسا کرنا شدید مشقت کا باعث ہو ۔

خصوصی مسائل کا دائرہ اور اس میں داخل ہونے کی اجازت [امر بالمعروف ونهی عن منکرکےاحکام]

Questionجناب عالی کی نظر میں کسی کے خصوصی مسائل کا دائرہ اور اس کی تعریف کیا ہے ؟
Answer: کسی کے خصوصی مسائل سے مراد وہ امور ہیں جو کسی کے ذاتی مسائل اور اسرار سمجھے جاتے ہوں ۔
TotalPages : 1