SiteTitle

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 

احتیاط واجب میں جس مجتہد کی طرف رجوع کیا تھا اگر وہ مجتہد مرجائے [میت کی تقلید پر باقی]

Questionاگر کسی شخص نے ان مسائل میں جن میں احتیاط واجب ہے کسی دوسرے مرجع کی تقلید کی ہو اور اب وہ مجتہد مرجائے تو کیا یہ شخص اس پر باقی رہ سکتا ہے ؟
Answer: اگر عمل کیا ہے تو باقی رہ سکتا ہے ۔

جن مسائل پر عمل کیا ہے ان مسائل میں مردہ مجتہد کی تقلید پر باقی رہنا [میت کی تقلید پر باقی]

Questionجن لوگوں نے مردہ مجتہد کی زندگی میں اس کی تقلید کی ہے تو اگر میت کی تقلید پر باقی رہنا چاہے تو کیا جن فقہی ابواب میں عمل کیا تھا انہی میں باقی رہ سکتا ہے ؟
Answer: نہیں ، بلکہ جن مسائل پر کیا تھا صرف ان پر باقی رہ سکتا ہے،نہ ان مسائل کے جزئیات پر ، یا اس باب کے تمام مسائل پر۔

مردہ مجتہد اعلم کی تقلید پر باقی رہنے کے لئے مسائل پر عمل کرنے کی شرط کا ضروری ہونا [میت کی تقلید پر باقی]

Questionکیا مردہ مجتہد اعلم کی تقلید پر بھی باقی رہنے کے لئے اس کے فتووں پر عمل کرنے کی شرط کا ہونا ضروری ہے ؟
Answer: جی ہاں، البتہ یہ بات قابل توجہ ہے کہ مردہ مجتہد کے اعلم ہونے کا معیار ، مقلِد کی نظر میں ہوتا ہے ، زندہ مجتہد یا دوسروں کی نظر میں اعلم ہونا معیار نہیں ہے ۔

ممیز بچہ کا ایسے مردہ مجتہد کی تقلید پر باقی رہنا جس کی اس نے بالغ ہونے سے پہلے اس کی زندگی میں تقلید کی تھی [میت کی تقلید پر باقی]

Questionایک ممیز بچہ نے تقلید کے لئے ایک مجتہد کا انتخاب کیا تھا ،لیکن اس کے بالغ ہونے سے پہلے وہ مجتہد مرگیا ،کیا بالغ ہونے کے بعد وہ اس کی تقلید پر باقی رہ سکتا ہے ؟
Answer: اگر بچہ ایسا ممیز ہو جس کی عبادتیں صحیح ہیں تو باقی رہ سکتا ہے ۔
TotalPages : 103