SiteTitle

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 

امام کی قرائت کے صحیح ہونے ہیں شک [جماعت کےاحکام]

Questionاگر کوئی شخص امام جماعت کی قراٴ ت کے بارے میں شک کرے کہ اس کے مرجع کے فتوے کے مطابق ہے یانہیں کیا اس صورت میں امام جماعت کی اقتداء کرسکتا ہے ؟
اور اگر اقتداء کرنا جائز ہے تو کیا احتیاط کے طور پر نماز دوبارہ پڑھنا لازم ہے ؟
Answer: جواب:۔ جب تک فتوے کے برخلاف ہو جانے کا یقین نہ ہو جا ئے اقتداء کرنا جائز ہے اور احتیاط کے طور پر دوبارہ نما زپڑھنا بھی لازم نہیں ہے ۔

جماعت کو کمزور کرنے کی غرض سے فرادی نماز پڑھنا [جماعت کےاحکام]

Questionاگر شہر کی جامع مسجد میں جماعت ہو رہی ہو اور قلیل تعداد میں کچھ لوگ جماعت کے ہوتے وقت ، ضعیف اور کمزور کرنے کے ارادے سے ، فرادیٰ نما ز پڑھنے لگیں، ان کی نماز کا کیا حکم ہے ؟
Answer: جواب:۔ ان کی نماز میں اشکال ہے ۔

امام جماعت کے معین کرنے میں واقف کی نظر [جماعت کےاحکام]

Questionواقف چاہتا ہے کہ ہمارے پیش نماز اعلم اور مقامی ہونے چاہیے، لیکن حال حاضر میں جو امام جمعہ والجماعت ہیں وہ اس شہر کے رہنے والے نہیں ہیں، ایسے امام کی اقتداء میں نماز جماعت کا کیا حکم ہے؟
Answer: امام جماعت کو معیّن کرنے میں واقف کی رائے شرط نہیں ہے ۔

جمعہ کے نماز ظہر کو جماعت سے پڑھنا [جماعت کےاحکام]

Questionمعمول کے مطابق مجالس ترحیم، مسجدوں میں انجام دی جاتی ہیں اور بعض اوقات وہ دن جمعہ کا ہوتا ہے؛ جبکہ مسجد سے مصلیٰ شہر (وہ جگہ جہاںپر جمعہ ہوتا ہے) کا فاصلہ ایک کلو میٹر ہے، اُن تحقیقات کو مدنظر رکھتے ہوئے جو حاضرین سے کی گئی ہیں ان میں سے کوئی شخص بھی نماز جمعہ میں شرکت کا قصد نہیں رکھتا ہے اور نہ ہی ان کا قصد نماز جمعہ کی تحقیر ہوتا ہے ۔ کیا ایسی صورت میں نماز ظہر کو اول وقت جماعت کے ساتھ نماز پڑ ھا جاسکتا ہے؟
Answer: مذکورہ شرائط میں نماز جماعت کے پڑھنے میں کوئی اشکال نہیں ہے؛ لیکن بہتر ہے کہ نماز جمعہ کے احترام کی خاطر جمعہ کے وقت جماعت کو ترک کردیں ۔

ایک امام کی اقتداء دو جگہ پر [جماعت کےاحکام]

Questionکوئی امام جماعت دو جگہ پر نماز پڑھا تا ہے ، کیا وہ شخص جو ہمیشہ امام جماعت کے ساتھ رہتا ہے ، دونوں جگہ پر مذکورہ امام جماعت کی اقتدا کرسکتا ہے ؟
Answer: جواب:۔ ماٴ موم کی دوسری نماز میں اشکال ہے ، مگر جبکہ احتمال دے کہ پہلی نماز میں کوئی خلل واقع ہو اتھا ، یا اپنی قضا نماز یا کسی میت کی قضا نماز کی نیت کرلے ، تو صحیح ہے ۔

جماعت کی صف میں، حق اولویت [جماعت کےاحکام]

Questionکسی شخص نے نماز پڑھنے کی غرض سے مسجد میں جا نماز بچھائی اور اس کے بعد باہر چلا گیا ، جماعت شروع ہوگئی اور وہ شخص ابھی تک واپس نہیں آیا کیا اس صورت میں جماعت کے شروع ہوتے ہی ، اس شخص کااس جگہ سے حق ساقط ہوجائے گا ۔اور دوسرا شخص اس جگہ پر نماز پڑھ سکتا ہے ؟
Answer: جواب:۔ احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ پہلی رکعت کے رکوع تک ، اسے مہلت دے ، اگر نہ آئے تودوسرے شخص کو نماز پڑھنے کا حق ہے ؟

نماز پڑھتے ہوئے مرد اور عورتوں کے درمیان دیوار کا حائل ہونا [جماعت کےاحکام]

Questionہمارے شہر کی جامع مسجد میں عورتوں کے نماز پڑھنے کی جگہ اوپری منزل اور مردوں کے لئے نیچے کی منزل مخصوص ہے ان دونوں منزلوں کے درمیان ۷۰ سینٹی میٹر اونچی اور ۴۰ سینٹی میٹر موٹی دیوار حائل ہے، کیا یہ مقدار عورتوں اور مردوں کی صفوں میں اتصال کے لئے مانع ہے؟
Answer: اگر قیام کی حالت میں عورتیں نماز جماعت کی صفوں میں سے کچھ صفوں کو دیکھ رہی ہوں اور دونوں جگہ ایک ہی شمار ہوتی ہوں تو کوئی ممانعت نہیں ہے ۔

مسجد کی تیسری منزل کے مامومین کا اقتداء کرنا [جماعت کےاحکام]

Questionجن لوگوں نے مسجد کی تیسری منزل پر( پہلی منزل کی ) جماعت کےساتھ نماز پڑھی ہے ، ان کی نما ز کا کیا حکم ہے َ
Answer: جواب:،۔ اگر وہ جماعت پہلی منزل پر منعقد جماعت کے ساتھ ایک ہی جماعت شما ر ہوتی ہے تو کوئی حرج نہیں ہے۔

جماعت کے ہوتے ہوئے فرادی نماز پڑھنا [جماعت کےاحکام]

Questionایک امام جماعت نے مسجد بنانے کے لئے کچھ رقم مامومین اور لوگوں سے جمع کی اور کچھ رقم سہم امام کی حاصل کی لیکن اس سلسلہ میں کوئی اقدام نہیں کیا جن لوگوں نے رقم دی تھی وہ اب رقم واپس مانگ رہے ہیں امام جماعت کہتے ہیں کہ تمہں رقم کی واپسی کے مطالبہ کا کوئی حق نہیں ہے میں حاکم شرح کی جانب سے وکیل ہوں اور مجھے معلوم ہے کہ کیا کرنا ہے کیا اس عالم دین کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے ؟
Answer: جواب:۔ اگر مذکورہ رقم سہم امام علیہ السلام کے عنوان سے دی گئی ہے تو اس صورت میں مجتہد یا ان کے نمائندے کی رای کے مطابق اسے عمل کرنا چاہئیے اور اگر لوگوں نے عطیہ وغیرہ کے طور پر دی ہے تو اسے لوگوں کی رائے کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے اسے پورا کرنا چاہئیے ۔

۔وہ امام جماعت جس کی نماز باطل تھی [جماعت کےاحکام]

Questionاگر کوئی امام جماعت نما زکے بعد سمجھ جائے کہ اس کی نماز باطل تھی ، کیا اس پرمامومین کواطلاع دینا لازم ہے تاکہ وہ لوگ دوبارہ اپنی نما ادا کرسکیں ؟
Answer: جواب:۔ لازم نہیں ہے ۔

وہ امام جماعت جس کی نماز باطل تھی [جماعت کےاحکام]

Questionنما ز جماعت منعقد ہے ، یعنی جماعت ہو رہی ہے اس کے باوجود بعض لوگ وہیں پر فرادیٰ نما پڑھتے ہیں ، ان کی نماز کا کیا حکم ہے ؟
Answer: جواب:۔ جب بھی امام جماعت کی بے حر متی ہوجائے تب ان کی نماز میں اشکال ہے ۔

اس خیال سے اقتداء کرنا کہ یہ آخری تشھد ہے [جماعت کےاحکام]

Questionکسی شخص نے دیکھا کہ ایک امام جماعت ، تشہد پڑھنے میں مصروف ہے اسے علم یاگمان ہوا کہ آخری رکعت کا تشہد ہے ،ثواب حاصل کرنے کی نیت سے تشہد میں شامل ہو کر ، امام جماعت کی اقتداء کرلی ، بعد میں معلوم ہوا کہ وہ پہلا تشہد ہے ۔ اس شخص کا کیا وظیفہ ہے ؟
Answer: جواب :۔ احتیاط یہ ہے کہ نماز کو امام جماعت کے ساتھ کامل ادا کرے اور بعد میں دوبارہ نماز پڑھے ۔

مسجد کی تیسری منزل کے ماٴمومین کا اقتضاء کرنا [جماعت کےاحکام]

Questionکیا ایک مرجع کا مقلِّد ، دوسرے مرجع کے مقلِّد کی امامت میں نماز پڑھ سکتا ہے ۔
Answer: جواب:۔ ہر مجتہد کا مقلِّد ہر مجتہد کے مقلِّدکی امامت میں نماز پڑھ سکتا ہے مگر یہ کہ اس کی نماز کے باطل ہونے کا علم ہو جائے ۔

ایسے امام جماعت کی اقتداء کرنا جو دوسرے مجتہد کا مقلد ہے [جماعت کےاحکام]

Questionمیں ایک مسجد کا امام جماعت ہوں ، برائے مہر بانی میرے لئے ایک اجازہ مرحمت فرمائیے ؟
Answer: جواب:۔ اگر مسجد میں جماعت کرانا آپ کی مرادہے تو اجازہ کی ضرورت نہیں ہے اور اگر کوئی دوسری چیز مقصود ہے تو تحریر کریں تاکہ جواب دیا جائے۔

امام راتب [جماعت کےاحکام]

Questionکیا مسجد و محراب کا اختیار امام راتب کو ہے؟ اس طرح کہ دوسرے شخص کے وہاں نماز پڑھانے میں اشکال ہویا یہ کہ امام راتب کا اولیٰ ہونا افضل ہونے کی وجہ سے ہے؟ مہر بانی فرماکر وضاحت کریں ۔
Answer: جواب:۔ امام راتب کے حق کی مراعات واجب نہیں بلکہ مستحب ہے البتہ اختلافات سے بچنے کے لئے بہتر ہے کہ اس طرح کے مسائل کی رعایت کی جائے ۔

جس باپ نے وصیت کی ہے کہ قضا نماز نہیں چاہتا [جماعت کےاحکام]

Questionمیں اپنے گھر کا برا بیٹاہوں ، میرے والد نے کافی مدت تک نماز روزہ ادا نہیں کیا اور اپنے وصیت نامہ میں تحریر کیاہے کہ وہ کسی نماز و روزے کی قضا کرانا نہیں چاہتے ، اور یہ کہ ان عبادتوں کی قضا خود ان ہی سے مربوط ہے اس صورت میں میرا کیا وظیفہ ہے ؟
Answer: جواب:۔ آپ ان نماز اور روزوں کی قضا ضرور کریں جو آپ کے والد سے کسی عذر کی بناپر ترک ہوئے ہیں ( نیز احتیاط واجب کی بناپر ماں کے روزوں کی قضا کریں )ان کے علاوہ دیگر نما زروزوں کی قضاواجب نہیں ہے ، البتہ احتیاط مستحب ہے ۔

امام جماعت سے پہلے رکوع میں جانا [جماعت کےاحکام]

Questionنماز جماعت میں امام کے حمد و سورہ ختم کرتے ہی اگر ہم بھولے سے امام سے پہلے رکوع میں چلے جائیں تو کیا ہم دوبارہ کھڑے ہوجائیں اور امام کے ساتھ دوبارہ رکوع میں جائیں اور پھر احتیاطا نماز کو دوبارہ پڑھیں ؟ جس وقت امام رکوع سے پہلے اللہ اکبر کہہ رہا ہے اورہم بھولے سے رکوع میں چلے جائیں تو کیا حکم ہے ؟ جس وقت امام جماعت قنوت میں مشغول ہو اور ہم بھولے سے رکو ع میں چلے جائیں تو کیا حکم ہے ؟
Answer: اگر امام فورا رکوع میں چلا جائے تو کوئی حکم نہیں ہے لیکن اگر فاصلہ ہوجائے تو کھڑا ہو اور دوبارہ امام کے ساتھ رکوع میں جائے اور نماز میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔
TotalPages : 1