SiteTitle

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 

قرآن کے مطابق شرعی ذمہ داریوں کا پورا کرنا [تقلید کے بغیر عمل]

Questionکیا یہ ممکن ہے کہ کوئی مسلمان صرف قرآن مجید سے کام کو انجام دے جیسے نماز و وضو وغیرہ اور دوسرے کام؟
Answer: دین کے احکام کو جاننے کے لیے یا انسان درس پڑھے اور اجتہاد کرے اور احکام کو ادلہ چہار گانہ (قرآن، سنت، اجماع و دلیل عقل) سے استنباط و استخراج کرے اور اگر ایسا نہیں کر سکتا تو تقلید کرے۔

تقلید کے بغیر، عبادت کا انجام دینا [تقلید کے بغیر عمل]

Questionایک شخص دس سال سے تقلید کے بغیر عبادت کرتا ہے ، اسکی عبادت کا کیا حکم ہے ؟
Answer: جواب : اس کو اسی وقت تقلید کرلینا چاہئے اور اس نے جو اعمال اپنے مرجع تقلید کے فتووں کے مطابق انجام دئیے ہیں وہ صحیح ہیں اور جو اعمال اس کے مطابق نہیں ہیں ان کا اعادہ کرے۔

تقلید کے بغیر عمل کرنے کے عمال کی کیفیت کا معلوم نہ ہونا [تقلید کے بغیر عمل]

Questionاگر مکلف کو معلوم ہوجائے کہ اس نے ایک مدت تک بغیر تقلید کے عمل کیا ہے اوراس کی مقدار معلوم ہو لیکن کیفیت نہ معلوم ہو تو گزشتہ اعمال کا حکم کیا ہے ؟
Answer: اگر اس کے گزشتہ اعمال اس مجتہد کے فتووں کے مطابق ہیں جن کی اب تقلید کرتا ہے تو کوئی حرج نہیں ہے ۔

ان دونوں میں کیا فرق ہے ؟جس شخص نے تحقیق کے بغیر تقلید کی ہو اور جو یہ نہ جانتا ہو کہ اس نے صحیح تقلید کی ہے [تقلید کے بغیر عمل]

Questionتوضیح المسائل کے ١٤ ویں مسئلہ میں فرمایا ہے کہ اگر کافی تحقیق کے بغیر تقلید کرے تو اگر اس کے اعمال مجتہد اعلم کے فتووں کے مطابق ہوں تو صحیح ہے ورنہ دوبارہ انجام دے ، جبکہ ١٨ ویں مسئلہ میں فرمایا ہے اگر ایک مدت تک تقلید کی ہو لیکن یہ نہ معلوم ہو کہ اس کی تقلید صحیح ہے یا نہیں توگزشتہ اعمال کے متعلق کوئی حرج نہیں ہے ،لیکن موجودہ اور آئندہ اعمال میں صحیح تقلید کرے ، ١٨ ویں مسئلہ میں صحیح تقلید سے کیا مراد ہے ؟
Answer: مراد یہ ہے کہ جو اعمال گزر گئے ہیں وہ صحیح ہیں اگر چہ ان کے متعلق شک تھا کیونکہ عمل کرنے کے بعد شک کرنا صحیح نہیں ہے اور قاعدہ فراغ جاری ہوجاتا ہے ، لیکن ١٤ ویں مسئلہ میں بالکل تقلید نہیں کی ہے ۔
TotalPages : 1