SiteTitle

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 

اسلامی حکومتوں کے اموال سے استفادہ کرنا [اسلامی حکومت]

Questionاسلامی حکومت (غیر ایران) کے اموال کو جیسے موٹر کار وغیرہ ذاتی کام میں استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟ کیا اسلحہ وغیرہ کو مذہب شیعہ اثنا عشری کی طرف سے دفاع کرنے کے لئے استعمال کرنا جائز ہے، یا حاکم شرع کی اجازت ضروری ہے؟
Answer: حاکم شرع کی اجازت سے اور مذہب کی تقویت کی خاطر ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے ۔

حکومت اسلامی کے قوانین کا اعتبار [اسلامی حکومت]

Questionکیا اسلامی ملک ایران کے تمام پاس شدہ قانون کا توڑنا اسلامی احکام کی طرح حرام ہیں؟
Answer: اگر ان قوانین نے دقت کے ساتھ قانونی مراحل طے کیے ہیں تو وہ یقینا اسلامی شرع سے مطابقت رکھتے ہیں۔

تعلیم چھوڑ دینے والے طلاب کے وظیفہ کا حکم [اسلامی حکومت]

Questionاگر کوئی طالب علم کسی مشکل کی وجہ سے اپنی پڑھائی جاری نہ رکھ سکے تو کیا دینی تعلیم ترک کرنے کی وجہ سے اسے وہ سارا وظیفہ جو اس نے اس عرصہ میں لیا ہے، واپس کرنا ہوگا؟
Answer: وظیفہ واپس کرنا ضروری نہیں ہے، البتہ اسے کوشش کرنی چاہیے جتنا اس نے بیت المال سے استفادہ کیا اس حد تک خدمت انجام دے۔

حکومت اسلامی میں سرکاری تنخواہوں میں فرق [اسلامی حکومت]

Questionجب حضرت علی علیہ السلام پر اعتراض کیا گیا: ”آپ بیت المال کی تقسیم میں فرق کیوں نہیں کرتے ہیں“ تو آپ﷼ نے فرمایا: ”کتاب خدا میں، میں نے کوئی فرق نہیں دیکھا ہے اور پیغمبر اکرم صلی الله وآلہ وسلّم کا عمل بھی تمھارے سامنے موجود ہے! تو پھر تنخواہوں کا فرق کس بنیاد پر ہوگا؟
Answer: ظاہراً جو اس حدیث یا اس جیسی دوسری حدیثوں میں آیا ہے وہ مال الخراج پر ناظر ہے؛ کیونکہ اراضی خراجیہ تمام مسلمانوں سے مربوط ہیں، لہٰذا خراج کے مال کو مساوی طور سے تقسیم ہونا چاہیے، اس کے علاوہ بعید نہیں ہے کہ آپ کا یہ ارشاد اُن امتیازات کی طرف اشارہ ہو جو عثمان کے زمانے میں طاقتور لوگوں اور قبائل کے سرداروں کو دیئے جاتے تھے۔ لیکن اگرکثرت عیال، زیادہ کام یا زیادہ فعالیّت کی وجہ تنخواہوں میں فرق ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے۔

اسلامی حکومت میں مصلحت کے معنی [اسلامی حکومت]

Question”مصلحت“ کے بارے میں مندرجہ ذیل سوالات کے جواب عنایت فرمائیں:
۱۔ مصلحت کے لغوی، اصطلاحی اورفقہی معنی کیا ہیں؟
۲۔ مصلحت عام یعنی کیا؟ اس کی حدود اور معیار کیا ہیں؟
۳۔ مصلحت عام اور قانونی نقطہ نظر سے قانون اور مصلحت کے درمیان تعارض کے وقت، مصلحت عام کو قانون پر ترجیح دی جاسکتی ہے؟
۴۔ وہ اقدامات اور اعمال جن کو قانون گذار اور قانون کا مجری مصلحت کی بنیاد پر انجام دیتا ہو، ان کی فقہی اور شرعی صورت کیا ہے؟
۵۔ کیا حکومت اسلامی، مصلحت عام کی بنیاد پر کچھ حقوق جیسے حقوقی معاہدات اور اشخاص کے شناختہ شدہ حق یا حقوق کو نادیدہ فرض کرسکتی ہے؟ اگر وہ یہ کام انجام دے تو کس بنیاد پر ہے؟
Answer: اہل سنّت کی فقہ میں مصلحت کے ایک معنی ہیں اور اہل بیت علیہ السلام کی فقہ میں مصلحت کے ایک دوسرے معنی ہیں، فقہ شیعہ میں جو مصلحت توجیہ کے قابل ہے وہ تین محوروں میں خلاصہ ہوتی ہے:
۱۔ جو احکام فقط نظام اور اسلامی حکومت سے مربوط ہیں ۔
۲۔ معاشرے کے نظم ونسق کی حفاظت؛ ان دومصلحتوں کی بنیاد پر بہت سے مستحدثہ (جدید) احکام وجود میںآتے ہیں؛ کیونکہ نظام کی حفاظت اور معاشرے کے نظم کو برقرار رکھنا اسلام کے مہمترین اہداف ہیں اور ان سے انحراف جائز نہیں ہے ۔
۳۔ وہ چیز جو اہم ومہم سے مربوط ہے؛ یعنی جب بھی دوایسی مصلحتیں کہ جن کو فقہ اسلام قبول کرتی ہے، ایک دوسرے کے مقابل میں کھڑی ہوجائیں تو وہاں پر اہم مصلحت کو ترجیح دینا چاہیے اور مہم کو اُس پر قربان کردینا چاہیے ۔
پہلے حصّے کی مثال میں انتخابات، صدر کے خصوصی شرائط، ممبران اور عوام کو نمونے کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے ۔
دوسرے حصّے کی مثال، بینک کے نظام ، پیسے کا نظام اور حال حاضر کے اقتصادی مسائل کو قرار دیا جاسکتا ہے ۔
تیسرے حصّے میں یہ چیزیں جیسے، کچھ معاملات کو محدود کرنا اور ایسے ہی ملک میں ایکسپورٹ اور امپورٹ پر نظارت کہ جو لوگوں کو ان کے اموال پر مسلّط ہونے کو محدود کرتی ہے لیکن حقیقت میں اس کے عوض کچھ اہم مقاصد کو زندہ کرتی ہے، بہترین مثالیں بن سکتی ہیں ۔

حکومت اسلامی کا، مقروضین کے قرضوں کو ادا کرنا [اسلامی حکومت]

Questionروایت معتبرہ کو مدّنظر رکھتے ہوئے کہ جس میں معصوم فرماتے ہیں: امام کے ذمّہ ہے کہ اُن مقروض کے اشخاص قرض کو ادا کرے جو ادا کرنے پر قادر نہیں ہیں“ لہٰذا حضور فرمائیں:
الف) کیا حکومت اسلامی کا وظیفہ ہے کہ تنگ دست مقروض اشخاص کا قرض ادا کرے؟
ب) حکومت اسلامی کا وظیفہ ہونے کے فرض میں، کیا ان قرضوں کی ادائیگی کے منابع صدقات اور زکات ہیں، یا صدقات کی کمی کی صورت میں بیت المال سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے؟
ج) کیا یہ ثابت ہونا چاہیے کہ قرض، اہل وعیال یا اطاعت خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے لیا گیا تھا، نہ کہ اسراف اور گناہ ومعصیت میں خرچ کرنے کی غرض سے؟ یا یہ کہ بس اتنا ہی کافی ہے کہ معلوم نہ ہو کہ کہاں خرچ کیا ہے، اور اس کو صحت پر حمل کریں؟
Answer: الف سے ج تک: اگر حکومت اتنی توانائی رکھتی ہے کہ وہ ایسے مقروض کے قرض کو زکات سے (اگر اس کے اختیار میں ہو) ادا کردے تو اس کو ادا کرنا چاہیے اور اتنا ہی کافی ہے کہ وہ ظاہراً صالح ہوں ۔

حرام گوشت حیوانات کا شکار کرنا [اسلامی حکومت]

Questionاُن حیوانات کے شکار کرنے کا کیا حکم ہے جن میں غذائیت کا کوئی پہلو نہیں ہوتا اور ان کا گوشت بھی حرام ہے؟
Answer: ہر کام کا کوئی نہ کوئی مشروع مقصد ہونا چاہیے؛ منجملہ حیوانات کے شکار میں۔

حکومتی حکم کا احکام اوّلیہ اور احکام ثانویہ سے رابطہ [اسلامی حکومت]

Questionاسلامی نظام میں کچھ مسائل جیسے ووٹ دینا، مظاہروں میں شرکت وغیرہ کا فقہی حکم کیا ہے؟
Answer: بہت سے اوقات واجب ہے ۔

حکومت کا رعایا کے خصوصی مسائل میں دخالت کرنا [اسلامی حکومت]

Questionکیا قانون اساسی اور عقلی اعتبار سے حکومت کو اپنی رعایا کے خصوصی اور ذاتی مسائل میں دخالت کرنا کا حق حاصل ہے ؟
Answer: حکومت کسی شخص کی ذاتی اور خصوصی زندگی میں ضرورت کے بغیر دخالت نہیں کرتی ۔

پلیس کا لوگوں کے خصوصی مسائل کے بارے میں تجسس کرنا [اسلامی حکومت]

Question١۔ کیا پولیس کا لوگوں کے خصوصی جشن میں دخالت کرنا صحیح ہے اور شراب وغیرہ کی وجہ سے لوگوں کو پکڑنا صحیح ہے کیونکہ ممکن ہے کہ کسی کو کوئی نقصان پہنچ جائے ، مثلا کوئی شخص پلیس کے خوف سے فرار کرتے ہوئے زینہ سے گر کر مرجائے ؟ ٢۔ زنا کا حکم اس وقت جاری ہوتا ہے جب چار عادل شخص گواہی دیںلہذا پولیس کسی کے ذاتی مسائل میں کیوں دخالت کرتی ہے شاید انہوں نے متعہ کر رکھا ہو یا عقد پڑھ رکھا ہو ، کیا ہر انسان کی عزت کو خاک میں ملا دیا جائے ؟
Answer: ١ و ٢ لوگوں کے خصوصی مسائل کے بارے میں تجسس کرنا جائز نہیں ہے ، لیکن اگر وہ فساد کا مرکز ہو یا ضرورت اس بات کا اقتضاء کرتی ہو ۔
TotalPages : 1