SiteTitle

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 

میت کی تقلید پر باقی رہنے کے مراتب [میت کی تقلید پر باقی]

Questionایک شخص کسی مرجع کی تقلید کرتا تھا اسکے انتقال کے بعد دوسرے زندہ مرجع کی اجازت سے پہلے والے مرجع کی تقلید پر باقی رہا ہے اسکے بعد دوسرے مرجع کا بھی انتقال ہوگیا اب وہ تیسرے مرجع کی تقلید کر رہا ہے جو زندہ ہے کیا اب زندہ مرجع کی اجازت سے پہلے والے مرجع کی تقلید پر باقی رہے یا دوسرے مرجع کی ؟
Answer: جواب : پہلے مرجع کی تقلید پر باقی رہے ۔

جدید مسائل میں زندہ مجتہد کی تقلید [میت کی تقلید پر باقی]

Questionمیں حضرت آیت اللہ العظمی اراکی ( رضوان اللہ تعالی علیہ ) کی تقلید کرتا تھا اور ان کے انتقال کے بعد آپ کے فتوے کے مطابق انکی تقلید پر باقی ہوں تو کیا ضروری ہے کہ جو نئے مسائل پیش آئیں وہ حتماً آپ سے پوچھوں یا میں دوسرے مراجع کی طرف بھی رجوع کرسکتا ہوں اور اگر میں نے کسی دوسرے کی طرف رجوع کیا تو کیا میں پھر ان سوالات کو اس سے پوچھ سکتا ہوں جبکہ میں آپ سے کچھ استفتائات کرچکا تھا اور ان میں سے کچھ پر عمل بھی کرچکا ہوں ۔
Answer: جواب : چونکہ آپ نے ہماری طرف رجوع کیا ہے لہٰذا نئے مسائل کو بھی ہم سے پوچھیں۔

زندہ مجتہد اعلم کی تقلید [میت کی تقلید پر باقی]

Questionایک شخص نے اپنے مرجع تقلید کی وفات کے بعد دوسرے مجتہد کی تقلید کی لیکن اس مجتہد کے فتوے پر عمل کرنے سے پہلے دوبارہ اپنے مردہ مرجع کی تقلید کی طرف پلٹ گیا ، کیا مذکورہ بالا وضاحت کو مد نظر رکھتے ہوئے عدول جائز ہے؟ اس بات کو بھی ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کہ بعض مسائل منجملہ تقلید کے مسائل میں اسی زندہ مجتہد کا مقلد ہے ؟
Answer: اگر زندہ مجتہد اعلم ہو تو اس کی طرف عدول کرنا صحیح ہے اوردوبارہ اس سے پلٹنا جایز نہیں ، اور اگر مردہ مجتہد، اعلم تھا تو ان اختلافی مسائل میں جن کو وہ اجمالا یا تفصیلا جانتا ہو تو زندہ مجتہد کی تقلید کرنا جائز نہیں ہے ۔

مساوی مجتہد سے مساوی مجتہد کی طرف عدول کرنا [میت کی تقلید پر باقی]

Questionمساوی مجتہد سے مساوی مجتہد کی طرف عدول کرنے کا کیا حکم ہے ؟
Answer: جن مسائل میں مردہ مجتہد کی تقلید کی تھی ان پر باقی رہے اور باقی مسائل میں زندہ مجتہد کی تقلید کرے ۔

کن مسائل میں مردہ مجتہد کی تقلید پرباقی رہ سکتے ہیں [میت کی تقلید پر باقی]

Questionمقلدین کن مسائل میں مردہ مجتہد کی تقلید پر باقی رہ سکتے ہیں ؟
Answer: جن مسائل میں مردہ مجتہد کی زندگی میں عمل کیا تھا ، ان پر باقی رہ سکتے ہیں اور باقی مسائل میں ہمارے فتوے پر عمل کریں ، پس جن مسائل پر پہلی مرتبہ عمل کرتے ہیں مثلا پہلی مرتبہ حج یا عمرہ پر جاتے ہیں تو ان مسائل میں ہمارے فتوی پر عمل کریں ۔

احتیاط واجب میں جس مجتہد کی طرف رجوع کیا تھا اگر وہ مجتہد مرجائے [میت کی تقلید پر باقی]

Questionاگر کسی شخص نے ان مسائل میں جن میں احتیاط واجب ہے کسی دوسرے مرجع کی تقلید کی ہو اور اب وہ مجتہد مرجائے تو کیا یہ شخص اس پر باقی رہ سکتا ہے ؟
Answer: اگر عمل کیا ہے تو باقی رہ سکتا ہے ۔

تقلید میں تبعیض اور میت کی تقلید پر باقی رہنا [میت کی تقلید پر باقی]

Questionجن کی میں تقلید کرتا تھا وہ تقلید میں تبعیض کو احتیاط کے خلاف جانتے تھے اور جو مجتہد جائز جانتے تھے ان کی تقلید کرتا تھا اور میت کی تقلید میں تیسرے کی تقلید کرتا تھا اور مردہ مجتہد ، اعلم کی تقلید کو واجب نہیں سمجھتے تھے اور میں نے تبعیض کے مسئلہ میں دوسرے کی اور غیر اعلم کی تقلید میں تیسرے کی تقلید کی ہے اور کئی مجتہد کی ایک ساتھ تقلید کی ہے ، کیا میری تمام تقلیدیں صحیح ہیں ؟
Answer: اگر تیسرا مجتہد اجازت دیدے کہ جن مسائل پر مردہ مجتہد کی زندگی میں عمل نہیں کیا تھا ، ان پر بھی باقی رہ سکتے ہوں تو مردہ مجتہد کی تقلید پر باقی رہنے میں کوئی حرج نہیں ہے ، لیکن ہمارے عقیدہ کے مطابق احتیاط یہ ہے کہ جن فتووں پر عمل نہیں کیا ہے ،ان پر باقی نہ رہیں ۔

جن مسائل پر عمل کیا ہے ان مسائل میں مردہ مجتہد کی تقلید پر باقی رہنا [میت کی تقلید پر باقی]

Questionجن لوگوں نے مردہ مجتہد کی زندگی میں اس کی تقلید کی ہے تو اگر میت کی تقلید پر باقی رہنا چاہے تو کیا جن فقہی ابواب میں عمل کیا تھا انہی میں باقی رہ سکتا ہے ؟
Answer: نہیں ، بلکہ جن مسائل پر کیا تھا صرف ان پر باقی رہ سکتا ہے،نہ ان مسائل کے جزئیات پر ، یا اس باب کے تمام مسائل پر۔

مردہ مجتہد اعلم کی تقلید پر باقی رہنے کے لئے مسائل پر عمل کرنے کی شرط کا ضروری ہونا [میت کی تقلید پر باقی]

Questionکیا مردہ مجتہد اعلم کی تقلید پر بھی باقی رہنے کے لئے اس کے فتووں پر عمل کرنے کی شرط کا ہونا ضروری ہے ؟
Answer: جی ہاں، البتہ یہ بات قابل توجہ ہے کہ مردہ مجتہد کے اعلم ہونے کا معیار ، مقلِد کی نظر میں ہوتا ہے ، زندہ مجتہد یا دوسروں کی نظر میں اعلم ہونا معیار نہیں ہے ۔

ممیز بچہ کا ایسے مردہ مجتہد کی تقلید پر باقی رہنا جس کی اس نے بالغ ہونے سے پہلے اس کی زندگی میں تقلید کی تھی [میت کی تقلید پر باقی]

Questionایک ممیز بچہ نے تقلید کے لئے ایک مجتہد کا انتخاب کیا تھا ،لیکن اس کے بالغ ہونے سے پہلے وہ مجتہد مرگیا ،کیا بالغ ہونے کے بعد وہ اس کی تقلید پر باقی رہ سکتا ہے ؟
Answer: اگر بچہ ایسا ممیز ہو جس کی عبادتیں صحیح ہیں تو باقی رہ سکتا ہے ۔
TotalPages : 1