اسلام اور حکومت کی ضرورت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
اهداف قیام حسینى
چھٹا مقصد اسلامی حکومت قائم کرنااسلام کے ارکان

انبیاء (علیہم السلام) جن مقاصد کو لے کر آئے تھے ان کو حکومت کی تشکیل کے بغیر اجراء کرنا ممکن نہیں تھا ، اور جو کچھ ممکن تھا وہ بہت محدود صورت میں جاری ہوسکتے تھے ۔ قرآن مجید میں انبیاء (علیہم السلام) کے جو مقاصد بیان ہوئے ہیں وہ یہ ہیں : تعلیم و تربیت، عدالت ، اجتماعی عدالت، انسانوں کو غلامی سے آزاد کرانا، مظلومین کو ان کا حق دلوانا، نفوس کی تربیت اور اخلاقی فضائل کی پرورش۔ ان تمام مقاصد کواسلامی حکومت کی تشکیل کے بغیر وسیع پیمانہ پرانجام دینا ممکن نہیں ہے ۔
کیونکہ اگر ہم کسی ایسے ملک میں زندگی بسر کررہے ہوں جس کی حکومت ہمارے ہاتھوں میں نہ ہو اور ہماری خواہش یہ ہو کہ اسلامی تعلیم وتربیت کا نظام قائم کریں تو یہ کام ہمارے لئے بہت سخت ہوگا ۔ اگرمیڈیااور مطبوعات ہمارے اختیار میں نہ ہو اور ہم فقط مساجد و امام بارگاہوں میں منبر کے ذریعہ جوانوں کو وعظ و نصیحت کریں اور ان کی تعلیم و تربیت کی کوشش کریں تو یہ کافی نہیں ہوگا ۔
بعض لوگ کہتے ہیں : اس زمانہ میں بھی جب کہ اسلامی حکومت قائم ہوگئی ہے ،برائیاں کم نہیں ہیں، لیکن یہ لوگ اس بات سے غافل ہیں کہ اگر انقلاب نہ ہوتا اور اسلامی حکومت قائم نہ ہوتی تو اس وقت کیا ہوتا؟ اگر پہلوی شاہ کی فحشا و فساد سے بھری ہوئی حکومت ہوتی توگھر گھر میں ڈش اینٹیے ہوتے ،فحش اور برہنہ سایٹیں سب کی دسترس میں ہوتیں، موبایل، پیغام، اور بلوتوت کے فساد کو مہار کرنا ممکن نہ ہوتا ، ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے تمام پروگرواموں میں ناچ اورگانا ہوتا، خلاصہ یہ کہ در و دیوار سے اخلاقی برائیوں اور ناچ گانوں کی آواز آتی اور دین کی کوئی خبر نہ ہوتی ۔
اس بات کی دلیل یہ ہے کہ اسلامی انقلاب سے پہلے جس وقت برائیوںکے یہ تمام اسباب عام لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں تھے اس کے بعد اس قدرماحول خراب تھاکہ جس سے کوئی محفوظ نہیں تھا ،لہذا اب آپ سوچیں کہ اگربرائیوںکے یہ تمام اسباب اس وقت ہوتے تو کیا ہوتا؟
اگرہم عدالت اجتماعی قائم کرنا چاہیں تو اسلامی حکومت قائم کئے بغیر کس طرح ممکن ہوسکتا ہے ؟ کیا مساجد اور امام بارگاہوں میں وعظ و نصیحت سے اجتماعی عدالت قائم ہوسکتی ہے ؟آیا قوانین کو لاگو کرنے کی طاقت، لوگوں کو غلط کام سے روکنے کے ذرائع ، مجرموں کوسزا دئیے بغیرکیا مظلومین کے حق کو ظالمین سے واپس لیا جاسکتا ہے؟
اسی طرح اسلامی حکومت کے بغیر انسانوں کو آزادی دلانا، ظالمین کے ظلم اور ان کو ہوا و ہوس کی قیدو بندسے آزاد کرانا کس طرح ممکن ہے؟
اس بناء پر جو لوگ اس بات کادعوی کرتے ہیں کہ دین ، سیاست سے جدا ہے وہ لوگ نہ ہی تو سیاست کے معنی کو سمجھ سکے ہیں او رنہ ہی دین اور اس کے قوانین کو پہچان سکے ہیں ۔
جی ہاں ، اگر دین کے مقاصد، فردی اور ذاتی مسائل ہوں جیسے نمازاور روزہ وغیرہ ، تو یہ مسائل حکومت کی تشکیل کے بغیر بھی ممکن ہیں (البتہ ان کو بھی وسیع پیمانہ پر اجراء نہیں کیا جاسکتا تھا) لیکن ہم جانتے ہیں کہ اسلام ایک ایسا دین ہے جو بہت وسیع ہے اور اس میں اجتماعی قوانین بہت زیادہ ہیں، اور ان کو اجراء کرنے کے لئے اسلامی حکومت کی ضرورت ہے ۔ لہذا جس وقت پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے مدینہ کی طرف ہجرت کی اورآپ کو دشمنوں کے شرسے نجات مل گئی تو آپ نے سب سے پہلے اسلامی حکومت قائم کی، تاکہ اپنے مقاصد کو پورا کرسکیں ۔


چھٹا مقصد اسلامی حکومت قائم کرنااسلام کے ارکان
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma