اس مقصد کا پیغام

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
اهداف قیام حسینى
۴۔ اسلامی حکومت کو یزید جیسے شخص کے حوالہ کرناپانچواں مقصد جہالت سے جنگ

قارئین محترم! عزیز عزاداروں ! عزاداری امام حسین (علیہ السلام) کو ہر سال بہترین طریقہ سے منانا چاہئے ، ہر سال وسیع پیمانہ پر اس کا اہتمام کریں، تاکہ شعائر الہی کی تعظیم اپنے حقیقی معنی کی صورت اختیار کرلے ۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ تمام عزاداروں کو امام حسین (علیہ السلام) کے مقصد سے آگاہ ہونابھی ضروری ہے ، ہم سب کو معلوم ہونا چاہئے کہ امام (علیہ السلام) نے حق کو زندہ اور باطل کو نابود کرنے کیلئے قیام کیا تاکہ ہم اس راہ میں قدم بڑھائیں ۔ جب بھی ہم اس مقصد سے آشنا ہوجائیں گے تو اب اگر ہمارے کسی قریبی عزیز کے ساتھ کسی کا اختلاف ہوجائے گا اور ہم دیکھیں کہ حق غیر کے ساتھ ہے تو ہمیں اس کا ساتھ دینا ہوگا اپنے عزیز کا نہیں، اور اپنی دوستی اور رشتہ داری کو قوانین پر مقدم نہیں کریں گے ۔ اگر ہمارے قاضی ، مکتب عاشورا سے یہ درس حاصل کرلیں تو کبھی بھی کسی بھی اختلاف میں حق کے خلاف قدم نہیں اٹھائیں گے چاہے ان کو لالچ دیا جائے یا ان کو ڈریا اور دھمکایا جائے ۔
اگر کبھی دیکھنے میں آئے کہ بھائی ، بہنوں کو میراث میں سے حصہ نہیں دے رہے ہیں اور ان کے حق کو پائمال کررہے ہیں ، یا بڑا بھائی ، چھوٹے بھائیوں کے حقوق ادا نہیں کررہا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ امام حسین (علیہ السلام) کے مقاصد سے آشنا نہیں ہوا ہے ۔ مزدوروں سے کام لینے والا کوئی شخص بھی اگر امام حسین(علیہ السلام) کے قیام کے مقاصد سے آگاہ ہے اور ان پر ایمان رکھتا ہے تو کبھی ان کے حق کو پائمال نہیں کرے گا چاہے وہ کتنا ہی زیادہ اور شش و پنج میں ڈالنے والا ہی کیوں نہ ہو ۔
جی ہاں ! جس قدر بھی سید الشہداء امام حسین (علیہ السلام) کے قیام کے مقاصد سے آشنائی ہوگی اتنا ہی ہماری زندگی میں اس کے عملی آثار آشکار ہوتے چلے جائیں گے ۔

۴۔ اسلامی حکومت کو یزید جیسے شخص کے حوالہ کرناپانچواں مقصد جہالت سے جنگ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma