خداوند عالم کے کاموں کے مقاصد

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
اهداف قیام حسینى
قیام حسینی کے مقاصدقرآن کریم کی رو سے خداوند عالم کا مقصد:

بعض علماء نے کہا ہے : ” افعال اللہ لیس معلل بالاغراض “ (۱) ۔
ان کی مراد یہ ہے : ” ضروری نہیں ہے کہ خداوند عالم کے کاموں کا کوئی مقصد ہو“! ۔ شاید اس گروہ کا تصور یہ تھا کہ اگر ہم یہ کہیں کہ خداوند عالم جو کام بھی انجام دیتا ہے اس کا کوئی مقصد ہوتا ہے تو اس کا لازمہ یہ ہوا کہ خدا محتاج ہے ،یعنی خداوند عالم میں کچھ چیزوں کی کمی ہے اوراس کو ان کی ضرورت ہے جن کو انجام دینے کے بعد وہ اس کمی کو پورا کرنا چاہتا ہے ،جب کہ خداوند عالم ،غنی بالذات اور ہر طرح سے کامل ہے ۔ اس بناء پر خداوند عالم کے کاموں کا کوئی مقصد نہیں ہے!۔ یہ فکر اور توجیہ بہت بڑی غلطی ہے ،کیونکہ اس بات کے ذریعہ خدا وند عالم کی حکمت پر حرف آتا ہے ۔ ہمارا عقیدہ ہے کہ ”افعال اللہ معلل بالاغراض
“ ۔ خداوند عالم کے کاموں کا ایک مقصد ہے،کیونکہ وہ حکیم ہے اور حکیم بغیر کسی مقصد کے کوئی انجام نہیں دیتا ، کیونکہ اگر بغیر مقصد کے کوئی کام انجام دیا جائے تو کیا دلیل ہے کہ اس جیسا کوئی دوسرا کام انجام نہیںپایا؟ اس بناء پرجو کام بھی انجام دیا جاتا ہے اس کے پیچھے ایک مقصد ہوتا ہے ۔ انسان مختلف کام انجام دینے کی وجہ سے اپنی کمی اور ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں ،لیکن خداوند عالم کا ان کاموں کوانجام دینے کا مطلب یہ نہیںہے کیونکہ وہ بے نیاز ہے بلکہ اس کا مقصد اس کے بندوں کی طرف پلٹا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اپنے فیض کو ان کے شامل حال کرے ، جی ہاں خالق اور مخلوق دونوں کے کاموں کا ایک مقصد ہے ، ایک کا مقصد یہ ہے کہ اپنی ضرورتوں کوپورا کرے اور دوسرے کا مقصد یہ ہے کہ دوسروں کی مدد کی جائے ، جس طرح محتاج اور متدین ثروتمند افراد کا مقصد ہوتا ہے ، محتاج افراد اپنی ضرورتوں کو دور کرنا چاہتے ہیں لیکن متدین دولت مند افراد(جن کے پاس مادی چیزیں وافر تعداد میں موجود ہیں) کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ضرورت مندوں کی ضرورت کو پورا کیا جائے، جب کہ وہ خود بھی اپنی معنوی ضرورتوں کو برطرف کرنے اور ثواب و رضائے الہی کوحاصل کرنے کے محتاج ہیں ۔

 


 
۱۔ یہ اشاعرہ کا عقیدہ ہے ، اس کی زیادہ وضاحت کے لئے میرزائے قمی کی کتاب جامع الشتات ، ج ۴، ص ۴۶۴ کا مطالعہ کریں ۔
 
قیام حسینی کے مقاصدقرآن کریم کی رو سے خداوند عالم کا مقصد:
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma