SiteTitle

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 

اقتصادی مشکلات کی وجہ سے جاسوسی کرنا [حرام مشاغل]

Questionکیا کوئی انسان زندگی کی سختیوں اور غیر تحمل اقتصادی مشکلات سے چھٹکارا پانے کے لئے جاسوسی کے کام کو اختیار کرسکتا ہے؟ عدم جواز کی صورت میں اگر اس کام پر راضی ہوجائے تو کیسا ہے؟
Answer: جائز نہیں ہے؛ مگر یہ کہ اس کام کے ترک کرنے کا ضرر زیادہ ہو، اگر یہ کام دوسروں کے قتل کی حد تک نہ پہنچے تو جائز ہے۔

برے مضامین پر مشتمل مسودہ کی کتابت کا حکم [حرام مشاغل]

Questionاپنے ہاتھوں سے غلط باتیں اور تہمتیں لکھنے والے کاتب کا کیا حکم ہے کیا وہ لکھوانے والے کے ساتھ اس کے جرم میں شریک ہے حالانکہ خط پر اس کے دستخط نہیں ہیں؟
Answer: یہ کام برائی اور گناہ میں مدد کرنے کا آشکار مصداق ہے جو جایز نہیں ہے۔

عورت کا وہ مال و دولت جو اس نے ناجائز کاموں سے جمع کیا ہے [حرام مشاغل]

Questionایک عورت ، اپنے اعتراف کے مطابق کئی سال ، خلاف عفت کا م میں مبتلاء رہی ، اور اسی ناجائز طریقہ سے کسب معاش کرتی رہی نیز اسی ناجائز آمدنی سے مکان خریدا اور گھر کا سامان وغیرہ خریدا ہے اب جبکہ وہ تو بہ کرنا چاہتی ہے ، تو اس کی مال و دولت ، گھر سامان وغیرہ کا کیا حکم ہے ؟
Answer: جواب: اگر وہ عورت اس مال کے مالکوں کو پہچانتی ہے تو وہ مال ان کو واپس کر دے اور اگر نہیں پہچانتی ہے تو وہ مال مجہول المالک یعنی جس کے مالک کا پتہ نہ ہو ، کے حکم میں ہے ، اور اگر اس کو اس مال کی بہت زیادہ ضرورت ہے توحاکم شرع اس بات کا لحاظ کرتے ہوئے کہ اس نے توبہ کی ہے ، اس مال کو رد مظالم کے عنوان سے عورت کو دے سکتاہے۔

غیر قانونی طریقہ سے سامان اسمگل کرنا [حرام مشاغل]

Questionسرحد سے غیر قانونی طور پر سامان وارد کرنے کا کیا حکم ہے؟ اس کام سے ملنے والے پیسے کا کیا حکم ہے؟
Answer: حکومت اسلامی کے قانون کی خلاف ورزی سے پرہیز کرنا ضروری ہے اور اس راہ میں کسی بھی طرح کی مدد کرنا اشکال سے خالی نہیں ہے، اس کام سے حاصل ہونے والی رقم میں بھی اشکال ہے۔

ایسی چیزیں دوسرے ممالک کو بیچنا جن سے الکحل والی شراب بنتی ہو [حرام مشاغل]

Questionہم چقندر یا گنے کے اس شیرہ کو جو شکر کے گُودے کا جزء ہوتا ہے ، ایک دوسرے ملک میں بیچنا چاہتے تھے ، لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ وہ اس شیرہ سے الکحل والی شراب بنانا چاہتے ہیں ، کیا جناب عالی اس شیرہ کو دوسرے ممالک میں بیچنے کو جائز سمجھتے ہیں ؟
Answer: احتیاط یہ ہے کہ اس کو ترک کردیں ۔
TotalPages : 1