SiteTitle

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 

مسجد کی تیسری منزل کے مامومین کا اقتداء کرنا [امام جماعت کےشرایط]

Questionجن لوگوں نے مسجد کی تیسری منزل پر( پہلی منزل کی ) جماعت کےساتھ نماز پڑھی ہے ، ان کی نما ز کا کیا حکم ہے َ
Answer: جواب:،۔ اگر وہ جماعت پہلی منزل پر منعقد جماعت کے ساتھ ایک ہی جماعت شما ر ہوتی ہے تو کوئی حرج نہیں ہے۔

ایسے امام جماعت کی عدالت جس نے کئی مرتبہ غیبت کی ہو [امام جماعت کےشرایط]

Questionامام جماعت کی شرائط میں سے ایک شرط عدالت ہے جس کی تعریف میں کہا جاتا ہے: ”گناہ کبیرہ نہ کرے اور صغیرہ پر اصرار نہ کرے“ اب اگر کوئی شخص ایک امام جماعت کو پہنچانتا ہے اور بھی جانتا ہے کہ وہ ایک محترم شخص ہے نیز اس میں عقیدہ یا دیگر تمام مسائل کے لحاظ سے کوئی انحراف نہیں ہے، البتّہ ایک یا دو مرتبہ اس سے غیبت سرزد ہوئی ہےتو کیا یہ کام اس کی عدالت کے ساقط ہونے کا سبب ہوجائے گا؟
Answer: اس اکیلے مورد کی توجیہ کرنا چاہیے؛ شاید وہ معتقد ہو کہ مذکورہ مورد میں وہ شخص جس کی غیبت کی گئی ہے جائز الغیبة ہے، اگرچہ اپنے اعتقاد میں اس (امام جماعت) نے خطا ہی کیوں نہ کی ہو ۔

ایسے امام جماعت کی اقتدا کرنا جس کی کمر خمیدہ ہے [امام جماعت کےشرایط]

Questionایک امام جماعت کی کمر خمیدہ ہے، لیکن یہ خمیدگی رکوع کی حد تک نہیں ہے، اور وہ رکوع کے لئے اور زیادہ جھکتے ہیں تاکہ رکوع صادق آجائے، کیا ایسے امام کی اقتدا کرنا صحیح ہے؟
Answer: کوئی اشکال نہیں ہے ۔

حج کے موقع پر اہل سنت امام جماعت کی اقتداء [امام جماعت کےشرایط]

Questionموسم حج میں لوگ اہل سنت جماعت کی اقتداء کرتے ہیں ، اگر وقت میں وسعت ہو تو کیااعادہ کرنا واجب ہے ؟
Answer: جواب : ان کی نماز صحیح ہے اور اعاد ہ لازم نہیں ہے ۔

ایسے امام جماعت کی اقتداء کرنا جو دوسرے مجتہد کا مقلد ہے [امام جماعت کےشرایط]

Questionمیں ایک مسجد کا امام جماعت ہوں ، برائے مہر بانی میرے لئے ایک اجازہ مرحمت فرمائیے ؟
Answer: جواب:۔ اگر مسجد میں جماعت کرانا آپ کی مرادہے تو اجازہ کی ضرورت نہیں ہے اور اگر کوئی دوسری چیز مقصود ہے تو تحریر کریں تاکہ جواب دیا جائے۔

و ہ امام جماعت جس کا ہاتھ کٹ گیاہو [امام جماعت کےشرایط]

Questionاگر کسی شخص کا ایک ہاتھ کٹ جائے ، کیا امام جماعت کے فرائض انجام دے سکتا ہے ؟
Answer: جواب:۔ کوئی حرج نہیں ہے ۔

ایک شخص کا اس امام جماعت کی اقتداء کرنا جس کی اس نے غیبت کی ہو [امام جماعت کےشرایط]

Questionاگر کوئی شخص پیٹھ پیچھے کسی امام جماعت کی غیبت کرے، کیا اس کی اقتداء میں نماز پڑھ سکتا ہے؟
Answer: اگر وہ امام جماعت کو عادل جانتا ہے تو اس کی اقتداء کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے؛ لیکن ہرحال میں اپنے گناہ سے توبہ کرے اور اگر کوئی خاص مشکل پیش نہ آئے تو اس سے معافی مانگے ۔

عالم دین کے ہوتے ہوئے غیر عالم دین کوی اقتداء میں نماز پڑھنا [امام جماعت کےشرایط]

Questionاگر عالم دین کے ہوتے ہوئے غیر عالم دین کی اقتداء میں نماز پڑھی جائے تو صحت و بطلان کے لحاظ سے مامومین کی نماز کا کیا حکم ہے؟
Answer: اس میں اشکال ہے ۔

ناآشنا امام جماعت کی اقتداء [امام جماعت کےشرایط]

Questionایک عالم دین کسی شہر یا بستی میں آتاہے لیکن اہل بستی اسے نہیں جانتے کیا نماز میں اس عالم کی اقتداء کی جاسکتی ہے ؟
Answer: جواب:۔ اگر اس کے عادل ہونے کا اطمنان حاصل ہوجائے تواقتداء کے لئے یہی کافی ہے ۔

شکی امام جماعت [امام جماعت کےشرایط]

Questionکیا وسواسی امام جماعت مثال کے طور پر جو ایک لفظ کو کئی مرتبہ دہراتا ہے ، کی اقتداء کرنا جائز ہے ؟
Answer: جواب:۔ اشکال سے خالی نہیں ہے ، لیکن توجہ رہے کہ احتیاط کی مراعات کرتے ہوئے کسی لفظ کو ایک یا دوبار دہرانا ، وسواس ہونے کی دلیل نہیں ہے ۔

نماز جماعت پڑھانے میں عالم دین کو اولویت [امام جماعت کےشرایط]

Questionاگر کوئی دینی طالب علم، غیر منظم اور غیرمرتب طورپر کسی مسجد میں نماز جماعت پڑھاسکتا ہو، لیکن غیر عالم دین شخص کے لئے منظم صورت میں جماعت کرانے کا امکان ہو تو اس صورت میں مومنین کا وظیفہ کیا ہے کہ وہ کس امام کی اقتداء کریں؟
Answer: اس طرح کے مقامات پر اگر عالم دین موجود ہو تو وہی جماعت کرائے اور اگر وہ حاضر نہ ہو تو غیر عالم دین جماعت کراسکتا ہے ۔

ایّام تبلیغ میں مبلّغ عالم دین کی اقتداء [امام جماعت کےشرایط]

Questionایسی مسجدیں جن میں سال کے سال غیر عالم دین جماعت کراتا ہے اور تبلیغ کے خاص زمانے جیسے ماہ رمضان وغیرہ کہ جن میں علمائے دین تبلیغ کے لئے آتے ہیں، دونوں کے ہوتے ہوئے نماز جماعت کے لئے کس کو اولویت حاصل ہے؟
Answer: جامع الشرائط عالم دین کو فوقیت حاصل ہے ۔

امام جماعت کے پیر میں نقص ہونا [امام جماعت کےشرایط]

Questionامام جماعت کا کسی حادثہ کے نتیجہ میں ، ایک پیر ٹوٹ گیا ، جس کی وجہ سے ان کا پیر صحیح سے مڑتا نہیں ہے کہ تشہد ، سجود اور سلام پڑھتے وقت دو زانو ہوکر بیٹھ سکیں ، بلکہ سجدے اور تشہد میں ، پیر کو تھوڑا سیدھا رکھنا پڑتا ہے ، لیکن دوسرے شرائط ان میں موجود ہیں ، کیا اس حال میں وہ امامت کے فرائض انجام دے سکتے ہیں ؟
Answer: جواب : جائز ہے۔

خواتین کے لئے ، خاتون امام جماعت [امام جماعت کےشرایط]

Questionخوا تین کی جماعت میں عورت کی امامت کا کیا حکم ہے؟
Answer: جواب ۔ جا ئز ہے

امام راتب کی عدم موجودگی میں ایک دینی طالب علم کا جماعت کرانا [امام جماعت کےشرایط]

Questionکیاایک دینی طالب علم اس وقت تک جب تک کہ امام جماعت نہ آئے نماز جماعت پڑھا سکتا ہے؟
Answer: جی ہاں، وہ امامت کراسکتا ہے تاکہ نماز جماعت کی تعطیل نہ ہونے پائے ۔

ایسے امام جماعت کی اقتداء کرنا جو اجارہ کی نماز پڑھ رہا ہو [امام جماعت کےشرایط]

Questionاگر امام اجارہ کی نماز پڑھ رہا ہے تو کیا مامومین اس کی اقتداء کرسکتے ہیں؟
Answer: اگر نماز اجارہ ایسے شخص کی ہو کہ جس کی نماز قطعی طور سے قضا ہوئی ہے تو ایسے امام کی اقتداء میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔

عالم کے ہوتے ہوئے غیر عالم کی امامت [امام جماعت کےشرایط]

Questionمسجد کا امام راتب عالم دین نہیں ( کوئی عام شخص ہے) اگر اتفاق سے کوئی عالم دین مسجد میں آجائے اور امام جماعت کے فرا ئض،انجام دینا چا ہے تو کیا غیر عالم امام راتب کی اجازت حاصل کرے؟آیا مو لانا کے ہو تے ہوئے کو ئی غیر مولوی امام جماعت ہو سکتا ہے یا نہیں؟
Answer: جواب:۔ اجازت لینا واجب نہیں ہے لیکن مومن کے اخلا ق سے بہت مناسب ہے،نیز جہا ں پر مولانا مو جود ہیں،غیر مولوی حضرات کی امامت اشکال سے خالی نہیں ہے۔

دوسری مسجد میں دوبارہ نماز جماعت بجالانا [امام جماعت کےشرایط]

Questionامام جماعت ایسے مرجع کامقلد ہے جس کے نزدیک ، دوسری مسجد میں دوسری جماعت کے ساتھ نماز کو دوبارہ پڑھنا جائز ہے لیکن دوسری مسجد کے ماٴموم اس مرجع کے مقلد ہیں جس کے نزدیک جائز نہیں ہے ، کیا دوسری مسجد کے ماموم ، اس امام جماعت کی اقتداء کرسکتے ہیں ؟
Answer: جواب :۔ نہیں کرسکتے لیکن اگر انہیں معلوم نہیں تو ان کے سامنے اس مطلب کی وضاحت کرنا ، امام جماعت پرلازم نہیں ہے ۔

امام جماعت اور مامومین کے مراجع تقلید کا الگ الگ ہونا [امام جماعت کےشرایط]

Questionاگر امام جماعت اور ماموم کے مراجع تقلید مختلف ہوں اور نماز کے بعض مسائل میں ان مراجع کے درمیان اختلاف نظر پایا جاتا ہو، اس صورت میں ماموم کا کیا وظیفہ ہے؟
Answer: اگر یہ بات نہیں جانتا کہ اس کے مرجع تقلید کے فتوے کے مطابق امام کی نماز باطل ہے تو اس کی اقتداء کرسکتا ہے ۔

غیر عالم دین شخص کی امامت [امام جماعت کےشرایط]

Questionگاوٴں کے لوگوں نے مجھے نماز جماعت کے فرائض انجام دینے کی پیش کش کی تاکہ عالم دین نہ ہونے کی صورت میں ، نماز جماعت بر قرار رہے ، نیز وہ محترم علماء دین بھی جو اس گاوٴں میں تبلیغ کے لئے تشریف لاتے ہیں انہوں نے بھی دعوت دی ہے لیکن میں نظر کی کمزوری کی وجہ سے ، احتیاط کررہاہوں چنانچہ اگر آپ اجازت مرحمت فرمائیں تو میں اس ذمہ داری کو سنبھال لوں؟
Answer: جواب:۔ اگر مومنین آپ کی عدالت کا یقین رکھتے ہیں ، اور آپ کی قرائت صحیح ہے اور کوئی عالم دین جماعت کرانے کے لئے موجود نہیں ہے تو اس صورت میں آپ جماعت کراسکتے ہیں ۔

وہ امام جماعت جو (بحالت مجبوری) میز پر سجدہ کرتاہے [امام جماعت کےشرایط]

Questionجو شخص کھڑے ہوکر نما زپڑھتا ہے معمول کے مطابق رکوع کرتا ہے لیکن سجدے کے لئے کرسی پر بیٹھ کر میز ہر سجدہ گاپرکھ کر سجدہ کرتا ہے ، کیا ایسا شخص امام جماعت کے فرائض انجام دے سکتا ہے ؟
Answer: جواب:۔ احتیاط واجب کی بنابر امامت نہ کرے۔

نماز کے دوران امام جماعت کے وضو کا باطل ہوجانا [امام جماعت کےشرایط]

Questionاگر نماز کے دوران امام جماعت کی ریح خارج ہوجائے تو امام جماعت کو کیا کرنا چاہئے ؟ نماز کو ترک کردے یا نماز کے بعد مومنین سے کہ اپنی نماز کو دوبارہ پڑھ لیں، یا اگر اس کو اپنی عزت کا خطرہ ہو تو کیا کرے ؟
Answer: ایسے شخص کو آگے بڑھا دے جس میں جماعت کی امامت کے شرایط پائے جاتے ہوں تاکہ مومنین اپنی نماز کو اس کے ساتھ جاری رکھ سکیں اور اگر کوئی ایسا شخص جماعت کی صف میں نہ ہو تو پھر اعلان کردے کہ میرا وضو باطل ہوگیا ہے (اور وضو باطل ہونے کی کیفیت کو بیان نہ کرے) اور آپ لوگ اپنی نمازوں کو جاری رکھیں ۔
TotalPages : 1