SiteTitle

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 

کتّے اور بلیوں کے علاج کے عوض اجرت وصول کرنا [مشاغل]

Questionمیں ایک جانوروں کا ڈاکٹر اور حیوانات کے علاج کے امور انجام دیتا ہوں، میرے کام کی ذمہ داری کو مدنظر رکھتے ہوئے حضور فرمائیں: نیچے دی گئی صورتوں میں کتّے اور بلّی کے معائنہ کے عوض آمدنی کے سلسلے میں کیا حکم ہے؟
۱۔ آوارہ کتّے اور بلّیاں
۲۔ پالتو کتّے اور بلّیاں جو معمولاً انسانوں کے ساتھ رہتے اور بہت سی مشکلات ایجاد کرتے ہیں۔
۳۔ وہ پالتو کتّے اور بلیاں جن سے شکار یا کوئی اور دوسرا کام لیا جاتا ہے۔
۴۔ وہ پالتو کتّے اور بلیاں جن کو گھر کی زینت یا محبت اور چاہت کے لئے گھر یا اس جگہ پر رکھا جاتا ہے جہاں وہ شخص کام کرتا ہے۔
Answer: اُن کتّے اور بلیوں کا علاج کرنا جن سے مشروع فائدہ ہو تو اس کے عوض اجرت لینے میں کوئی ممانعت نہیں ہے، ایسے ہی آوارہ جانور کہ اگر ان کو کنٹرول نہ کیا جائے تو بہت سی مشکلات کھڑی ہوجاتی ہیں۔

ٹیکسی یونین کی طرف سے معیّن شدہ کرایہ سے زیادہ لینا [مشاغل]

Questionٹیکسی یونین نے ہر جگہ کے لئے ایک کرایہ معیّن کررکھا ہے، اب اگر عام لوگ اُسی جگہ کے لئے دوسرا کرایہ معیّن کردیں جو یونین کے کرایہ سے فرق کرتا ہو تو کیا عرف عام کے مطابق عمل کیا جاسکتا ہے؟
Answer: اگر مذکورہ یونین ایک رسمی اور قانونی یونین ہو تو اس کی معیّن کردہ قیمت کے مطابق عمل کیا جائے۔

دعا و تعویز کا کام [مشاغل]

Questionکیا دعا (تعویز )لکھنا اور اسکے بدلے رقم دریافت کرنا جائز ہے ؟
Answer: جواب۔ اگر دعائیں شرعی اور آئمہ سے منقول ہوتی ہیں تو کوئی اشکال نہیں ہے ،لیکن خرافاتی اور پیشہور (تعویزوغیرہ) لکھنا جائز نہیں ہے

لکڑی پر تصویریں کندہ کرنا [مشاغل]

Questionبندہ ایک مدت سے لکڑی کے اوپر تسویروں کو برجستہ صورت میں حک کرتا ہوں اور اس طریقہ سے اسرار بعاش کرتا ہوں چونکہ میں نے سن رکھا تھا کہ جاندار کا کامل مجسمہ بنانا بنانا تو حرام ہے لیکن بدن کا کچھ حصہ بنانا حرام نہیں ہے اور وہ بھی لکڑی پر چک (یعنی برجستہ کرنے کے صورت میں کیا بندہ کا اس طریقہ سے اسرار معاش کرنا شریعت کی رو سے جائز ہے ؟
Answer: جواب ۔اس طرح کے برجستہ (ابھرے ہوے)نقوش میں شرعاً اشکال ہے لیکن کوشش کرو کہ ایسے نقش و نگار نہ ہوں جن سے غیر اسلامی دین و مذہب کی ترویج ہوتی ہو یا جو تصویریں اخلاق کے فاسد ہونے کا سبب ہوں

غیر ارادی طور پر کرایہ لیتے وقت ٹیکسی ڈرائیور کا ہاتھ نامحرم کے ہاتھ سے لگ جانا [مشاغل]

Questionکرایہ لیتے وقت غیرارادی طور پر کئی بار اگر میرا ہاتھ نامحرم عورت کے ہاتھ لگ جائے تو اس کا حکم کیا ہے؟
Answer: حرام نہیں ہے؛ لیکن کوشش کریں کہ ایسا اتفاق نہ ہو۔

اُن ملازمین کی تنخواہ جو اپنے وظیفہ پر عمل نہیں کرتے [مشاغل]

Questionاگر پہرہ دار اپنے وظیفہ پر عمل نہ کرے (مثلاً صحیح وقت پر اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہ ہو) کیا وہ پیسہ جو اس کے عوض لیتا ہے یا اُس کھانے میں جو وہ کھاتا ہے کوئی شرعی اشکال ہے؟
Answer: جو نوکر اپنے وظیفہ پر عمل نہ کرے اس کی تنخواہ میں اشکال ہے۔

مجسمہ بنانے کا حکم [مشاغل]

Questionانسان یا کسی حیوان کا کامل مجسمہ بنانے کا کیا حکم ہے نیز نقاشی یا آرٹ کیسا ہے ؟
Answer: جواب ۔مجسمہ بنانے میں اشکال ہے اور آرٹ جائز ہے

مجسمہ کی خرید و فروخت [مشاغل]

Questionکیا ٓرٹ نقاشی اور مجسمہ بنانے کا حرام ہونا اس وجہ سے ہے کہ اس سے شرک آمیز برداشت ہوتی ہے اور بت پرستی کا پہلو پایا جاتا ہے؟اس صورت میںآج کے زمانے میں تو یہ امور عام لوگوں میں بت پرست کی ذہنیت کو ایجاد نہیں کرتے بلکہ ہنر کے عنوان سے جانے پہچانے جاتے ہیں اور استعمال کئے جاتے یں ان میں مشغول ہونا کیسا ہے ؟
Answer: جواب۔مجسمہ بنانا اور اس کیخرید و فروخت میں بہر حال اشکال ہے مگر اس صورت میں کہ جب کھیلونوں کی حیثیت رکھتے ہوں .

ملازمین کو نکالنا [مشاغل]

Questionایک شخص ۱۴۔ ۱۵ سال سے ایک ادارہ میں کام کرتا ہے اور چونکہ اس کی تقرری ہوچکی ہے لہٰذا اُس کو وہاں سے نکالنے لئے ضروری ہے کہ پہلے اُسے ایک معیّن رقم دی جائے تاکہ وہ نکل سکے، کیا اس کو اس ادارہ سے نکالا جاسکتا ہے؟
Answer: جی ہاں، اگر وہ غلطی کرے اور احکامات کو قبول نہ کرے تو اس کو اخراج کرنے میں کوئی مانعت نہیں ہے، لیکن اس کے عرفی اور قانونی حقوق کو ادا کرنا ہونگے ۔

اُن ملازمین کی تنخواہ جن کا تقرر تعلّقات کی بناپر ہوا ہے [مشاغل]

Questionسرکاری ادارے بہت سے اشخاص کو امتحان اور انٹرویو وغیرہ کے ذریعہ اور بہت سے افراد کو پارٹی بازی اور تعلّقات کی بنیاد پر ملازمت دیتے ہیں، اس طرح کہ اگر یہ تعلّقات نہ ہوتے تو دوسرے لوگوں کو امتحان یا انٹرویو کے ذریعہ ملازمت دی جاسکتی تھی، ایسے اشخاص کی سہولیات اور تنخواہ کا کیا حکم ہے جو تعلقات اور پارٹی بازی کی بنیاد پر مقرر ہوئے ہیں؟
Answer: یہ کام جائز نہیں ہے اور جو تنخواہ وہ وصول کریں گے اس میں اشکال ہے۔

شعبدہ بازی (نظر بندی ) کے ذریعہ آمدنی [مشاغل]

Questionشعبدہ بازی کو اپنے کام کاج کی حیثیت سے اپناے کا کیاحکم ہے ؟کیا ایسی نشستوں شریک ہونا جہاں شعبدہ (نظر بندیہاتھ کی صفائی )کیا جاتا ہے اشکال رکھتا ہے ؟
Answer: جواب جو کھیل نمائش سر گرمی تفریح کے عنوان سے بعض نشستوں میں مشاہدہ میں آتے ہیں اور کسی شخص کی چالاکی اور ہاتھ کی صفائی کو ظاہر کرتے ہیں اور اس کے علاوہ کوئی دوسرا مقصد نہیں ہوتا لیکن اگر لوگوکو دھوکا دینے کے لئے ہو تو یہ بھی جادو کی ایک قسم ہے کہ جس سے کمائی کرنا حرام ہے اور ایسی نشست میں شریک ہونا بھی حرام ہے

فال نکالنے کے ذریعہ آمدنی [مشاغل]

Questionملک سے باہر بعض لوگ جامع الدعوات سے فال نکالتے ہیں یا بارہ برج (ستاروں ) سے گذشتہ کی خبر یا آئندہ و مستقبل کی پیشین گوئی یا اپنے پاس رجوع کرنے والوں کی بیماری کے بارے میں خبر دیتے ہیں اور کہتء ہیں تم فلاں مشکل میں گرفتار ہو یا آئندہ ہو جاو گے اس قدر رقم مجھے دو تاکہ تمہارے لئے ایک ٹھیک ٹھاک دعا لکھ دوں اور اسی طرح لڑکے اور لڑکیوں کے درمیان محبت ہونے اور میاں بیوی کے درمیان محبت ہونے کے لئے اور دیوانوں اور جن زدہ لوگوں کے لئے (بھوت پریت کا اتارا کرنے کے لئے )دعائیں (تعویز )لکھتے ہیں اور اس کے عوض بہت سارای رقم دریافت کرتے ہیں ساتھ ساتھ نماز جمعہ اور جماعت میں بھی شریک ہوتے ہیں آپ فرمائیں کہ اس کام کے عوض پیسے لینے کا کیا حکم ہے؟
Answer: جواب۔ ان کاموں کے بدلہ پیسا لینا جائز نہیں ہے .

ملازمین کو نشہ کے ٹیسٹ پر مجبور کرنا [مشاغل]

Questionکیا ایک ادارے کا رئیس ایک شیعہ اثنا عشری مسلمان نمازی کو نشہ کے ٹیسٹ کی وجہ سے کھڑے ہوکر اوربغیر طہارت کے ایک شیشی میں پیشاب کرنے پر مجبور کرسکتا ہے؟
Answer: نشہ کے عادی نہ ہونے کے ٹیسٹ کے لئے اس کام کی ضرورت نہیں ہے اور کوئی شخص بھی کسی دوسرے کو ایسے کاموں پر مجبور نہیں کرسکتا۔

سرکاری ملازمین کی کمپنیوں کی سرمایہ گذاری میں شرکت [مشاغل]

Questionاگر کوئی کمپنی سرکاری ملازمین یا بینک کی موقعیت سے مالی فائدہ اٹھانے یا اپنے منصوبے کی حمایت کی غرض سے کسی ملازم کو ہیئت مدیرہ کے رکن کے عنوان سے مقرر یا انتخاب کرے نیز کمپنی کے شیئرز اسے دے کر کمپنی کے سرمایہ میں شریک کرے اور وہ شخص کسی طرح بھی کمپنی کے قصد سے واقف ہوجائے، کیا وہ تنخواہ جو کمپنی اُسے دیتی ہے یا اُن شیئرز کا وہ فائدہ جو مذکورہ طریقے سے اس کے نام درج کیا جاتا ہے اس کے لئے حلال ہے؟ نیز وہ تنخواہ جو مذکورہ شخص اپنے اصلی دفتر سے وصول کرتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟
Answer: اگر نیا کام اس کے پہلے کام کے لئے مزاحمت کا سبب نہ ہو اور اس کے معاہدہ کے خلاف بھی نہ ہو تواس کے لئے دونوں تنخواہیں حلال ہیں۔

وہ رقم جو دوکانوں کے مالکان کمپنی کے لئے سامان خریدنے والوں کو دیتے ہیں [مشاغل]

Questionایک شخص ایک کمپنی کے سامان خریدنے پر مقرر ہے، وہ ایک خاص دوکان سے خریداری کرتا ہے البتہ اس دوکان کی چیزیں دوسری دوکانوں سے سستے ریٹ پر ملتی ہیں، وہ شخص حتّی الامکان قیمت کم کراتا ہے، لہٰذا اس دوکان سے خریدنا اس کمپنی کے نفع میں ہوتا ہے لیکن دوکان کا مالک ایک خاص رقم اس خریدار کو اس لئے دیتا ہے تاکہ وہ ہمیشہ وہیں سے خریدے، مذکورہ رقم لینے کا کیا حکم ہے؟
Answer: اگر یہ پیسہ دوکاندار کی آمدنی میں سے ہو نیز خریدی ہوئی چیزوں کی قیمت میں اثر انداز نہ بھی ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے۔

ایسے شخص کے پاس کام کرنا جس کی آمدنی حرام ہے [مشاغل]

Questionکیا ایسے شخص کے پاس کام کرنا جائز ہےجس کی آمدنی حرام پیسہسے ہوتی ہے؟
Answer: اگر یقین ہو کہ وہ آپ کی مزدوری حرام پیسے سے دیتا ہے تو جائز نہیں ہے۔

اجتماعی کاموں میں خواتین کی مصروفیت [مشاغل]

Questionپرانے زمانے سے ہی گھر کے باہرکا کام مرد کے کاندھوں پر رہا ہے، اب بہت سے مردوں کی نادانی کی وجہ سے بعض اجتماعی مشغلوں کو کہ جہاں پر عورت کے ہونے کی ضرورت نہیں ہے، عورتوں کے سپرد کردئے گئے ہیں، کیا بعض خواتین کا مردوں کے کاموں کو اپنانا صحیح ہے حالانکہ طبیعت نے عورت اور مرد کے کاموں کو الگ الگ قرار دیا ہے؟
Answer: شرعی حدود کی رعایت کرتے ہوئے خواتین کا کام میں مصروف ہونا حرام نہیں ہے۔ لیکن اولاد کی تربیت کا مسئلہ عورتوں کے لئے سب سے مہم ہے۔

امداد جمع کرنے والے کمیٹی کے ملازمین کو لوگوں سے جمع شدہ مدد میں سے انعام دینا [مشاغل]

Questionامام خمینی امدادیہ کمیٹی جب کوئی پروگرام کرتی ہے، جیسے ”جشن عاطفہ“ تو لوگوں سے جمع ہونے والی مدد اس میں سے ایک رقم اس کمیٹی کے کارکنان کو دی جاتی ہے، اس کام کا کیا حکم ہے؟
Answer: اس میں سے فقط ان کی محنتوں کی اجرت کو دیا جاسکتا ہے۔

کوڑہ اٹھانے والوں کا لوگوں سے پیسہ لینا [مشاغل]

Questionبہت سے کوڑہ اٹھانے والے اشخاص اس کے انھیں منسپلٹی تنخواہ دیتی ہے وہ فقیر اور عاجز بھی نہیں ہوتے اس کے باوجود پھر بھی وہ لوگوں سے اجرت کا مطالبہ کرتے ہیں، کیا ان کا ایسا کرنا جائز ہے؟
Answer: اگر پیسہ دینے والے اپنی مرضی سے انعام کے طور پر ان کوکچھ دے دیں تو کوئی ممانعت نہیں ہے۔

کفار سے خرید و فروخت اور بلاد کفر میں کام کرنا [مشاغل]

Questionآج کے زمانہ میں کفار کے ساتھ خرید و فروخت ، رفت و آمد اور ہلینڈ جیسے ملکوں میں کام کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ کیا اس سے کفر و طاغوت کی مدد ہوتی ہے ؟
Answer: اگر جائز کام انجام دیں تو کوئی حرج نہیں ہے ۔
TotalPages : 1