SiteTitle

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 

کافروں کے ہاتھوں سے لی ہوئی غذائیں [مغرب میں رہنے والے]

Questionکافروں کے ہاتھوں سے حاصل کی گئی غذا (کھانے) کا کیا حکم ہے ؟
Answer: جواب: اگر یہ احتمال دیا جائے کہ یہ غذائیں ، کار خانوں یا آلات یادستانہ کے ذریعہ بنائے گئے ہیں تو کوئی اشکال نہیں ہے ، لیکن جب یقین ہو جائے کہ ان کے ہاتھ یا ان کے جسم کا مرطوب حصہ اس کھانے سے مس ہو گیا ہے تو اس صورت میں احتیاط یہ ہے کہ ضرورت کے موقعوں کے علاوہ اس سے پرہیز کرے لیکن ضرورت کے موقعوں پر جیسے غیر اسلامی ممالک میں سفر کے دوران ،اور سفر میں ان غذائوں سے پرہیز کرنا مشکل ہو تواس صورت میں پرہیز نہ کریں۔

غیر مسلم کے لیے کام کرنا [مغرب میں رہنے والے]

Questionاگر انسان تنگی میں ہو اور اس کے پاس کوئی کام بھی نہ ہو جس کے بغیر اس کے لیے زندگی چلانا مسکل ہو مزید یہ کہ وہ زکات و صدقہ قبول نہ کرتا ہو تو کیا وہ غیر مسلمان کے لیے کام کر سکتا ہے؟
Answer: غیر مسلم کے لیے کام کرنا حرام نہیں ہے۔ البتہ کام حلال اور آبرو مندانہ اور مباح ہونا چاہیے اور مسلمانوں کی ذلت کا سبب نہ ہو۔

بس یا میٹرو میں ٹکٹ نہ لینا [مغرب میں رہنے والے]

Questionکافر ملک میں بسوں اور میٹرو میں ٹکٹ نہ لینا، ضرورت کے تحت اور پیسہ نہ ہونے کی صورت میں غیر قانونی طریقہ سے بعض سامان ہڑپ لینے کا کیا حکم ہے؟
Answer: اس طرح کے کام کوتاہ یا دراز مدت کے بعد اسلام کی توہین کا باعث ہونگے لہذا ایسا کرنا جایز نہیں ہے۔

اسلام دشمن عناصر کے ساتھ ہمنشینی اختیار کرنا [مغرب میں رہنے والے]

Questionایسے افراد جو مشکوک ہیں اس بات پر کہ وہ اسلام دشمن طاقتوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں، ان کے ساتھ ہم نشینی کا کیا حکم ہے؟
Answer: ایسے لوگوں کی ہمنشینی ترک کرنا بہتر ہے اور اگر شک قوی ہو تو ان کی صحبت ترک کرنا واجب ہے۔

کفار سے خرید و فروخت اور بلاد کفر میں کام کرنا [مغرب میں رہنے والے]

Questionآج کے زمانہ میں کفار کے ساتھ خرید و فروخت ، رفت و آمد اور ہلینڈ جیسے ملکوں میں کام کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ کیا اس سے کفر و طاغوت کی مدد ہوتی ہے ؟
Answer: اگر جائز کام انجام دیں تو کوئی حرج نہیں ہے ۔
TotalPages : 1