SiteTitle

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 

باپ یا شوہر کی تاسی میں ان کے مجتہد کی تقلید [اعلم کوپهچاننے طریقه]

Questionکیا زوجہ پر اپنے شوہر کے مجتہد یابیٹا اپنے باپ کے مجتہد کی تقلید کرنا ضروری ہے یا اس تقلید کے مسئلہ میں آزاد ہیں ؟
Answer: جواب: ہرانسان تقلید کے سلسلے میں آزاد ہے اعلم مجتہد کی ضرور تحقیق کرے پھر اس کے بعدمجتہد کی تقلید کرے ۔

گذشتہ مجتہدین پر دور حاضر کے مجتہد کا اعلم ہونا [اعلم کوپهچاننے طریقه]

Questionمجتہدین کے اختلافی مسئلے میں اعلم کی طرف رجوع کرنے کا ایسا مسئلہ ہے جو تقریباً سبھی مجتہدین کرام کی توضیح المسائل میں آیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اعلم کی شناخت کرنا بہت مشکل بلکہ شاید محال ہو کیونکہ ہر شخص یا گروہ اپنے مجتہد تقلید کو اعلم بتاتا ہے اوردوسرے کو نہیں ،سوال یہ ہے کہ قدیم کے کچھ مجتہدین کرام تھے جن کے بارے میںکہا جاتا ہے کہ وہ اپنی حیات میں کیا بلکہ مرنے کے بعد بھی آج کے مجتہدین تقلید کے مقابلہ میں اعلم ہیںتو کیا ممکن ہے اس طرح کے مجتہدین کرام (رضوان اللہ علیھم ) جن کو اس دنیا سے گئے کافی زمانہ ہوگیا ہے آج کے زندہ مجتہدین ( جو بحث و مباحثہ اور درس وتدریس میں مشغول ہیںاور جدید علوم و فنون میں بھی دسترس رکھتے ہیں ) کے ہوتے ہوئے بھی گذشتہ مجتہدین اعلم ہوں؟
Answer: مجتہدین کے اختلافی مسئلے میں اعلم کی طرف رجوع کرنے کا ایسا مسئلہ ہے جو تقریباً سبھی مجتہدین کرام کی توضیح المسائل میں آیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اعلم کی شناخت کرنا بہت مشکل بلکہ شاید محال ہو کیونکہ ہر شخص یا گروہ اپنے مجتہد تقلید کو اعلم بتاتا ہے اوردوسرے کو نہیں ،سوال یہ ہے کہ قدیم کے کچھ مجتہدین کرام تھے جن کے بارے میںکہا جاتا ہے کہ وہ اپنی حیات میں کیا بلکہ مرنے کے بعد بھی آج کے مجتہدین تقلید کے مقابلہ میں اعلم ہیںتو کیا ممکن ہے اس طرح کے مجتہدین کرام (رضوان اللہ علیھم ) جن کو اس دنیا سے گئے کافی زمانہ ہوگیا ہے آج کے زندہ مجتہدین ( جو بحث و مباحثہ اور درس وتدریس میں مشغول ہیںاور جدید علوم و فنون میں بھی دسترس رکھتے ہیں ) کے ہوتے ہوئے بھی گذشتہ مجتہدین اعلم ہوں؟

توضیح المسائل کی طباعت [اعلم کوپهچاننے طریقه]

Questionکیا مجتہد کا اپنی توضیح المسائل کو نشر کرنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ خود کو دوسروں سے اعلم جانتا ہے ؟
Answer: جواب : ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔

توضیح المسائل پر عمل کرنا کافی ہے، یعنی کیا مطلب؟ [اعلم کوپهچاننے طریقه]

Questionاس مطلب کی تصریح کے مطابق عمل کرنا جائز ہے جو توضیح المسائل کے شروع میں لکھی ہوتی ہے کیا وہ دوسروں کے فتویٰ پر عمل کرنے سے منع کرتی ہے؟اور کیا لوگ ایسے مرجع کی بہ نسبت جو قدرت بیان نہ رکھنے کی وجہ سے ناشناختہ رہ گیاہو، کوئی ذمہ داری رکھتے ہیں؟ تو ایسی صورت میں کیا لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ اس کو پہنچوائے؟
Answer: جواب :الف)مذکورہ تصریح دوسرے مجتہدین کے رسالے پر عمل کرنے سے انکارنہیں کرتی بلکہ ممکن ہے چند جائز التقلید مجتہد ، اجتہاد کے شرایط میں برابر ہوں۔ ہاں اگر کسی کی توضیح المسائل میں یہ لکھا ہوا ہو کہ صرف اسی پر عمل کرنا متعین ہے اور دوسروں کے رسالے پر عمل کرنا جایز نہیں ہے تو اس بات کا مفہوم دوسروں کی نفی کرتا ہے جبکہ میں نے ابھی تک کسی بھی رسالہ کے مقدمہ میں ایسی بات لکھی ہوئی نہیں دیکھی ۔
ب) صحیح ہے کہ قدرت بیان کا پایا جانا انسان کی معرفی کا باعث ہے لیکن اگر کوئی شخص بیان کی قدرت نہیں رکھتا جس کے نتیجہ میں اس کا علم لوگوں کے درمیان مجھول رہ جائے اور جستجو کے با وجود بھی اس کا علمی مقام واضح نہ ہوپائے تو ایسی صورت میں لوگوں کی ذمہ داری نہیں ہے کہ اس کو پہنچوائے ، وہ اس خزانہ کے مانند ہے جو پہچانا نہ گیا ہو اور ایسے خزانے کے بارے میں لوگوں کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔

اہل خبرہ سے مراد کون هین [اعلم کوپهچاننے طریقه]

Questionبرائے کرم تقلید سے متعلق ذیل کے چند سوالوں کے جواب عنایت فرمائیں ؟

الف)اہل خبرہ (ماہرین فن ) جن کے کہنے یا تائید کرنے سے کسی کی مرجعیت و اعلمیت ثابت ہوتی ہے کون لوگ ہیں ؟
ب)آیا غیر مولوی مجتہد اور اعلم کی شناخت کرسکتے ہیں ؟ ان کا یہ کہنا کہ ہم مجتہد اور اعلم کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں قابل قبول ہوگا ؟
ج) جو شخص حوزہ علمیہ یا دینی مدارس سے دور ہو وہ کیسے تشخیص دے سکتا ہے کہ فلان عالم اہل خبرہ سے ہے یا نہیں ہے تاکہ مجتہد اعلم کی شناخت میں اس پر اعتماد کیا جاسکے ؟
د) اعلم کی تشخیص کے لئے کیا اہل خبرہ کا مجتہد ہونا ضروری ہے ؟
ھ) اگر اعلم کی تشخیص میں اہل خبرہ کی گواہی میں تعارض ہو جائے تو اس صورت میں کیا مناسب نہیں ہے کہ اہل خبرہ کی خبرویت میں تحقیق کریںکہ کون کامل تر ہے اور پھر اس کی بات قبول کریں ؟
و) اگر مجتہد اعلم کی تشخیص میں اہل خبرہ میں تعارض ہوجائے تو اس صورت میں کیا کیا جائے ؟
Answer: جواب الف- -: اہل خبرہ سے مراد حوزہ علمیہ اور شہر کے صف اول و دوم کے علماء ہیں جو فقھی مبانی کو اچھی طرح جانتے ہیں ۔جواب: اگر ایسا شخص لوگوں کے درمیان قابل اعتماد ہو اور وہ اہل خبرہ سے پوچھ کر خبردے تو اس کی بات کو مان سکتے ہیں ۔جواب : ہر جگہ کے مشہور علماء عام طور سے اہل خبرہ ہیں ۔جواب: اہل خبرہ کے لئے مجتہد ہونا شرط نہیںہے ۔جواب-:- علم یا اطمینان جس طریقہ سے حاصل ہوجائے وہی کافی ہے ۔جواب: ایسی صورت میں اختیار ہے ۔

تقلید کے لیے انتخاب مجہتد کا صحیح معیار [اعلم کوپهچاننے طریقه]

Questionبعض لوگ مجتہد تقلید کا انتخاب توضیح المسائل میں جس طرح طریقے سے بیان کئے گئے ہیں سے ہٹ کر اس طرح کرتے ہیں۔

(الف) اپنے مجتہد تقلید کا شاگرد ہو۔

(ب) جس مجتہد کافتوا آسان ہو ۔

(ج) جس کے مقلد اور چاہنے والے زیادہ ہوں ۔

(د) جس مجتہد کو ماں ، باپ ، یا استاد نے بتایا ہو ۔

آیا یہ طریقے مجتہد کے انتخاب کرنے کے صحیح ہیں ؟
Answer: جواب: ان میں سے کوئی بھی طریقہ معیار نہیں ہے بلکہ مجتہد تقلید کے انتخاب کرنے کا معیار اعلم ہونا ہے جو جس طریقہ سے بھی حاصل ہو۔

توضیح المسائل کی طباعت [اعلم کوپهچاننے طریقه]

Questionکیا مجتہد کا اپنی توضیح المسائل کو نشر کرنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ خود کو دوسروں سے اعلم جانتا ہے ؟
Answer: جواب : ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔

۔ مرجعیت کے شرائط کا ختم ہوجانا [اعلم کوپهچاننے طریقه]

Questionاگر مرجع تقلید یا مجتہد کو اس بات کا احساس ہوجائے کہ اس نے شرایط مرجعیت یا اجتہاد کو اپنے ہاتھ سے کھو بیٹھا ہے، تو ایسی صورت میں کیا اس کے لئے لازم ہے کہ وہ اس بات کا اعلان کرے ؟
Answer: جواب: اعلان کرنا ضروری ہے۔

اصول فقہ میں اعلم ہونا [اعلم کوپهچاننے طریقه]

Questionاگر انسان کے اندر اتنی صلاحیت پائی جاتی ہو کہ اس چیز کو تشخیص دے سکے کہ فلاں مرجع مبانی اصول کے لحاظ سے بہت زیادہ قوی ہے تو کیا یہ تشخیص ، مرجع کے اعلم ہونے میں دخالت رکھتی ہے؟
Answer: جواب:صرف علم اصول میں آگاہی اور اعلمیّت ،اعلم ہونے کے لئے کافی نہیں ہے بلکہ اعلم ہونے کی دوسری شرطیں بھی ہیں۔

مجتہد کا دیگر علوم سے آگاہ ہونا [اعلم کوپهچاننے طریقه]

Questionاگر فقیہ علم فقہ اور اصول فقہ کے علاوہ دوسرے علوم پر بھی مہارت رکھتا ہو تو کیا یہ مہارت تقلید کے مقام میں ترجیح کا باعث بنے گی؟
Answer: جواب:ایک فقیہ کا فقہ اور اصول فقہ کے علاوہ دوسرے علوم پر مہارت رکھنا دوسرے فقیہ پر ترجیح کا باعث نہیں بنتا لیکن جو علوم احکام کے سمجھنے یا موضوعات کو واضح کرنے میں موثر ہو ں، ترجیح کا باعث ہوتے ہیں۔

اعلمیت کے احتمال کا کافی نہ ہونا [اعلم کوپهچاننے طریقه]

Questionکیا اعلمیت کا احتمال دینا کافی ہے ؟
Answer: نہیں ، ملاک و معیار یقین ہے ۔
TotalPages : 1