SiteTitle

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 

دھوپ سے جوش کھایا ہوا انگور کا شیرہ [کهانے پینے کی حرام چیریں]

Questionہمارے گاوٴں میں انگور کا عرق اس طرح نکالتے ہیں ۔انگور کو توڑنے کے بعد ایک مخصوص حوض میں دھوتے ہیں پھر انگور کو کچل کر اس کا عرق نکال لیتے ہیں اس کے بعداس عرق میںایک خاص مٹی کو ملاکر رکھ دیتے ہیں جب مٹی بیٹھ جاتی ہے تو اس وقت عرق کو مخصوص برتن میں نکال کر آگ پر کھولاتے ہیںتاکہ ایک تہائی یا چوتھائی بھاپ بن کر اڑجائے پھر عرق کو کسی چھوٹے برتن یا لوٹے میں ڈال کر دھوپ میں رکھ دیتے ہیں، تاکہ اس میں سے دو تہائی یا زیادہ بھاپ بن کر اڑ جائے ۔اور وہ سخت ہوجائے ان باتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ فرمائیں -:
(۱) کیا اس طرح کے عرق کا پینا حلال ہے ؟ اور اگر حرام ہے تو کیا نجس بھی ہے ؟ جو لوگ اس طرح سے عرق بنا کرایک طویل مدت سے کھارہے ہیں یا بیچ رہے ہیں ان کے سلسلہ میں کیا حکم ہے؟(۲)اگر انگور کے عرق کو آگ پراتنا کھولائیں کہ دو تہائی کم ہوجائے پھر اس کو سخت کرنے کیلئے دھوپ میںرکھ دیں تو اس عرق کا کیا حکم ہے ؟ (۳) آیا ” انگور کا عرق “ استحالہ (یعنی تبدیل) ہوکر ” شیرہ انگور “ ہوجائے تو حلال ہے ؟
Answer: اس طرح کا عرق نجس نہیں ہے لیکن کھانے اور اسکے بیچنے میں اشکال ہے ۔اور اس کو آگ کے ذریعہ دو تہائی کرنا ضروری ہے ۔ یہ چیز استحالہ کے حکم میں نہیں ہے ۔

خرگوش کا گوشت [کهانے پینے کی حرام چیریں]

Questionخرگوش کا گوشت کھانا کیسا ہے؟
Answer: جواب: حرام ہے ۔

دانت اکھڑوانے کے بعد خون سے آلودہ لعاب دہن کا نکلنا ۔ [کهانے پینے کی حرام چیریں]

Questionجو شخص دانت اکھڑواتا ہے تقریباً دس گھنٹے تک لعاب دہن جو اکثر وبیشتر خون آلودہ ہوتا ہے باہر نہیں نکال سکتاکیونکہ اس کے لئے مضر اور دائماً خونریزی کا سبب بن جاتا ہے اس لئے مریض اکھڑے دانت کی جگہ پٹی رکھتا ہے اور خون آلودہ لعاب دہن حلق سے اتار لیتا ہے ، ایسے شخص کی کیا تکلیف ہے ؟
Answer: جواب: جب تک مجبورنہ ہو خون آلودہ لعاب دہن کو حلق سے نہ اتارے، مجبوری اور حرجی صورت میں کوئی مانع نہیں ہے۔

کھانے کے علاوہ دیگر استعمال کے لئے حرام گوشت دریائی جانوروں کا حکم [کهانے پینے کی حرام چیریں]

Questionجیسا کہ ہمیں اس بات کی اطلاع ہے کہ مجتہدین کرام حفظہم الله کے نظریہ کے مطابق دریائی جانوروں میں سے جن کے کرن ہوتی ہیں ان کا گوشت حلال اور جن کے کرن نہیں ہوتی ان کا گوشت حرام ہے، کیا جن جانوروں کے کرن نہیں ہوتی ان سے ہر طرح کا استفادہ کرنا حرام ہے یا کھانے کے علاوہ دیگر استفادہ کرنا یا غیر مسلم لوگوں کو استعمال کے لئے دینے میں کوئی اشکال نہیں ہے؟ اگرچہ انھیں فروخت کرنے ای دوسری چیز سے بدلنا یا نقد رقم کے عوض یا کسی چیز کے بدلے، اُن سے استفادہ کرنے کے حق کو دوسروں سے مخصوص کرنے کے عنوان سے ہی کیوں نہ ہو، اس مسئلہ میں جنابعالی کا کیا نظریہ ہے؟
Answer: اگر اس قسم کے دریائی جانوروں کو ایسے لوگوں کو فروخت کیا جائے جو انھیں حلال سمجھتے ہیں یا کھانے کے علاوہ کسی دوسرے استعمال کے لئے فروخت کریں تب کوئی اشکال نہیں ہے ۔

جھینگا مچھلی کو بنانے میں شراب کا استعمال [کهانے پینے کی حرام چیریں]

Questionمیں نے ایک قسم کی جھینگا مچھلی خریدی جس کو بنانے میں چاول کی شراب کا استعمال ہوا ہے ، کیا ایسی جھینگا مچھلی کو کھایا جاسکتا ہے ؟
Answer: جائز نہیں ہے ۔
TotalPages : 1