SiteTitle

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 

مطلقہ اجتہاد کا ممکن ہونا [تقلیدکےمختلف مسایل]

Questionکیا اس زمانے میں جبکہ مسائل اور مشکلات زندگی بہت زیادہ اور پیچیدہ ہوچکے ہیں اور اس طرح کے مسائل میں احکام کے استنباط پر قدرت حاصل کرنے کے لئے مختلف علوم پر احاطہ رکھنا ضروری ہے تو کیا ایسی صورت میں کوئی شخص اجتہاد مطلق کے مرتبہ تک پہونچ سکتا ہے؟
Answer: جواب: جی ہاں ایسا ممکن ہے اور اس کے امکان پر بہترین دلیل، خود اس کا متحقق ہونا ہے جیسا کہ ہم حوزہ علمیّہ قم میں اس کے شاہد و ناظر ہیں۔

ہرزمانے کی مشکلات کا حل فقہ میں [تقلیدکےمختلف مسایل]

Questionعلمی پیشرفت ہونے کی وجہ سے ممکن ہے کہ کچھ ایسے مسائل پیش آجائیںجن کا قرآن مجید یا احادیث وغیرہ میں تذکرہ نہ ہواہو اور صرف عقل سے ان مسائل کو حل کرناکافی اس لئے نہیں ہوسکتا کیونکہ اس عقل سے غلطیاں ہونے کا امکان زیادہ ہے اس بات کو پیش نظر ہوئے کیا مجتہدین آنے والی نسلوں کے سارے شرعی مسائل کا جواب دے سکتے ہیں ؟
Answer: جواب: اسلام کے کچھ ایسے قانون اور قواعد عام ہیں جن سے ہر زمانے کی مشکلات حل کی جاسکتی ہےں یہی وجہ ہے جب بھی ہم سے کوئی نئے مسائل کے بارے کوئی سوال کیا جاتا ہے تو بفضل الہی ہم ان ہی قواعد اور قانون سے جواب دیتے ہیںاور کسی بھی مسئلے میں لاجواب نہیںرہتے ہیں ۔

مرجع تقلید کے انتخاب میں غلطی کرنا [تقلیدکےمختلف مسایل]

Questionایسے شخص کی تقلید کا کیا حکم ہے جو پہلے کسی مجتہد کی تقلید کرتاتھا اور اپنے اعمال کو اس کے فتووں کے مطابق انجام دیتا تھا اور اب وہ مجتہد کو انتخاب کرنے میں اپنی غلطی کی طرف متوجہ ہوا ہے ؟
Answer: اگر تحقیق کے ساتھ اپنے مجتہد کا انتخاب کیا تھا تو اس کے گزشتہ اعمال کی قضا نہیں ہے ۔
TotalPages : 1