حکم مسلوس

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک عمره مفرده
شرائط پنجگانہ طواف

سوال 369 ۔ طواف اور نماز طواف کے حوالے سے مسلوس ( جس کے بے اختیار پیشاب کے قطرے ٹپکتے رہتے ہیں ) کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : اگر کسی خاص وقت اس کی بیماری میں تخفیف ہوتی ہے ، اس طرح کہ اس زمانے میں با وضو اور پاک بدن اور لباس کے ساتھ طواف اور نماز طواف بجا لا سکتا ہے تو ان اعمال کو اس زمانے میں انجام دے اور اگر ایسا وقت میّسر نہیں ہے اگر زیادہ زحمت و مشقت نہ ہو تو جب بھی اس کا وضو باطل ہو تجدید وضو کرے اور زیادہ زحمت و مشقّت کا باعث ہے تو طواف کے لئے ایک وضو اور اسی طرح نماز طواف کے لئے بھی ایک وضو کرے گا اور نائب بنانا لازم نہیں ہے .
سوال 370 ۔ ایک شخص نے آپریشن کرایا ہے اور فی الوقت ایک تھیلی باندھ دی گئی ہے جس میں مسلسل پیشاب کے قطرے ٹپکتے رہتے ہیں . خواہ پیشاب کی نالی سے یا اس جگہ سے جہاں آپریشن اور سوراخ ہوا ہے کیا ایسا شخص مسلوس کا حکم رکھتا ہے .
جواب : ہاں مسلوس کا حکم رکھتا ہے کہ اس کا حکم اس پہلے والے جواب میں گزر چکا ہے .
سوال 371 ۔ جو محرم ریاح خارج ہونے کے مرض میں مبتلا ء ہے ( یعنی ایسے مرض میں مبتلا ہے کہ اس کو ریاح خارج ہونے پر بالکل قابو نہیں ہے ) اور پورے سال میں شاید ایک دو مہینہ اس کی بیماری میں تخفیف ہوتی ہے لیکن عام طور پر ایک دو منٹ کے وقفہ سے اس کا وضو باطل ہو جاتا ہے اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : اگر اثناء طواف میں وضو نہیں کر سکتا یا یہ کام اس کے لئے شدید زحمت و مشقت کا باعث ہے تو طواف کے لئے ایک وضو پر اکتفاء کرے اور نماز طواف کے لئے دوسرا وضو کرے ہر چند اثناء طواف اور نماز میں اس کا وضو باطل ہو جائے ، اور نائب کرنے کی چنداں ضرورت نہیں ہے .
سوال 372 ۔ ایک بوڑھا شخص سلس البول کے مرض میں مبتلا ہے اور خود کو طواف کے لئے لباس او ر مسجد کو نجس کرنے سے روک نہیں سکتا ہے اور دوسروں کی رہنمائی پر دھیان نہیں دیتا کیا طواف کے لئے کسی کو نائب بنا سکتا ہے ؟
جواب ۔ نائب بنانا لازم ہے .

شرائط پنجگانہ طواف
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma