۴ ۔ صورت کا چھپانا ( عورتوں کے لئے )

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک عمره مفرده
۳ ۔ سر چھپانا ( مردوں کے لئے) ۵ ۔ زینت کرنا

مسئلہ 158 ۔ عورتوں کے حالت احرام میں صورت کا چھپانا جائز نہیں ہے خواہ نقاب کے ذریعہ ہو یا پوشیہ یا پنکھا یا اس کے مانند کسی اور شیٴ کے ذریعے ہو حتی احتیاط واجب یہ ہے کہ سدر یا اس کے مانند کسی اور چیز سے بھی اپنی صورت کو نہ چھپائیں .
مسئلہ 159 ۔ صورت کے کسی ایک حصہ کو اس طرح چھپانا کہ اس کو نقاب یا برقع نہ کہیں حرام نہیں ہے اسی طرح سوتے وقت لحاف کے ذریعے چھپانا یا صورت کو تکیہ پر رکھنا یا ہاتھ کے ذریعے چھپانا بلا مانع ہے .
مسئلہ 160 ۔ عورتوں پر نماز کے وقت اپنے سروں کا چھپانا واجب ہے اور اس کی خاطر اس لئے کہ یقین حاصل کریں صورت کے کچھ حصہ کو مقنعہ یا اس کے مانند کسی اور چیز سے چھپا سکتی ہیں .
مسئلہ 161 ۔ عورت کا اپنی چادر کو نیچے کی طرف کھینچنا ، ( گھونگھٹ نکالنے کے انداز میں ) اس طرح کہ نصف یا تمام صورت کا احاطہ کر لے جائز ہے اور احتیاط یہ ہے کہ صورت سے چسپاں نہ ہوں اور اگر کوئی نا محرم نہ ہو تو اپنا منھ کھلا رکھے ( حالت احرام کے علاوہ بھی منہ کا کھلا رہنا جائز ہے ) .
مسئلہ 162 ۔ عورتوں کے لئے صورت کو چھپانے کا کفارہ بنا بر احتیاط مستحب ایک گوسفند ہے . اور اس احتیاط کو ترک کیا جا سکتا ہے .
سوال 163 ۔ اگر محرم عورت ایسا مقنعہ استعمال کرے کہ ٹھوڑی کو لبوں تک چھپا لے ، کیا حکم ہے ؟
جواب : کوئی حرج نہیں ہے ہر چند بہتر یہ ہے کہ مقنعہ ٹھوڑی کے خط پر ہو .
سوال 164 ۔ کیا محرم عورت اپنی صورت کو تولیہ سے خشک کر سکتی ہے ؟
جواب : عورتوں کے لئے تولیہ سے صورت کو خشک کرنے میں کوئی مانع نہیں ہے . شرط یہ ہے کہ تمام صورت کو نہ چھپائے جائے .
سوال 165 ۔ محرم عورتوں کا چہرہ خواہ و نا خواہ مقنعہ پہنتے یا اتارتے وقت چھ پ جاتا ہے کیا حکم ہے ؟
جواب : اتنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے .

۳ ۔ سر چھپانا ( مردوں کے لئے) ۵ ۔ زینت کرنا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma