اول : لباس احرام پہننا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک عمره مفرده
واجبات احرامدوم : نیت

مسئلہ 62 ۔ جو شخص احرام باندھنا چاہتا ہے واجب ہے کہ پہلے ان لباسوں کو جن کا پہننا محرم پر حرام ہے تن سے جدا کرے ، اس کے بعد دو جامہٴ احرام زیب تن کر لے ایک کو ( کہ چادر کہتے ہیں ) لنگی کی طرف کمر پر باندھے اور دوسرے کو مانند عبا دوش پر ڈالے ( اس کو ردا ء کہتے ہیں ) یہ حکم مردوں سے مخصوص ہے اور عورتوں کے لئے دو جامہٴ احرام کا پہننا نہ لباس کے نیچے اور نہ لباس کے اوپر ، لازم نہیں ہے بلکہ وہی لباس ان کا لباس احرام محسوب ہوگا
مسئلہ 63 ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ دو جامہٴ احرام اور ان کے پہننے کا طریقہ رائج اور معمول طریقے پر ہو ، یعنی لنگی کو اس طرح باندھے کہ کم سے کم ناف سے زانو تک چھپا لے اور رداء کو دوش پر اس طرح ڈالے کہ بقیہ بدن کو چھپالے ، لیکن جنس اور کوئی خاص رنگ جامہٴ احرام میں شرط نہیں ہے لیکن سلا ہوا نہ ہونا چاہئے
مسئلہ 64 ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ نیت اور لبیک کہنے سے پہلے دو جامہٴ احرام کو پہنے اور اگر لبیک کے بعد پہنے تو احتیاط یہ ہے کہ دوبارہ لبیک کہے
مسئلہ 65 ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ لنگی کو گردن میں گرہ نہ لگائے اور اگر جہالت یا فراموشی کی وجہ سے گرہ لگالے تو احتیاط یہ ہے کہ فورا گرہ کو کھول دے ، لیکن اس کے احرام کے لئے مضر نہیں ہے اور اس پر کچھ نہیں ہے ( لیکن کمر کے گرد گرہ لگانے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ) اور بہترین راہ یہ ہے کہ لنگی کے اوپر کمر بند یا اس کے مانند کوئی دوسری چیز باندھ لے تا کہ بالکل مطمئن ہو لیکن رداء کے دونوں طرف گرہ لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے اسی طرح اس کو سنجاق کے ذریعے باندھنا یا تولیہ کے ایک طرف پتھر رکھنا اور اس کو تاگہ کے ذریعے دوسری طرف باندھ دینا ( جس طرح کہ بعض حاجیوں کے درمیان معمول اور رائج ہے ) اس میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ہے ہر چند ان امور کا ترک کرنا بہتر ہے
مسئلہ 66 ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ حالت اختیار میں ایک لمبے کپڑے پر کہ اس میں سے کچھ کو لنگی اور کچھ کو رداء قرار دیتے ہیں اکتفاء نہ کرے بلکہ دو جدا گانہ کپڑے ضروری ہیں
مسئلہ 67 ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ جامہٴ احرام پہننے میں قصد قربت اور رضائے الٰہی پیش نظر ہو اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ سلا ہوا کپڑا بدن سے اتارتے وقت بھی قصد قربت رکھتا ہو
مسئلہ 68 ۔ وہ تمام چیزیں جو نماز گزار کے لباس میں شرط ہیں احرام کے دونوں لباسوں میں بھی شرط ہیں بنا بر این ضروری ہے کہ لباس احرام پاک ہو اور حیوان حرام گوشت کے اجزاء یا خالص ریشم اور زربفت کا نہ ہو ( اسم حکم میں بر بنائے احتیاط واجب عورت اور مرد کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ہر چند نماز میں ریشمی کپڑے اور زربفت کے سلسلے میں عورت اور مرد کے درمیان فرق ہے )
مسئلہ 69 ۔ جن موارد میں نماز گزار کے لباس کا نجس ہونا معاف ہے لباس احرام میں بھی معاف ہے
مسئلہ 70 ۔ لنگی ایسی نہ ہو کہ اس سے بدن دکھائی دیتا ہو اور احتیاط واجب یہ ہے کہ عبا بھی ایسی نہ ہو .
مسئلہ 71 ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ جامہٴ احرام پوست کا نہ ہو .
مسئلہ 72 ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ جامہٴ احرام یافتہ اور بُنا ہوا نہ ہو اور نمد کی مانند چیزیں کافی نہیں ہیں . یعنی اون اور پشم سے بنی ہوئی چیزوں کی مانند .
مسئلہ 73 ۔ تمام لباس احرام کو ہمیشہ جسم پر رکھنا واجب نہیں ہے بلکہ دھونے یا عوض کرنے یا حما م جانے یا کسی دوسرے مقصد کے لئے موقتاً جسم سے اتار سکتا ہے .
مسئلہ 74 ۔ اگر لباس احرام نجس ہو جائے تو ا س کو دھوئے اور اگر میسر نہ ہو تو جس وقت ممکن ہو اس کی تطہیر کا سامان فراہم کرے ( اور اگر رداء نجس ہو جائے تو اس کو موقتا ہٹا سکتا ہے ) اور احتیاط یہ ہے کہ اگر بدن بھی حالت احرام میں نجس ہو جائے تو اس کی تطہیر کے لئے جلدی کرے . یعنی اس کو فورا پاک کرے .
مسئلہ 75 ۔ اگر جامہٴ احرام یا بدن کو پاک نہ کرے تو اس کا کفارہ نہیں ہے .
مسئلہ 76 ۔ اگر محرم جامہٴ احرام کو کچھ علل و اسباب کی بناء پر عوض کر دے تو جب وارد مکہ ہو تو طواف کے لئے اسی لباس کو کہ جس میں محرم ہوا زیب تن کرے .
مسئلہ 77 ۔ اگر کوئی از روئے نادانی یا فراموشی جسم پر دوسرا معمولی پیراہن یا لباس ہونے کی حالت میں احرام باندھ لے ، تو اس کا احرام صحیح ہے لیکن لازم ہے کہ فورا اس لباس کو تن سے اتارے اور صرف لباس احرام زیب تن کرے ، اور اگر یہ کام از روئے علم اور عمداً ہو تو احتیاط یہ ہے کہ اس صورت میں اس لباس کو اتارنے اور لباس احرام پہننے کے بعد دوبارہ نیت کرے اور لبیک کہے .
مسئلہ 78 ۔ اگر کوئی احرام کے بعد مسئلہ نہ جاننے یا فراموشی کی وجہ سے لباس زیب تن کرے ، اس کا احرام صحیح ہے لیکن اس کو نیچے کی طرف سے اتارے اور اگر ممکن نہ ہو تو اس کو چیر کر اتار لے .
مسئلہ 79 ۔ اگر بیمار ہو اور اپنے روزّ مرہ کے لباس کو میقات میں اپنے جسم سے اتار نہ سکتا ہو تو کافی ہے نیت احرام کرے اور لبیک کہے ، اور اگر ممکن ہے ، روز مرہ کے لباس کو موقتاً اتار لے اور لباس احرام زیب تن کرے اور محرم ہو اور اگر نا چار ہے بعد میں اپنے روز مرّہ کے لباس کو زیب تن کرے ، اور اگر میقات میں یہ کام ممکن نہ ہوا اور بعد میں لباس احرام زیب تن کرنے کے لئے اس کی حالت مساعد ہو گئی ، احتیاط واجب یہ ہے کہ اگر توانائی رکھتا ہے میقات واپس جائے اور پھر سے احرام باندھے اور اگر میقات واپسی ممکن نہ ہو وہیں سے لباس عوض کرے گا اور تجدید احرام لازم نہیں ہے .
مسئلہ 80 ۔ سردی یا گرمی سے بچنے کی خاطر احرام کے لئے دو لباس سے زیادہ زیب تن کرنے ( مثلا دو تولیہ ) میں کوئی مضائقہ نہیں ہے .
مسئلہ 81 ۔ اگر محرم ہوا سرد ہونے یا دوسری وجہ سے نا چار ہو کہ سلا ہوا لباس پہنے تو کوئی حرج نہیں ہے ، لیکن اگر ممکن سے سلے ہوئے لباس کو نیچے اوپر کرے اور دوش پر ڈال لے اور اس کی آستین میں ہاتھ نہ ڈالے ، اور احتیاط یہ ہے کہ اس کو پشت و رو ( آگے پیچھے ) بھی کرے اور اگر اس طرح کا لباس پہننے سے سلا ہوا لباس پہننے کی ضرورت ختم نہ ہو تو معمول کے مطابق لباس پہن سکتا ہے .
سوال 82 ۔ کیا لباس احرام پہنتے وقت خواہ میقات میں ہو یا احرام باندھنے سے ساعتوں قبل مدینہ میں ہو قصد خاص لازم ہے .
جواب : کوئی قصد لازم نہیں ہے بلکہ احرام کے وقت جو کچھ احرام کی بحث میں گزار اس کے مطابق نیت کرے گا .
سوال 83 ۔ اگر کوئی شخص میقات یا اس کے محاذی یا ادنی الحل یا شہر مکہ میں الحاصل جہاں اس کا وظیفہ ہو ، محرم ہو اور اس کے بعد پشیمان ہو تو کیا اپنے احرام کو توڑ سکتا ہے ؟
جواب : احرام سے باہر نہیں ہو سکتا ، چاہے لباس احرام کو اپنے بدن سے جدا ہی کیوں نہ کردے اور سلا ہوا لباس پہن لے اور احرام سے باہر آنے کا قصد کرے ، اس کا احرام بحال خود باقی رہے گا ، اور جو چیزیں احرام کی وجہ سے اس پر حرام ہو گئیں ہیں حلال نہیں ہو ں گی اور اگر کوئی ایسا کام کرے جو موجب کفارہ ہے تو کفارہ بھی دے ، اور احرام سے نکلنے کا واحد راستہ عمرہ یا حج کا بجا لانا ہے کہ جس کی نیت کی ہے .
سوال 84 ۔ بعض محرم افراد اس لئے کہ ہوا چلتے وقت یا ٹیکسی اور اس کے مانند کسی اور چیز پر سوا ر ہوتے وقت ان کی شرمگاہیں نمایاں نہ ہوں دو جامہٴ احرام کے علاوہ ایک میٹر بغیر سلا کپڑا پاوٴں کے وسط سے عبور د یتے ہیں اس طرح سے کہ کپڑے کا دونوں سرے آگے اور پیچھے سے جامہ کے نیچے آجاتے ہیں . اس عمل ( یعنی لنگوٹ باندھنے ) کا کیا حکم ہے ؟
جواب : کوئی مضائقہ نہیں ہے لیکن ضروری موارد کے علاوہ اس طرح کے کاموں سے اجتناب بہتر ہے .
سوال 85 ۔ کیا لباس احرام دو جامہ میں منحصر ہے اور زیادہ نہ ہونا چاہئے ؟
جواب : اس کی مقدار واجب دو جامہ ہے اور زیادہ میں کوئی مضائقہ نہیں ہے . شرط یہ ہے کہ لباس احرام کی طرح ہو مثلا مختلف تولیوں ( پارچوں ) سے استفادہ کرے .
سوال 86 ۔ میں قطع نخاع ( مغز حرام ) اور پیشاب نہ رو ک پانے نیز دیگر مشکلات کی وجہ سے بدن اور اپنے لباس احرام کو پاک نہیں رکھ سکتا ہوں میرا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : جتنا مخافظت کرتے سکتے ہیں کیجئے اور جو موجب عسر و حرج ہے اس میں کوئی اشکال نہیں ہے .
سوال 87 ۔ اگر عورتوں کا لباس احرام اس قدر نازک ہو کہ ان کا بدن نمایاں ہو تو کیا ان کے اعمال حج کے لئے مضر ہے ؟
جواب : یہ کام احرام کے لئے اشکال رکھتا ہے اور طواف و نماز طواف کو باطل کرتا ہے .
سوال 88 ۔ بعض مراجع کے فتوای کے مطابق کہ فرمایا : ( احتیاطاً عورتوں کو بھی مردوں کی طرح محرم ہونا چاہئے ) کیا عورت لباس احرام پہننے کے بعد جامہٴ احرام کو اتار کر الگ رکھ سکتی ہے اور اعمال حج کو اپنے معمول کے مطابق لباس میں انجام دے ؟
جواب : عورتیں اپنے معمول کے مطابق لباس میں محرم ہو سکتی ہیں اور احرام کے پارچوں (تولیوں ) کا زیب تن کرنا لازم نہیں ہے اور اگر بالفرض احتیاطاً اس سے محرم ہوں تو بعد میں اتار سکتی ہیں.
سوال 89 ۔ اگر جامہٴ احرام کو خمس اور زکات نہ دئے ہوئے پیسوں سے خریدا ہو تو کیا اس میں احرام صحیح ہے ؟
جواب : اس میں احرام حرام ہے .
سوال 90 ۔ کیا لبا س احرام کا خمس پرداخت کرنا کہ معلوم نہیں خمس نہ دئے ہوئے مال سے مہیا ہوا ہے یا اس مال سے کہ متعلق خمس قرار نہیں پایا ہے ( جیسے میراث کا مال ) واجب ہے ؟
جواب : اگر تعلق خمس میں شک ہے تو خمس پر داخت کرنا لازم نہیں ہے ہر چند اس میں احتیاط مطلوب ہے .
سوال 91 ۔ اگر کوئی ایسا شخص جو سال خمسی نہیں رکھتا عمره مفرده سے مشرف ہو اور اسی خمس نہ دیئے ہوئے پیسوں سے عمره کے اخراجات منجملہ لباس احرام اور قربانی مہیا کرے تو اس کے عمره کا کیا حکم ہے ؟
جواب : اس کے اعمال میں اشکال ہے .
سوال 92 ۔ ایک شخص نے خمس نہ دیئے ہوئے پیسوں سے لباس احرام خریدا اور اسی لباس سے محرم ہوا اور طواف و نماز طواف بجالایا ، اب اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : اگر علم و عمد درکا ر نہ تھا اس کا حج و عمرہ صحیح ہے . لیکن اگر جاہل مقصر تھا تو احتیاط واجب یہ ہے کہ طواف و نماز طواف اور قربانی کا اعادہ کرے یعنی پھر سے بجالائے .
سوال 93 غسل احرام، زیارت و مانند زیارت کس وقت تک معتبر ہے اور کن چیزوں سے باطل ہو جاتا ہے ؟
جواب : ایک دن تک معتبر ہے اور اگر حدث اصغر اس سے صادر ہو بقصد رجاء اس کا اعادہ کرے ، لیکن واجب نہیں ہے .

واجبات احرامدوم : نیت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma