۳ ۔ سر چھپانا ( مردوں کے لئے)

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک عمره مفرده
۲ ۔ کسی ایسی چیز کا پہننا جو تمام پست پا کو چھپا لے ( مردوں کے لئے ) ۴ ۔ صورت کا چھپانا ( عورتوں کے لئے )

مسئلہ 145 ۔ حالت احرام میں مردوں کے لئے پورے سر کا چھپانا حرام ہے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ سر کا تھوڑا سا حصہ بھی نہ چھپائیں . لیکن سر کا چھپانا ہاتھ سے یا تولیہ سے خشک کرتے وقت یا سوتے وقت تکیہ کے ذریعے جائز ہے ، اسی طرح بند مشک اور بیگ وغیرہ سر پر رکھنا جائز ہے اور مردوں کے لئے چہرہ چھپانا بھی بلا مانع ہے اور اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے .
مسئلہ 146 ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ سر کو گل ( مٹی ) حنا ( مہندی ) اور دوا جیسی چیزوں سے بھی نہ چھپائیں .
مسئلہ 147 ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ کوئی چیز سر پر نہ رکھیں مثلا جو ، بار ( بوجھ ) حمل کرنا (اٹھانا ) چاہتا ہے اس کو سر پر نہ رکھے .
مسئلہ 148 ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ کانوں کو بھی نہ چھپائے .
مسئلہ 149 ۔ محرم کے لئے سر کو زیر آب لیجانا جائز نہیں ہے خواہ بقیہ بدن پانی کے اندر ہو یا باہر ہو ، لیکن پانی کا سر پر ڈالنا خواہ غسل کے لئے ہو یا غسل کے علاوہ ہو بلا مانع ہے . اسی طرح شاور لینا ، لیکن اپنے سر کو حمام کے ٹب میں زیر آب نہ کرے .
مسئلہ 150 ۔ جو رومال سر درد کے لئے سر پر باندھتے ہیں اس میں کوئی اشکال نہیں ہے اور سر کو رومال اور تولیہ سے خشک کرنا بھی جائز ہے ، شرط یہ ہے کہ سر کو اس سے نہ چھپا لے .
مسئلہ 151 ۔ اگر کوئی کپڑا کمان کے اوپر باندھیں اس طرح کہ سر کے اوپر قرار پائے اور سر کو مچھر سے بچانے کے لئے اس کے نیچے کر لیں تو اشکال نہیں ہے ، اسی طرح مچھر دانی استعمال کرنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ہے .
مسئلہ 152 ۔ مرد محرم سوتے وقت اپنے سر کو نہ چھپائے اور اگر غفلت یا فراموشی کی وجہ سے ایسا کرے تو لازم ہے کہ فوراً اپنے سر کو برھنہ کرے .
مسئلہ 153 ۔ مردوں کے لئے عمداً سر کو چھپانے کا کفارہ ایک گوسفند ہے ( بنا بر احتیاط واجب) لیکن جہالت و فراموشی اور غفلت کی صورت میں کوئی کفارہ نہیں ہے .
مسئلہ 154 ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ اگر سر کو مکرر ڈھانپے تو کفارہ کی بھی تکرار کرے یعنی ہر دفعہ کے لئے ایک گوسفند کفارہ دے مگر یہ کہ عسر و حرج کا باعث ہو .
سوال 155 ۔ اگر محرم درد سر میں مبتلا ہو جائے اس وجہ سے ایک رومال سر پہ باندھ لے جو اس کے تمام سر کو چھپالے ، اس کا کیا حکم ہے .
جواب : یہ کام ضرورت کی حالت میں جائز ہے ، لیکن احتیاط واجب کی بناء پر کفارہ دے .
سوال 156 ۔ محرم نے اپنا سر دھویا ہے اور اس کے بال گیلے ہیں اگر انتظار کرے کہ اس کے بال طبیعی طور پر خشک ہو جائیں اور پھر وضو کرے تو اس کی نماز میں تاخیر ہوگی اس صورت میں اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : کوئی مضائقہ نہیں ہے اپنے سر کو تولیہ سے خشک کرے ، اور پھر وضو کرے ، لیکن تولیہ کو آہستہ رگڑے تا کہ کوئی بال جدا نہ ہو ، اس طرح دقت کرے تا کہ تمام سر کو نہ ڈھانپے .
سوال 157 ۔ اگر مرد محرم اپنے سر کو سلی ہوئی چیز جیسے سلی ہوئی ٹوپی سے ڈھانپ لے تو کیا دو کفارہ دینا لازم ہے یا ایک کفارہ کافی ہے ؟
جواب : سلے ہوئے کپڑے میں کہ ٹوپی کی صورت نہیں ہے ایک کفارہ ہے لیکن سلی ہوئی ٹوپی اور اس کی مانند کسی دوسری چیز میں احتیاط واجب کی بناء پر دو کفارہ ہے .

۲ ۔ کسی ایسی چیز کا پہننا جو تمام پست پا کو چھپا لے ( مردوں کے لئے ) ۴ ۔ صورت کا چھپانا ( عورتوں کے لئے )
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma