۸ ۔ خوشبو استعمال کرنا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک عمره مفرده
۷ ۔ آئینہ دیکھنا ۹ ۔ انواع روغن اور کریم کی بدن پر مالش

مسئلہ 184 ۔ خوشبو کا استعمال مانند انواع عطریات ، مشک ، زعفران ، گلاب و غیرہ خواہ سونگھنا ہو یا بدن اور لباس پر ملنا ہو یا اسپرے کی مدد سے کمرے کی فضا میں چھڑکنا ہو یا معطر غذائیں کھانا محرم مرد اور عورت پر حرام ہے .
مسئلہ 185 ۔ خوشبو دار پھلوں کا کھانا جیسے سیب ، سنترہ وغیرہ بلا مانع ہے لیکن بہتر ہے اس کے سونگھنے سے پرہیز ہو .
مسئلہ 186 ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ ہر طرح کے خوشبودار پھولوں اور سبزی جات سے پرہیز ہو .
مسئلہ 187 ۔ حالت احرام میں عطریات کی خرید و فروخت میں کوئی مضائقہ نہیں ہے لیکن امتحان کی غرض سے بھی ان کے سونگھنے یا استعمال کرنے سے اجتناب ہو .
مسئلہ 188 ۔ احتیاط یہ ہے کہ محرم ” دار چینی “ زنجبیل ( سونٹھ ) ” ہل “ اور ہر اس چیز سے جو خوشبودار ہو اجتناب کرے .
مسئلہ 189 ۔ محرم معطّر صابن یا شامپو کا استعمال نہ کرے اور لازم ہے کہ اس طرح کی چیزوں کو اپنے لباس احرام کے نزدیک رکھنے سے کہ اس میں ان کی خوشبو سرایت کر جائے اجتناب کرے .
مسئلہ 190 ۔ اگر محرم کسی ایسی جگہ ہو جہاں کی فضا خوشبو سے معطّر ہو تو لازم ہے کہ کوئی چیز ناک پر رکھ لے تا کہ خوشبو ناک میں نہ جائے . مگر یہ کہ موجب عسر و حرج ہو ، لیکن اگر کسی ایسی جگہ سے گزرے جہاں بدبو پھیلی ہوئی ہو تو ناک بند نہ کرے لیکن وہاں سے سرعت کے ساتھ گزر سکتا ہے .
مسئلہ 191 ۔ اگر خوشبو دار لباس پہننے یا خوشبودار غذا کھانے کے لئے مجبور ہو تو لازم ہے کہ کوئی چیز ناک پر رکھ لے تا کہ اس کی خوشبو ناک میں نہ جائے مگر یہ کہ موجب عسر و حرج ہو .
مسئلہ 192 ۔ مشہور یہ ہے کہ خلوق کعبہ ( جس سے کعبہ کو خوشبو او رمعطر کرتے ہیں ) حرام نہیں ہے لیکن چونکہ معلوم نہیں ہے کہ خلوق کعبہ کیا ہے احتیاط یہ ہے کہ جس خوشبو کعبہ پر ملتے ہیں اس سے بھی اجتناب ہو .
مسئلہ 193 ۔ اگر عمداً خوشبو استعمال کرے احتیاط واجب کی بناء پر اس کا کفّارہ ایک گوسفند ہے .
مسئلہ 194 ۔ اگر ایک وقت میں بطور مکرّر خوشبو استعمال کرے ، بعید نہیں کہ ایک گوسفند کافی ہو . لیکن احتیاط تعدّد میں ہے اور اگر مختلف زمانوں میں خوشبو استعمال کرے تو تکرار کفّارہ کو ترک نہ کرے اور اگر خوشبو استعمال کرنے کے بعد کفارہ دے اور دوبارہ خوشبو استعمال کرے واجب ہے دوبارہ کفارہ دے .
سوال 195 ۔ کیا محرم کے لئے ایسے صابن یا شامپو استعمال کرنا جو کہ بودار ہے ( ہر چند بہت اچھی بو نہیں ہے ) جائز ہے ؟
جواب : اگر خوشبو صادق آتی ہے تو اس سے اجتناب لازم ہے ، ورنہ کوئی مضائقہ نہیں ہے اور اگر مشکوک بھی ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے .

۷ ۔ آئینہ دیکھنا ۹ ۔ انواع روغن اور کریم کی بدن پر مالش
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma