دوم : نیت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
مناسک عمره مفرده
اول : لباس احرام پہننا سوم : لبیک کہنا

مسئلہ 94 ۔ نیت احرام اس طرح ہے کہ جن امور کی طرف بعد میں اشارہ کیا جائے گا ان کو اپنے اوپر حرام جاننے کا قصد کرے اور اس کے بعد اعمال عمرہ میں مشغول ہو اور کافی ہے اس معنی کو زبان سے یا دل میں ملحوظ رکھتے ہوئے کہے : احرام باندھتا ہوں ” احرام باندھتا ہوں اپنے عمرہٴ مفردہ کے لئے ( یا اس کے لئے جس کی طرف سے نیابت قبول کی ہے )قربةً الی اللہ “ .“ اور ” احرام باندھتا ہوں “ سے مراد ہے اپنے اوپر مذکورہ اعمال کو حرام جاننا ہے .
مسئلہ 95 ۔ نیت کو زبان پر جاری کرنا ضروری نہیں ہے بلکہ دل میں اس طرح کے قصد کا ہونا کافی ہے . لیکن بہتر ہے قصد باطنی کے علاوہ زبان پر بھی جاری کرے .
مسئلہ 96 ۔ مستحب ہے ولی طفل غیر ممیز یا جو شخص بھی طفل کے اعمال کا ذمہ دار ہے اس کو محرم کرے اور اس کو لباس احرام پہنائے اور اس کی طرف سے نیت کرے ، یعنی عمرہٴ تمتع کے وقت کہے : ” اس طفل کو عمرہٴ تمتع کے لئے محرم کرتا ہوں قربةً الی اللہ “ ، اور حج تمتع کے وقت کہے : اس طفل کو حج تمتع کے لئے محرم کرتا ہوں قربة الی اللہ اور اگر ممکن ہو اس کو لبیک کہنے پر آمادہ کرے اور اگر نہیں کر سکتا ہے تو خود اس کی طرف سے لبیک کہے ، لیکن اگر ولی ڈرتا ہے کہ طفل سے متعلق وظائف کو بخوبی و صحت انجام نہیں دے سکتا بہتر ہے اس کو محرم کرنے سے صرف نظر کرے .
مسئلہ 97 ۔ اگر نیت احرام کے وقت بعض محرمات کو توڑنے کا قصد رکھتا ہو ( مثلا اس وقت حالت سفر میں ہو اور بلا ضرورت بس یا ہوائی جہاز کے اندر ہو یعنی زیر سایہ ہو اس کا احرام اشکال سے خالی نہیں ہے . اور اگر آغاز میں سب کو ترک کرنے کی نیت ہو لیکن احرام کے بعد اس کی نیت بدل جائے یا ان میں سے بعض اعمال کو بجالائے . اس کے احرام کو کوئی نقصان نہیں ہے . ہر چند بعض موارد میں کفارہ واجب ہے .
مسئلہ 98 ۔ جو چیزیں محرم پر حرام ہیں ان کا تفصیل کے ساتھ جاننا لازم نہیں ہے بلکہ اجمالی طور پر سب کو ترک کرنے کی نیت رکھنا کافی ہے .
سوال 99 ۔ اگر کوئی دوسروں کو نیت احرام اور تلبیہ تلقین کرتے وقت خود نیت کرنا بھول جائے تو اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : اگر انجام عمرہ یا حج کے قصد سے تلبیہ نہیں کہا تو محرم نہیں ہوا ہے اور ضروری ہے کہ اگر ممکن ہو تو میقات واپس آئے اور محرم ہو اور اگر میقات واپسی ممکن نہیں ہے تو خارج حرم جائے گا اور وہاں سے احتیاطاً پھر سے محرم ہو گا .
سوال 100 : اگر کوئی شخص رجاء عمرہٴ مفردہ کے لئے احرام باندھے کیا تمام اعمال عمرہ میں کلمہ رجاء کو نیت میں لانا لازم ہے یا لازم نہیں ہے ؟
جواب : اسی قدر کہ نیت رجاء اس کے ذہن میں تمام اعمال عمرہ کی بنسبت موجود ہے کافی ہے اور کلمہٴ رجاء کی تکرار لازم نہیں ہے
سوال 101 : کیا عمرہ و حج یا اس کے بعض مناسک کو باطل کرنے کا قصد ( قصد ابطال کے وقت بلا عمل کو آگے بڑھائے ) اس کے بطلان کا موجب ہے ؟
جواب : قصد ابطال موجب بطلان نہیں ہوتا .

اول : لباس احرام پہننا سوم : لبیک کہنا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma