۲۔ زمین 206-200

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
مطہرات.199-168 ۳۔ آفتاب211-207

مسئلہ ۲۰۰: نجس زمین پر چلنے سے اگر انسان کا پاؤں یا جوتے کا تلا نجس ہوجائے تو پاک زمین پر چلنے یاپاک زمین پر پاؤں رگڑنے سے پاک ہوجاتا ہے بشرطیکہ زمین پاک اور خشک ہو اور عین نجاست زائل ہوجائے اور زمین مٹی، پتھر، اینٹوں یاسمینٹ وغیرہ کا فرش ہو۔ لیکن فرش، چٹائی، سبزہ پر چلنے سے پیر کے اور جوتے کے نجس تلے پاک نہیں ہوتے۔
مسئلہ ۲۰۱ : جس زمین کا فرش لکڑی سے بنا ہو اس پر چلنے سے نجس جوتے تلا اور نجس تلوے کا پاک ہونا مشکل ہے۔ البتہ تارکول کی بنی ہوئی سڑک پرچلنے سے پاک ہوجاتاہے۔
مسئلہ ۲۰۲: پیر کے تلوں اور جوتے کے تلوں کو پاک کرنے کی غرض سے تھوڑا راستہ طے کیا جائے یا پیروں کو زمین پر رگڑا جائے تو پاک ہوجاتے ہیں لیکن بہتر ہے کہ کم از کم پندرہ ذراع تقریبا ساڑھے سات میٹر چلے۔
مسئلہ ۲۰۳ : یہ ضروری نہیں ہے کہ تلا یا تلوا تر ہو بلکہ اگر خشک بھی ہو تو راستہ چلنے سے پاک ہوجاتا ہے۔ اگرزمین پر سرایت نہ کرنے والی تری ہو تو اس سے بھی کوئی ضرر نہیں پہنچتا۔
مسئلہ ۲۰۴ : پیر اور جوتوں کے کنارے جو آلودہ زمین پر چلنے سے نجس ہوجاتے ہیں وہ بھی اگرزمین تک پہنچتے ہوں تو پاک ہوجائیں گے لیکن وہ لوگ جو ہتھیلی اور گھٹنوں کے سہارے راستہ طے کرتے ہیں ان کی ہتھیلی اور گھٹنوں کا پاک ہونا محل اشکال ہے۔ اسی طرح مصنوعی پیروں، عصا کے نیچے کا حصہ، چارپایوں کے کھر (یا ٹاپ)گاڑی، سائیکل وغیرہ کے پہیوں کا پاک ہونا بھی محل اشکال ہے۔
مسئلہ ۲۰۵ : نجاست کے وہ چھوٹے ذرات جو پانی کے علاوہ کسی چیز سے پاک نہیں ہوتے اگر تلوں یاتلووں میں باقی رہ جائیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔ اسی طرح رنگ و بو کے باقی رہ جانے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
مسئلہ ۲۰۶ : راہ چلنے سے جوتے کے اندر کا حصہ پاک نہیں ہوتا اور اسی طرح راستہ چلنے سے جراب کے نچلے حصے کا پاک ہونا محل اشکال ہے۔ البتہ اگر جراب چرمی ہو یا اسی طرح کی کسی چیز سے بنی ہو جس کو جوتے کے بدلے میں استعمال کرتے ہوں تو وہ پاک ہوجائے گی۔

مطہرات.199-168 ۳۔ آفتاب211-207
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma