۴۔ مردار101-94

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
۳۔ منی- 93۵- خون 110-102

مسئلہ 94۔ خون جہندہ رکھنے والے حیوان کامردار نجس ہے ،خواہ وہ خود سے مرا ہو یا دستور شرع کے خلاف اس کو ذبح کیاگیا ہے تو پاک ہے لیکن احتیاط مستحب کی بناء پر پرہیز کرنا چاہئے، لہذا غیر اسلامی ملکوں سے جو گوشت و پوست لایا جاتا ہے پاک ہے، البتہ اس گوشت کا کھانا حرام ہے۔ اگر یقین ہوجائے کہ شرعی طریقے سے ذبح کیا گیا ہے یا لانے والا خبر دے کہ شرعی طریقہ سے ذبح کیا گیا ہے۔ تو گوشت کا کھانا جائز ہے۔
مسئلہ 95 ۔ مردارکے وہ اجزاء جس میں روح نہیں ہوتی جیسے پشم ،بال ،ناخن ،وہ پاک ہیں لیکن ہڈی اور دانتوں کے کسی حصے اور سینگ جس میں روح نہیں ہوتی۔ اگر اس پر کوئی چیز جا لگے تو جانور کو اذیت ہوتی ہے اس کے پاک ہونے میں اشکال ہے۔
مسئلہ 96۔ جن اجزاء میں روح ہوتی ہے اگران کوزندہ انسان یاحیوان کے بدن سے جداکیاجائے تونجس ہیں،چاہے تھوڑاساگوشت ہو۔
مسئلہ 97۔ جوکھال ہونٹ ،سر اور انسان کے بدن کے دوسرے حصوں سے جداہوجاتاہے پاک ہے لیکن اگر اس کو زبردستی نوچ کر الگ کریں تو بناء بر احتیاط واجب اس سے اجتناب کرنا چاہئے۔
مسئلہ 98۔ مرغی کاوہ انڈا جو مردہ مرغی کے پیٹ سے نکلتاہے پاک ہے۔بشرطیکہ اس کی جھلی سخت ہوگئی ہو۔ لیکن پھر بھی بظاہر اس کو پاک کرنا چاہئے، یہی حکم تمام حلال گوشت پرندوں کا بھی ہے۔
مسئلہ99۔ اگربھیڑ یا بکری کابچہ (میمنا) جو ابهی گهانس نه کهاتا هو مرجائے ان کے شیردان میں موجود پنیرمایہ پاک ہے لیکن اس کے ظاہری حصہ کو بناء بر احتیاط واجب پاک کرنا چاهئے ۔
مسئلہ ۱۰۰ : مسلمانوں کے بازار میں جو گوشت ، پوست، چربی او رکھال بیچی جاتی ہے یا مسلمان کسی کے لئے بطور ہدیہ لاتا ہے تو وہ پاک ہے لیکن اگر معلوم ہو کہ اس مسلمان نے کافر سے لیا ہے اورضروری تحقیق نہیں کی ہے تو اس سے اجتناب کرنا مستحب ہے۔ لیکن اس کا کھانا حرام ہے۔
مسئلہ۱۰۱۔ غیراسلامی ملکوں سے جوچیزیں لائی جاتی ہیں جیسے ،مکھن ،پنیر،بہنے والی ادویات ،پالش ،صابن ،عطر،کپڑے ،وغیرہ اگرانسان کوان کے نجس ہونے کایقین نہیں ہے تو یہ سب پاک ہیں۔

۳۔ منی- 93۵- خون 110-102
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma