۱۔وہ شک جن کی وجہ سے نمازباطل ہوجاتی ہے : 1048_147

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
شکیات نماز: ۲۔ ناقابل اعتبارشکوک:1049

مسئلہ۱۰۴۷۔ وہ آٹھ قسم کے شک جونمازکو باطل کردیتے ہیں ان کی تفصیل مندرج ذیل ہے :
۱۔ دورکعتی نمازوں کی رکعتوں کے بارے میں شک ہوجیسے نمازصبح، نمازقصرلیکن اگرمستحبی نماز دو رکعت ہے تو اس میں رکعتوں میں شک ہونے سے نمازباطل نہیں ہوتی۔
۲۔ تین رکعتی نمازکی رکعتوں کے بارے میں شک ہوجائے جیسے مغرب۔
۳۔ چارکعتی نمازکی رکعتوں میں شک ہوجائے بشرطیکہ اس میں پہلی رکعت شک میں شامل ہو، مثلا تین رکعت پڑھی یا ایک۔
۴۔ چاررکعتی نمازمیں دوسرے سجدہ کاذکرختم ہونے سے پہلے نمازی شک کرے کہ اس نے دورکعتیں پڑھی ہیں یازیادہ (مثلا دو سجده ختم هونے سے پهلے دو اور تین میں شک کرے).
(اس کی تفصیل معلوم کرنے کے لئے صحیح شکوک کی چوتھی صورت کامطالعہ کیاجائے)۔
۵۔ دو اور پانچ یا اس سے زیادہ میں شک ہو۔
۶۔ تین ،چھ یا اس سے زیادہ میں شک ہو۔ (یه شکوک کم پیش آتے هیں لیکن حکم تو بهر حال معلوم هی هونا چاهئے)
۷۔ چار اور چھ یا اس سے زیادہ میں شک ہو لیکن یہاں پر احتیاط واجب هے که چار و پانچ والی شک کی صورت پر عمل کرے یعنی چار مان کر نماز ختم کرے پهر دو سجده سهو کرے اور نماز بهی دوباره پڑ هے
۸۔ یہی نہ معلوم ہوکہ کتنی رکعتیں پڑھیں ہیں۔

مسئلہ۱۰۴۸۔ باطل میں شکوک میں اگرکوئی صورت نمازپڑھتے ہوئے پیش آئے تو فورا نماز کو نہیں توڑ سکتابلکہ پہلے غور و فکر کرے اگرکسی طرف ظن نہ قائم ہو شک ہی رہے تب نمازکو توڑے۔

شکیات نماز: ۲۔ ناقابل اعتبارشکوک:1049
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma