تیمم کا ساتواں مورد636- 632

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
تیمم کا چھٹا مورد 631 کن چیزوں پر تیمم کیا جاسکتا ہے؟647- 637

مسئلہ ۶۳۲ : اگر وقت تنگ ہو کہ وضو یا غسل کرے تو پوری نماز یا اس کا کچھ حصہ وقت کے بعد ادا ہوگا تو وہ شخص تیمم کرے۔
مسئلہ ۶۳۳ : اگرکوئی عمدانماز میں اتنی تاخیر کردے کہ وضو یا غسل کا وقت نہ رہے تو گناہ کیا لیکن اس کی نماز تیمم سے صحیح ہے اگر چہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ اس نماز کی قضاء بھی بجالائے۔
مسئلہ ۶۳۴ : جس کو معلوم نہ ہو کہ وقت تنگ ہوگیا کہ نہیں اس کو وضو یا غسل کرلینا چاہئے لیکن اگر جانتا ہو کہ ابھی تھوڑا سا وقت ہے لیکن خطریہ ہے کہ اگر وضو یا غسل کے چکر میں پڑا تو نماز نہیں ہوسکے گی توتیمم کرے۔
مسئلہ ۶۳۵ : اگر کسی نے تنگی وقت کی وجہ سے تیمم کرکے نماز شروع کردی اور نماز کے درمیان جو پانی اس کے پاس تھا ضائع ہوگیا تو بعد والی نمازوں کو اسی تیمم سے پڑھ سکتا ہے۔
مسئلہ ۶۳۶ : اگر وضو یا غسل کرکے بغیر مستحبات(مثلا اقامت وقنوت)کے نماز پڑھ سکتا ہے تو ایسا ہی کرے بلکہ اگر سورہ کا بھی وقت نہ ہو تو اس کو بھی چھوڑ دے اور وضو سے نماز پڑھے۔

تیمم کا چھٹا مورد 631 کن چیزوں پر تیمم کیا جاسکتا ہے؟647- 637
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma