سوره کهف / آیه 28 - 31

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 12
۳۔ اس واقعے کے تربیتی اور تعمیری پہلوشان نزول

 

۲۸وَاصْبِرْ نَفْسَکَ مَعَ الَّذِینَ یَدْعُونَ رَبَّھُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِیِّ یُرِیدُونَ وَجْھَہُ وَلَاتَعْدُ عَیْنَاکَ عَنْھُمْ تُرِیدُ زِینَةَ الْحَیَاةِ الدُّنْیَا وَلَاتُطِعْ مَنْ اٴَغْفَلْنَا قَلْبَہُ عَنْ ذِکْرِنَا وَاتَّبَعَ ھَوَاہُ وَکَانَ اٴَمْرُہُ فُرُطًاا
۲۹ وَقُلْ الْحَقُّ مِنْ رَبِّکُمْ فَمَنْ شَاءَ فَلْیُؤْمِنْ وَمَنْ شَاءَ فَلْیَکْفُرْ إِنَّا اٴَعْتَدْنَا لِلظَّالِمِینَ نَارًا اٴَحَاطَ بِھِمْ سُرَادِقُھَا وَإِنْ یَسْتَغِیثُوا یُغَاثُوا بِمَاءٍ کَالْمُھْلِ یَشْوِی الْوُجُوہَ بِئْسَ الشَّرَابُ وَسَائَتْ مُرْتَفَقًا
۳۰ إِنَّ الَّذِینَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ إِنَّا لَانُضِیعُ اٴَجْرَ مَنْ اٴَحْسَنَ عَمَلًا
۳۱ اٴُوْلٰئِکَ لَھُمْ جَنَّاتُ عَدْنٍ تَجْرِی مِنْ تَحْتِھِمْ الْاٴَنْھَارُ یُحَلَّوْنَ فِیھَا مِنْ اٴَسَاوِرَ مِنْ ذَھَبٍ وَیَلْبَسُونَ ثِیَابًا خُضْرًا مِنْ سُندُسٍ وَإِسْتَبْرَقٍ مُتَّکِئِینَ فِیھَا عَلَی الْاٴَرَائِکِ نِعْمَ الثَّوَابُ وَحَسُنَتْ مُرْتَفَقًا


ترجمہ

۲۸۔ ان لوگوں کے ساتھ رہ کہ جو صبح و شام اپنے رب کو پکارتے ہیں اور صرف اس کی ذات کے خواہاں ہیں ۔ حیات دنیا کی آرائش کی وجہ سے ہرگز اپنی نگاہیں ان سے نہ اٹھالے اور ان لوگوں کی اطاعت نہ کر کہ جن کے دلوں کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کر رکھا ہے وہ کہ جنھوں نے ہوائے نفس کی پیروی کی ہے اور جن کے کام تجاوز پر مبنی ہیں ۔
۲۹۔ اور کہہ دے کہ یہ تیرے رب کی طرف سے حق ہے جو چاہے ایمان لے آئے(اور اس حقیقت کو مان لے) اور جو چاہے کافر ہوجائے ۔ ظالموں کے لیے ہم نے ایسی آگ تیار کر رکھی ہے کہ جس کی قناتیں انھیں ہر طرف سے گھیر لیں گی اور اگر وہ پانی مانگیں گے تو انھیں ایسا پانی پیش کیا جائے گا جو پگھلی ہوئی دھات کی مانند ہوگا اور منہ کو بھون ڈالے گا ۔ وہ کیا برا پانی ہے اور وہ کیا برا ٹھکانہ ہے ۔
۳۰۔ یقیناً جو لوگ ایمان لے آئے او رانھوں نے اچھے عمل انجام دیئے، تو ہم نیک لوگوں کی جزاء ضائع نہیں کریں گے ۔
۳۱۔ وہ ایسے لوگ ہیں کہ جن کا مسکن بہشت جاوداں ہے، ایسے باغات بہشت کہ جن کے رختوں او رمحلوں کے نیچے نہریں رواں ہیں ۔ وہ وہاں سونے کے گنگنوں سے سنوارے جائیں گے اور انھیں سبز رنگ کے نازک اور دبیزریشم کے (فاخرہ) لباس پہنائے جائیں گے اور تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے ۔ کیا ہی اچھی جزا ہے اور کیسی پیاری جگہ ہے ۔

۳۔ اس واقعے کے تربیتی اور تعمیری پہلوشان نزول
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma