پہلا مسلمان(1)

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
آغاز وحیتحریف تاریخ

اس سوال کے جواب میں سب نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ عورتوں میں سے جو خاتون سب سے پہلے مسلمان ہوئیں وہ جناب خدیجہ(ع) تھیں جو پیغمبر اکرم (ص) کى وفاداراور فدا کار زوجہ تھیں باقى رہا مردوں میں سے تو تمام شیعہ علماء ومفسرین اور اہل سنت علماء کے ایک بہت بڑے گروہ نے کہا ہے کہ حضرت على (ع) وہ پہلے شخض تھے جنہوںنے مردوں میں سے دعوت پیغمبر (ص) پر لبیک کہى علماء اہل سنت میں اس امرکى اتنى شہرت ہے کہ ا ن میں سے ایک جماعت نے اس پر اجماع واتفاق کا دعوى کیا ہے ان میں سے حاکم نیشاپورى (2)نے کہا ہے :
مورخین میں اس امر پر کوئی اختلاف نہیں کہ على ابن ابى طالب اسلام لانے والے پہلے شخص ہیں _ اختلاف اسلام قبول کرتے وقت انکے بلوغ کے بارے میں ہے _
جناب ابن عبدالبر(3) لکھتے ہیں : اس مسئلہ پر اتفاق ہے کہ خدیجہ(ع) وہ پہلى خاتون ہیںجو خدا اور اس کے رسول پر ایمان لائیں اور جو کچھ وہ لائے تھے اسى کى تصدیق کى _ پھر حضرت على نے ان کے بعد یہى کام انجام دیا _(4)
ابوجعفر الکافى معتزلى لکھتا ہے : تمام لوگوں نے یہى نقل کیا ہے کہ سبقت اسلام کا افتخار على سے مخصوص ہے _(5) قطع نظر اس کے کہ پیغمبر اکرم (ص) سے،خود حضرت على (ع) سے اور صحابہ سے اس بارے میں بہت سى روایات نقل ہوئی ہیں جو حد تواتر تک پہنچى ہوئی ہیں،ذیل میں چند روایات ہم نمونے کے طور پر نقل کرتے ہیں : پیغمبر اکر م(ص) نے فرمایا :
1_پہلا شخص جو حوض کوثر کے کنارے میرے پاس پہنچے گا وہ شخص ہے جو سب سے پہلے اسلام لایا اور وہ على بن ابى طالب ہے_ (6)
2_ علماء اہل سنت کے ایک گروہ نے پیغمبر اکرم (ص) سے نقل کیا ہے کہ آنحضرت(ص) نے حضرت على (ع) کا ہاتھ پکڑکر فرمایا :
یہ پہلا شخص ہے جو مجھ پر ایمان لایا اور پہلا شخص ہے جو قیامت میں مجھ سے مصافحہ کرے گا اور یہ ''صدیق اکبر'' ہے _(7)
3_ابو سعید خدرى رسول اکرم (ص) سے نقل کرتے ہیں کہ آنحضرت (ص) نے حضرت على علیہ السلام کے دونوں شانوں کے درمیان ہاتھ مارکر فرمایا :''اے على (ع) : تم سات ممتاز صفات کے حامل ہو کہ جن کے بارے میں روز قیامت کوئی تم سے حجت بازى نہیں کرسکتا _ تم وہ پہلے شخص ہو جو خدا پر ایمان لائے اور خدائی پیمانوں کے زیادہ وفادار ہو اور فرمان خداکى اطاعت میں تم زیادہ قیام کرنیوالے ہو ''(8)
 


(1)اس سوال کو اکثر مفسرین نے سورہ توبہ ایت100''السابقون الاولون''کے ضمن میں بیان کیا ہے
(2)مستدرک على صحیحین کتاب معرفت ص22
(3)استیعاب ،ج 2 ص457
(4)الغدیر ج ،3ص237
(5)الغدیر ج ،3ص237
(6)الغدیرمیں یہ حدیث مستدرک حاکم ج2ص6 13 ،استیعاب ج2 ص 457 اور شرح ابن ابى الحدید ج 3 ص 258 سے نقل کى گئی ہے
(7) الغدیر ہى میں یہ حدیث طبرانى اور بیہقى سے نقل کى گئی ہے نیز بیہقى نے مجمع میں، حافظ گنجى نے کفایہ اکمال میں اور کنز العمال میں نقل کى ہے
(8) الغدیر میں یہ حدیث حلیتہ الاولیاء ج اص 66 کے حوالے سے نقل کى گئی ہے -
 

 

آغاز وحیتحریف تاریخ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma