ادم علیہ السلام کا ماجرا اور اس جہان پر ایک طائرانہ نظر

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
خدا نے جو کلمات آدم علیہ السلام پر القاکئے وہ کیا تھے ؟زمین پرسب سے پہلا قتل

اگر چہ بعض ایسے مفسرین نے جو افکار غرب سے بہت زیادہ متاثر ہیں ،اس بات کى کوشش کى ہے کہ حضرت ادم علیہ السلام اور ان کى زوجہ کى داستان کو اول سے لے کر اخر تک تشبیہ ،مجاز اور کنایہ کا رنگ دیں اور اج کى اصطلاح میں یوں کہیں کہ یہ ایک سمبولک (SIMBOLIC) تھا لہذاانھوں نے اس پورى بحث کو ظاہرى مفہوم کے خلاف لیتے ہوئے معنوى کنایہ مراد لیا ہے_
لیکن اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ ان ایات کا ظاہر ایک ایسے واقعى اور حقیقى ''قصہ''پر مشتمل ہے جو ہمارے اولین ماں باپ کے لئے پیش ایا تھا چونکہ اس پورى داستان میں ایک مقام بھى ایسانہیں ہے جو ظاہرى عبارت سے میل نہ کھاتا ہو یا عقل کے خلاف ہو ،اس لئے اس بات کى کوئی ضروت نہیں کہ اس کے ظاہرى مفہوم پر یقین نہ کیا جائے یا جو اس کے حقیقى معنى ہیں ان سے پہلو تہى کیا جائے_
لیکن دراین حال اس حسى و عینى واقعہ میں انسان کى ائندہ زندگى کے متعلق بھى اشارے ہوسکتے ہیں_(1)
ایسے شیطانوں کے بہکانے میں اجانے کا پہلا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ انسان کے جسم سے''لباس تقوى ''گر جاتا ہے اور اس کے اندرونى عیوب ظاہر و اشکار اہوجاتے ہیں ،دوسرا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ مقام قرب الہى سے دور ہو جاتا ہے اور انسان اپنے بلندمقام سے گر جاتا ہے اور سکون و اطمینان کى بہشت سے نکل کر حیات مادى کى مشکلات و افات کے جنگلوں میں گھر جاتا ہے اس موقع پر بھى عقل کى طاقت اس کى مدد کر سکتى ہے اور اسے اس نقصان کى تلافى کا موقع فراہم کر سکتى ہے اور اسے خدا کى بارگاہ میں
 


(1)یعنی:انسان کى اس پر جنجال زندگى میں بہت سے ایسے واقعات پیش اسکتے ہیںجو قصہ ادم علیہ السلام و حوا سلام اللہ علیہا سے مشابہت رکھتے ہیں ،اس کى مثال یوں سمجھنا چاہئے کہ ایک طرف تو وہ انسان ہے جو قوت ،عقل اور ہوا و ہوس سے مرکب ہے ، یہ دونوں طاقتیں اسے مختلف جتھوں میں کھینچ رہى ہیں ،دوسرى طرف کچھ ایسے جھوٹے رہبر ہیں جن کا ماضى شیطان کى طرح جانا پہچانا ہے اور وہ انسان کو اس بات پر اکسا رہے ہیں کہ عقل پر پردہ ڈال کر ہوا وہوس کو اختیار کر لو تاکہ یہ بے چارہ انسان پانى کى امید میں''سراب''کو اب سمجھ کر ریگستانوں میں بھٹک کر اپنى جان گنوا بیٹھے_


خدا نے جو کلمات آدم علیہ السلام پر القاکئے وہ کیا تھے ؟زمین پرسب سے پہلا قتل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma