یہودى حضرت عیسى علیہ السلام کے انتظار میں

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
خیالى تثلیثحوارى کون تھے؟

اہل یہود حضرت عیسى علیہ السلام کے آنے سے پہلے حضرت موسى علیہ السلام کى پیشن گوئی اور بشارت کے مطابق حضرت مسیح علیہ السلام کے ظہور کے منتظر تھے_ لیکن جب انہوں نے ظہور فرمایا اور بنى اسرائیل کے ایک ستمگر اور منحرف گروہ کو اپنے منافع خطرے میں نظر آئے تو صرف تھوڑے سے لوگ آپ کے گرد جمع ہوئے اور جن لوگوں کا خیال تھا کہ حضرت مسیح علیہ السلام کى دعوت قبول کرنے اور احکام کى پیروى سے ان کى حیثیت اور قدر و منزلت خطرے سے دوچار ہوجائے گى انہوں نے قوانین الہى کو قبول کرنے سے منہ پھیر لیا_ دلیل و برہان سے انہیں کافى دعوت دینے کے بعد حضرت عیسى علیہ السلام اس نتیجے پر پہنچے کہ بنى اسرائیل کا ایک گروہ مخالفت اور گناہ پر مصر ہے اور وہ کسى انکار اور کجروى سے دستبردار نہیں ہوگا، لہذا انہوں نے پکار کر کہا:''کون ہے جو دین خدا کى حمایت اور میرا دفاع کرے؟''_(1)
صرف تھوڑے سے افراد نے اس کا مثبت جواب دیا_ یہ چند پاک باز افراد تھے جنہیں قرآن نے ''حواریین ''کا نام دیا ہے_
انہوں نے حضرت مسیح علیہ السلام کى پکار کا جواب دیا اور ہر لحاظ کى مدد کى ان کے مقدس مقاصد کى پیش رفت کى راہ میں دفاع کرنے سے دریغ نہ کیا_
حواریوں نے حضرت عیسى علیہ السلام کى ہر طرح سے مدد کا اعلان کیا اور جیسا کہ قرآن نے ان سے نقل کیا ہے، کہنے لگے:''ہم خدا کے یاور و مددگار ہیں،خدا پر ایمان لائے ہیں اور آپ (ع) کو اپنے اسلام پر گواہ بناتے ہیں''_(2)
یہ امر قابل تو جہ ہے کہ حواریوں نے حضرت عیسى علیہ السلام کى دعوت کے جواب میں یہ نہیں کہا کہ ہم آپ(ع) کے مددگار ہیں بلکہ اپنى انتہائی توحید پرستى اور خلوص کے ثبوت کے لئے اور اس مقصد کے لئے کہ ان کى بات سے کسى شرک کى بو نہ آئے،وہ کہنے لگے:ہم خدا کے مددگار اور ساتھى ہیں اور اس کے دین کى مدد کریں گے اور آپ(ع) کو اس حقیقت پر گواہ بناتے ہیں_گویا وہ بھى یہ محسوس کرتے تھے کہ منحرف اور کج روافراد آئندہ حضرت مسیح علیہ السلام کى الوہیت کا دعوى کریں گے لہذا وہ ان کے ہاتھوں میں کوئی دلیل نہیں دینا چاہتے تھے_


(1)سورہ آل عمران آیت 52
(2)سورہ ال عمران ایت 52

 

خیالى تثلیثحوارى کون تھے؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma