ایک ترک اولى کے بدلے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
مہربان بھیڑیا(1) حضرت یوسف(ع) کى دلکش دعا

ابو حمزہ ثمالى نے ایک روایت امام سجاد علیہ السلام سے نقل کى ہے ابو حمزہ کہتے ہیں : جمعہ کے دن میں مدینہ منورہ میں تھا نماز صبح میں نے امام سجادعلیہ السلام کے ساتھ پڑھى جس وقت امام نماز اور تسبیح سے فارغ ہوئے تو گھر کى طرف چل پڑے میں آپ کے سا تھ تھا _
آپ نے خادمہ کو آوازدى اور کہا : خیال رکھنا ، جو سائل اور ضرورت مند گھر کے دووازے سے گزرے اسے کھانا دینا کیو نکہ آج جمعہ کا دن ہے _
ابو حمزہ کہتے ہیں : میں نے کہا : ہر وہ شخص جو مدد کا تقاضا کرتا ہے مستحق نہیں ہو تا ، تو امام نے فرمایا : ٹھیک ہے ، لیکن میں اس سے ڈر تا ہوں کہ ان میں مستحق افراد ہوں اور انہیں غذا نہ دیں اور اپنے گھر کے در واز ے سے دھتکار دیں تو کہیں ہمارے گھر والوں پر وہى مصیبت نہ آن پڑے جو یعقوب اور آل یعقوب پر آن پڑى تھى _
اس کے بعد اپ نے فرمایا : ان سب کو کھا نا دو کہ ( کیا تم نے سنانہیں ہے کہ ) یعقوب کے لئے ہر روز ایک گو سفند ذبح کى جا تى تھى اس کا ایک حصہ مستحقین کو دیا جاتا تھا ایک حصہ وہ خود اور ان کى اولاد کھا تے تھے ایک دن ایک سائل آیا وہ مو من اور روزہ دار تھا خدا کے نزدیک اس کى بڑى قدر ومنزلت تھى وہ شہر ( کنعا ن ) سے گزر ا شب جمعہ تھى افطار کے وقت وہ دروازہ یعقوب پر آیا اور کہنے لگا بچى کچى غذا سے مدد کے طالب غریب ومسافر بھو کے مہمان کى مدد کرو ،اس نے یہ بات کئی مر تبہ دہرائی انہوں نے سنا تو سہى لیکن اس کى بات کو باور نہ کیا جب وہ مایوس ہوگیا اور رات کى تاریکى ہر طرف چھا گئی تو وہ لوٹ گیا، جاتے ہو ئے اس کى آنکھوں میں آنسو تھے اس نے بارگا ہ الہى میں بھوک کى شکا یت کى رات اس نے بھوک ہى میں گزارى اور صبح اسى طرح روزہ رکھا جب کہ وہ صبر کئے ہو ئے تھا اور خدا کى حمدد ثنا کر تا تھا لیکن حضرت یعقوب (ع) اور ان کے گھر والے مکمل طور پر سیر تھے اور صبح کے وقت ان کا کچھ کھا نا بچا بھى رہ گیا تھا _
امام نے اس کے بعد مزید فرمایا :خدا نے اسى صبح یعقوب کى طرف وحى بھیجى : اے یعقوب :تو نے میرے بند ے کو خوار کیا ہے اور میرے غضب کو بھڑکا یا ہے اور تو اور تیرى اولاد نزول سزا کى مستحق ہو گئی ہے اے یعقوب : میں اپنے دوستوں کو زیادہ جلدى سر زنش کرتا اور سزا دیتا ہوں اور یہ اس لئے کہ میں ان سے محبت کرتا ہوں _
یہ امر قابل توجہ ہے کہ اس حدیث کے بعد ہے کہ ابو حمزہ ثما لى کہتے ہیں : میں نے امام سجاد سے پوچھا :کہ یو سف نے وہ خواب کس مو قع پر دیکھا تھا ؟
امام نے فرمایا :اسى رات _
اس حدیث سے اچھى طرح معلوم ہو تا ہے کہ انبیاء واولیاء کے حق سے ایک چھو ٹى سى لغزش یا زیادہ صریح الفاظ میں ایک ''ترک اولى '' کہ جو گنا ہ اور معصیت بھى شمار نہیں ہو تا تھا ( کیو نکہ اس سائل کى حالت حضرت یعقوب علیہ السلام پر واضح نہیں تھى ) بعض او قات خدا کى طرف سے ان کى تنبیہ کا سبب بنتا ہے اور یہ صرف اس لئے ہے کہ ان کا بلند وبا لا مقام تقاضا کرتا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنى چھوٹى سے چھوٹى بات اور عمل کى طرف متوجہ رہیں کیونکہ:''
حسنات الا برار سیئا ت المقربین ''
وہ کام جو نیک لوگوں کے لئے نیکى شمار ہو تے ہیں مقر بین بارگا ہ الہى کے لئے برائی ہیں _
 


مہربان بھیڑیا(1) حضرت یوسف(ع) کى دلکش دعا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma