عرصہ دراز تک جناب خضر علیہ السلام کى تلاش

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
حضرت موسى ، جناب خضر کى تلاش میںعظیم استاد کى زیارت

بعض لوگوں نے جناب موسى علیہ السلام کے اس قول کے ،کہ انھوں نے کہا:''میں اس وقت تک کوشش کروں گا بج تک اپنا مقصد حاصل نہ کرلوں ''کے بارے میں کہا ہے :کہ لفظ''حقب'' ، ''عرصہ دراز''کے معنى میں ہے_ بعض نے اس کى 80 /سال سے تفسیر کى ہے_ اس لفظ سے حضرت موسى علیہ السلام کا مقصد یہ تھا کہ مجھے جس کى تلاش ہے میں اسے ڈھونڈھ کے رہوں گا چاہے اس مقصد کے لئے مجھے سالہا سال تک سفر جارى رکھنا پڑے_
''بہر حال جس وقت وہ ان دو دریائوں کے سنگم پر جاپہنچے تو ایک مچھلى کہ جو ان کے پاس تھى اسے بھول گئے''_(1)
لیکن تعجب کى بات یہ ہے کہ'' مچھلى نے دریا میں اپنى راہ لى اور چلتى بنی''_(2)
یہ مچھلى جو ظاہراً ان کے پا س غذا کے طور پر تھی_ کیا بھونى ہوئی تھى اور اسے نمک لگا ہوا تھا یا یہ تازہ مچھلى تھى کہ جو معجزانہ طور پر زندہ ہوکر اچھل کر پانى میں جاکر تیرنے لگی_
اس سلسلے میں مفسرین میں اختلاف ہے_بعض کتب تفاسیر میں یہ بھى ہے کہ اس علاقے میں آب حیات کا چشمہ تھا_ اس کے کچھ قطرات مچھلى پر پڑگئے جس سے مچھلى زندہ ہوگئی_
لیکن یہ احتمال بھى ہے کہ مچھلى ابھى پورى طرح مرى نہ تھى کیونکہ بعض مچھلیاں ایسى بھى ہوتى ہیں جو پانى سے نکلنے کے بعد بہت دیر تک نیم جاں صورت میں رہتى ہیں اور اس مدت میں پانى میں گر جائیں تو ان کى معمول کى زندگى پھر شروع ہوجاتى ہے_
آخر کار موسى علیہ السلام اور ان کے ہمراہى دو دریائوں کے سنگم سے آگے نکل گئے تو لمبے سفر کے باعث انہیں خستگى کا احساس ہوا اور بھوک بھى ستانے لگی_ اس وقت موسى علیہ السلام کو یاد آیا کہ غذا تو ہم ہمراہ لائے تھے، لہذا انہوں نے اپنے ہمسفر دوست سے کہا: ہمارا کھانا لایئےس سفرنے تو بہت تھکا دیا ہے_(3)
اس وقت ''ان کے ہمسفر نے انہیں خبردى کہ آپ کو یاد ہے کہ جب ہم نے اس پتھر کے پاس پناہ لى تھی(اور آرام کیا تھا)تو مجھے مچھلى کے بارے میں بتانا یاد نہ تھا اور شیطان ہى تھا جس نے یہ بات مجھے بھلادى تھی_ ہوا یہ کہ مچھلى نے بڑے حیران کن طریقے سے دریا کى راہ لى اور پانى میں چلتى بنی''_(4)
یہ معاملہ چونکہ موسى علیہ السلام کے لئے اس عالم بزرگ کو تلاش کرنے کے لئے نشانى کى حیثیت رکھتا تھا لہذا موسى علیہ السلام نے کہا:''یہى تو ہمیں جاہئے تھا اور یہى چیزتو ہم ڈھونڈتے پھرتے تھے''_(5)
''اور اس وقت وہ تلاش کرتے ہوئے اسى راہ کى طرف پلٹے''_(6)


(1)سورہ کہف آیت61
(2)سورہ کہف آیت 61

(3)سورہ کہف آیت 62
(4)سورہ کہف آیت 63
(5)سورہ کہف آیت64
(6)سورہ کہف آیت64

 

حضرت موسى ، جناب خضر کى تلاش میںعظیم استاد کى زیارت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma