مدین کہاں تھا؟

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
حضرت موسى علیہ السلام کے لیے سزا ئے موت ایک نیک عمل نے موسى (ع) پر بھلائیوں کے دروازے کھول دیئے

''مدین '' ایک شہر کانام تھا جس میں حضرت شعیب اور ان کا قبیلہ رہتا تھا یہ شہر خلیج عقبہ کے مشرق میں تھا (یعنى حجاز کے شمال اور شامات کے جنوب میں )وہاں کے باشندے حضرت اسماعیل (ع) کى نسل سے تھے وہ مصر، لبنان اور فلسطین سے تجارت کرتے تھے آج کل اس شہر کانام معان ہے (1)
نقشے کو غور سے دبکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اس شہر کا مصر سے کچھ زبادہ فاصلہ نہیں ہے،اسى لئے حضرت موسى علیہ السلام چند روز میں وہاں پہنچ گئے_
ملک اردن کے جغرافیائی نقشہ میں، جنوب غربى شہروں میں سے ایک شہر'' معان '' نام کا ملتا ہے ، جس کا محل وقوع ہمارے مذکورہ بالا بیان کے مطابق ہے _
لیکن وہ جوان جو محل کے اندار نازو نعم میں پلا تھا ایک ایسے سفر پر روانہ ہو رہا تھا جیسے کہ سفر اسے کبھى زندگى بھر پیش نہ آیا تھا_
اس کے پاس نہ زادراہ تھا، نہ توشہ سفر، نہ کوئی سوارى ، نہ رفیق راہ اور نہ کوئی راستہ بتانے والا ،ہردم یہ خطرہ لاحق تھا_
کہ حکومت کے اہلکار اس تک پہنچ جائیں اور پکڑکے قتل کردیں اس حالت میں ظاہر ہے کہ حضرت موسى علیہ السلام کا کیا حال ہوگا _
لیکن حضرت موسى علیہ السلام کے لئے یہ مقدر ہوچکا تھا کہ وہ سختى اور شدت کے دنوں کو پیچھے چھوڑدیں اور قصرفرعون انھیں جس جال میں پھنسانا چاہتا تھا_
اسے توڑکر باہر نکل آئیں اور وہ کمزور اور ستم دیدہ لوگوں کے پاس رہیں ان کے درد وغم کا بہ شدت احساس کریں ور مستکبرین کے خلاف ان کى منفعت کے لئے بحکم الہى قیام فرمائیں_
بعض اہل تحقیق نے اس شہر کى وجہ تسمیہ بھى لکھى ہے کہ حضرت ابراہیم (ع) کا ایک بیٹا جس کا نام '' مدین '' تھا اس شہر میں رہتا تھا_
اس طویل ، بے زادو راحلہ اور بے رفیق ورہنما سفر میں ایک عظیم سرمایہ ان کے پاس تھا اور وہ تھا ایمان اور توکل برخدا _
''لہذا جب وہ مدین کى طرف چلے تو کہا : خدا سے امید ہے کہ وہ مجھے راہ راست کى طرف ہدایت کرے گا''_(2)


(1) بعض لوگ کلمہ '' مدین '' کا اطلاق اس قوم پر کرتے ہیں جو خلیج عقیہ سے کوہ سینا تک سکونت پذیر تھى توریت میں بھى اس قوم کو '' مدیان ''کہا گیا ہے _
(2) سورہ قصص آیت 22

 

 

حضرت موسى علیہ السلام کے لیے سزا ئے موت ایک نیک عمل نے موسى (ع) پر بھلائیوں کے دروازے کھول دیئے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma