SiteTitle

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
حجة الاسلام والمسلمین حاج سید جواد الوداعی (رحمة اللہ علیہ) کی رحلت پر معظم لہ کا تعزیتی پیغام
معظم لہ کے دفتر کی طرف سے اعلان :

اس عالم ربانی نے اپنی ساری عمر ،بحرین کے دوسرے بزرگ علماء کے ساتھ مل کر اس ملک کے مسلمانوں کے حقوق کو حاصل کرنے میں خرچ کی اور ان کی سعی و کوشش کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔

4755 CountBazdid: 2016/3/27 TarikheEnteshar:
نقد وہابیت سے مخصوص سایٹ کے افتتاح پر حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کا بیان
معظم لہ کے دفتر کی طرف سے منتشر ہوا :

علمائے دین اور حوزہ علمیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کا فکری اور ثقافتی مقابلہ کرے اور ہمیں ثابت کرنا چاہئے کہ یہ دشمنوں کے آلہ کار ہیں اور ان کے افکار ونظریات بھی اسلام کی برخلاف ہیں ۔

4099 CountBazdid: 2016/3/16 TarikheEnteshar:
اسلام کے جھوٹے دعویدار
معظم لہ نے اپنے فقہ کے درس خارج کی ابتداء میں فرمایا :

حال ہی میں عرب حکمرانوں کی طرف سے تعجب خیز بات جو سننے کو ملی ہے وہ یہ تھی کہ ان لوگوں نے ایک نشست میں حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد گروہوں کا جزء قرار دیا ہے ، وہی حزب اللہ جو تمام عرب ممالک کے لئے بزرگ ترین افتخار ہے ۔

4157 CountBazdid: 2016/3/9 TarikheEnteshar:
حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کی شہادت پر چار روزہ مجلس عزاء کا اہتمام
معظم لہ کے دفتر کی طرف سے اعلان :

حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کی شہادت کے موقع پر مدرسہ امیرالمومنین (ع) میںجمعرات سے اتوار تک چار روزہ مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

7545 CountBazdid: 2016/3/9 TarikheEnteshar:
الیکشن شروع ہوتے ہی معظم لہ نے بیلٹ بکس میں اپنا ووٹ ڈالا
معظم لہ کے دفتر کی طرف سے اعلان:

میں خداوندعالم سے دعاگو ہوں کہ وہ مسئولین کوتوفیق عنایت فرمائے کہ وہ پہلے سے بہتر عمل کریں اور لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کریں ۔

4891 CountBazdid: 2016/2/27 TarikheEnteshar:
""منتخب الآثار من بحار الانوار"" کی تیسری جلد بھی منظر عام پر آگئی
معظم لہ کے دفتر کی سایٹ کی طرف سے اعلان :

یہ کتاب جیسا کہ اس کے نام سے معلوم ہے کہ اس کو بحار الانوار سے منتخب کیا گیا ہے اور اس کا انتخاب بہت ہی عالمانہ اور مدبرانہ ہے اور یہ علامہ مجلسی (رحمة اللہ علیہ) کی ارزشمند کتاب بحار الانوار سے ماخوذ ہے ۔

6481 CountBazdid: 2016/2/13 TarikheEnteshar:
مسئولین لوگوں کی مشکلات دور کرنے کیلئے کوشش کو جاری رکھیں
معظم لہ نے اسلامی انقلاب کی سالگره کے مظاہروں میں شرکت کے دوران :

تمام مسئولین ، لوگوں کی قدر کو پہچانیں اور ان کی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کریں ، ان ریلیوں میں لوگوں کا حاضر ہونا اسلام اور انقلاب کے دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹا ہے اور اسلامی انقلاب کے چاہنے والوں کی امیدوں کیلئے ایک وسیلہ ہے ۔

4766 CountBazdid: 2016/2/11 TarikheEnteshar:
موجودہ دنیا کی تین بڑی مشکلات الحاد ، انتہا پسندی اور اخلاقی مفاسد ہیں
معظم لہ نے انصاف اور امن کے لئے ویٹی کن کونسل کے سربراہ سے ملاقات کے دوران فرمایا:

میں امید کرتا ہوں کہ آپ کے اس سفر سے دونوں مراکز میں زیادہ سے زیادہ نزدیکی اور اتحاد قائم ہوگا اور ہم خوشحال ہیں کہ آپ صلح و عدالت کو اہمیت دیتے ہو اور یہ وزارت خانہ بھی اسی ہدف کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے ۔

5407 CountBazdid: 2016/2/8 TarikheEnteshar:
جناب ڈاکٹر احمد بدرالدین حسون کا خط حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی (دام ظلہ) کے نام
معظم لہ کے دفتر کی سایٹ کی طرف سے منتشر ہوا :

ہماری عقل و روح میں حضرت عالی کی وہ بلند و بالا ہمت و کوشش ہمیشہ باقی رہے گی جس میں محبت و بخشش کی نشانیاں پائی جاتی ہیں اور ایسا نور جو آپ کی روح سے ساطع ہوتا ہے ۔

27010 CountBazdid: 2016/2/1 TarikheEnteshar:
معظم لہ کی نظر میں تکفیری تحریکوں سے مقابلہ کرنے کی حکمت عملی
آج کی ڈائری

اگر ان فتنوں اور سازشوں کی آگ آج خاموش ہوجائے تو تکفیری تحریکوں کے جرائم سے حاصل شدہ نقصانات اور خرابیوں کی تلافی کرنے میں دسیوں سال لگ جائیں گے۔

4596 CountBazdid: 2016/2/1 TarikheEnteshar:
معظم لہ کی رو سے اسلامی امت میں تکفیری نظریہ کی تحقیق
آج کی ڈائری

ایک جملہ میں یہ کہنا ضروری ہے کہ تکفیر کا نظریہ ، عقل ، نص اور قرآن کریم کے برخلاف ہے اور اسلامی بزرگ علماء کے لئے ضروری ہے کہ اس تکفیر کی جڑوں کو صحیح منطق کے ذریعہ قطع کریں اور جوانوں کو ان کی طرف مجذوب ہونے سے روکیں ۔

7859 CountBazdid: 2016/1/30 TarikheEnteshar:
 "مسلمین اور تمام انسانیت کو تکفیری تحریکوں سے لاحق خطرات" کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی دوسری کانفرنس کا اختتامی بیان
معظم لہ کے دفتر کی سایٹ کی طرف سے اعلان :

٢٨ جنوری ٢٠١٦ کو ''مسلمین اور تمام انسانیت کو تکفیری تحریکوں سے لاحق خطرات'' کے سلسلہ میںدوسری کانفرس منعقد کی گئی اور اس میں بہت سے شیعہ اور سنی علماء کو دعوت دی گئی اور شدت پسند لوگوں کی مذمت کرتے ہوئے کچھ اصول و قوانین معین کئے گئے

5323 CountBazdid: 2016/1/28 TarikheEnteshar:
مسلمین اور تمام انسانیت کو تکفیری تحریکوں سے لاحق خطرات کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی دوسری کانفرنس آج صبح شروع ہوگئی ۔(یه خبر ابهی کامل هو رهی هے)
معظم لہ کے دفتر کی سایٹ کی طرف سے اعلان :

مسلمین اور تمام انسانیت کو تکفیری تحریکوں سے لاحق خطرات کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی دوسری کانفرنس کچھ دیر پہلے آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کی تشریف آوری سے شروع ہوئی ۔

5385 CountBazdid: 2016/1/28 TarikheEnteshar:
یمن اپنے دشمنوں کے مقابلہ میں کامیاب ہوگا
معظم لہ نے انجمن علمائے یمن کے صدر سے ملاقات کے دوران فرمایا :

دنیا جانتی ہے کہ یمن کے لوگ مظلوم ہیں اور آل سعود اس قوم پر بے گناہ ظلم کر رہی ہے ، لیکن تیل کے ڈولر ، سیاسی حکمرانوں اور بین الاقوامی مراکز کو بولنے کی اجازت نہیں دیتے ۔

3793 CountBazdid: 2016/1/11 TarikheEnteshar:
معظم لہ کی نظر میں سعودی جرائم سے مقابلہ کرنے کیلئے اسلامی حکمت عملی اور پالیسیاں
آج کی ڈایری

سعودی عرب کی ظالم حکومت کو جان لینا چاہئے کہ اس شیخ کی شہادت کے نتیجہ میں تمہیں بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا اور آخرکار خداوندعالم کے انتقام کا ہاتھ اس کے عدل کی آستین سے باہر آئے گا اور ان حملہ کرنے والوں اور قتل کرنے والوں کو مزہ چکھائے گا ۔

3916 CountBazdid: 2016/1/8 TarikheEnteshar:
انتہاپسندوں کو اختلاف ڈالنے کی اجازت نہ دیں
معظم لہ نے عالمی اداره برای تقریب مذاہب اسلامی کے سربراه سے ملاقات کے دوران :

ہمارے ایسے دشمن بھی موجود ہیں جو پوری دنیا میں ہماری ترقی کو روکنا چاہتے ہیں ،لیکن انشاء اللہ وہ اپنے غلط اہداف میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔

4208 CountBazdid: 2016/1/8 TarikheEnteshar:
سعودی عرب ، دہشت گردی کا ٹھکانہ ہے / بعض ضعیف ممالک کے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے جواب میں معظم له کا بیان
معظم لہ نے اپنے فقہ کے درس خارج میں فرمایا :

ایک دن وہ آئے گا کہ یہی لوگ شرمندگی کے ساتھ واپس آئیں گے اور ڈپلومیٹک روابط کو برقرار کرنے کی درخواست کریںگے ، شجاع اور بے گناہ عالم دین کو شہید کرنے پر پوری دنیا نے ان کی مذمت کی ہے ۔

4154 CountBazdid: 2016/1/8 TarikheEnteshar:
شیخ نمر کی شہادت فراموش نہیں ہوگی / انقلابی اور رضاکار افراد کو نصیحت
معظم لہ نے اپنے فقہ کے درس خارج میں فرمایا :

شیخ نمر نے اسلحہ نہیں اٹھایا ، ان کا اسلحہ ان کی زبان اور ان کا قلم تھا ، شیخ نمر کی گردن مارنے اور ان کے لاشہ کو سولی پر چڑھانے کا جو کام وہی تھا جو داعش کے لوگ انجام دیتے ہیں ۔

4684 CountBazdid: 2016/1/4 TarikheEnteshar:
آیت اللہ شیخ نمر (رحمة اللہ علیہ) کو پھانسی دینے پر معظم لہ کا پیغام
معظم لہ کے دفتر کی طرف سے منتشر ہوا :

ہم اس ہولناک جرم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور یقینا اس کا انتقام لیا جائے گا اور ہم جانتے ہیں کہ آل سعود نے عراق ، شام اور یمن میں اپنی شکست کا انتقام اس طرح لیا ہے ۔

4091 CountBazdid: 2016/1/2 TarikheEnteshar:
شیخ الازهر اور اس دینی مرکز کے دیگر علماء کےنام معظم له کا خط
معظم له کے دفتر کی طرف سے منتشر هوا :

میں ہمیشہ آپ کو پرامید نگاہ سےدیکھتا تھا اور دیکھتا ہوں، آج بھی آپ سے امید رکھتا ہوں کہ آپ ٹھوس طریقے سے اس انحراف کا سد باب کریں گے اور الازہر کی ساکھ کو دشمنان اسلام ، وہابیوں اور تکفیریوں کے ہاتھوں داؤ پر لگنے سے بچائیں گے اس لیے کہ ممکن ہے آپ کے اطراف میں کچھ ایسے مفتن قسم کے افراد موجود ہوں جو آپ کو مختلف وسوسوں کے ذریعے خط اعتدال سے منحرف کر دیں.

3880 CountBazdid: 2016/1/1 TarikheEnteshar:
اختلاف ڈالنے والے چینل دشمن کے نوکر ہیں / جب تک تکفیر کا نظریہ ختم نہیں ہوگا اس وقت تک مسلمانوں کو سکون نہیں ملے گا ۔
معظم لہ نے ٹرکی کے مرکز دیانت کے صدر سے ملاقات کے دوران فرمایا :

تکفیری گروہ مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں اور اسلامی ممالک کی جڑوں کو کاٹ رہے ہیں ، دشمن ، مسلمانوں کو ایک دوسرے سے لڑا کر خود تماشہ دیکھ رہے ہیں، تکفیریوں نے مسلمانوں کی صفوف میں دشمنی ایجاد کردی ہے اور دنیا میں اسلام کو برعکس ظاہر کر رہے ہیں اور اسلام کو سخت اور خونریزی کے دین کے عنوان سے  پہچنوا رہے ہیں ۔

4617 CountBazdid: 2015/12/31 TarikheEnteshar:
حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی (دام ظلہ) سے شام کے مفتی اعظم کی ملاقات
معظم لہ کے دفتر کی طرف سے منتشر ہوا :

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے تکفیری گروہوں کے خطرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید فرمائی کہ اس خطرہ کو کامل طور پر صرف فکری اور ثقافتی مقابلہ کے ذریعہ دور کیا جاسکتا ہے اور ضروری ہے کہ اس سلسلہ میں میڈیا اپنا بنیادی کردار ادا کرے ۔

4141 CountBazdid: 2015/12/31 TarikheEnteshar:
تکفیری پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے خطرہ ہیں / آل سعود بھی تکفیریوں کے خطرات سے محفوظ نہیں رہیں گے ۔
معظم لہ نے اردن کے وزیر اوقاف سے ملاقات کے دوران

تکفیریوں کا خطرہ انحرافی مکتب اور تفکر سے وجود میں آیا ہے اور علمائے اسلام کو چاہئے کہ وہ اس فکر کی اصل و اساس کو ختم کردیں اور سب سے تعجب کی بات تو یہ ہے کہ آل سعود کی کتابوں اور نصاب تعلیم میں تکفیری نظریوں کو پڑھایا جاتا ہے ۔

4174 CountBazdid: 2015/12/25 TarikheEnteshar:
دوسرے مذاہب کے مقدسات کی توہین کرنا ولایت کی پیروی نہیں ہے/بعض مشتبہ اور دوسروں سے وابستہ نیٹ ورک، دوسرے مذاہب کے مقدسات کی اہانت کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔
معظم لہ نے فقہ کے درس خارج کے شروع میں فرمایا :

حال ہی میں شیخ الازہر نے جو کہ اتحاد اور تقریب مذاہب کی طرف مائل ہیں ، شیعوں کے خلاف بہت سخت تقریر کی ہے اور اس کی اصل وجہ بعض ٹی وی چینل بتائی ہے جو دوسرے مذاہب کے مقدسات کی توہین کرتے ہیں ۔

4430 CountBazdid: 2015/12/22 TarikheEnteshar:
مسلم دنیا نائیجیریا ئی مسلمانوں کےساتھ ہمدردی کااظہارکرنےکیلئےعزای عمومی کااعلان کرے/تنظیم تعاون اسلامی ہنگامی اجلاس تشکیل دے
معظم لہ نے اپنے فقہ کے درس خارج میں فرمایا :

بین الاقوامی برادری نے پیرس کے حادثہ میںاس قدر عکس العمل ظاہر کیا تھا لہذا اس بڑے جرم کے سامنے انہوں نے کیا عکس العمل ظاہر کیا ہے اور آئندہ کیا کریںگے ؟البتہ بے گناہ لوگوں کو جس جگہ بھی قتل کیا جائے اس کی مذمت ضروری ہے لیکن کیا یوروپ والوں کا خون مسلمانوں کے خون سے زیادہ قیمتی ہے؟

4232 CountBazdid: 2015/12/16 TarikheEnteshar:
جمہوری آذربایجان کے دردناک حوادث کے موقع پر معظم لہ کا بیان
معظم لہ کے دفتر کی طرف سے منتشر ہوا :

ہم اپنی شرعی ذمہ داری کی بنیاد پر اسلامی ملک آذربایجان کے حکمرانوں کو یاد دہانی کراتے ہیں کہ اپنے لوگوں کے دینی احساسات اور عواطف کا زیادہ سے زیادہ احترام کریں اور ان کے دینی حقوق کی رعایت کریں ۔

4003 CountBazdid: 2015/12/14 TarikheEnteshar:
حادثہ منی کی مشکلات کو دور کرنے کی ضرورت پر تاکید
معظم لہ کے دفتر کی طرف سے منتشر ہوا

مجھے امید ہے کہ اسلامی ممالک کے مفتی اور بزرگ علمائے اسلام اس سلسلہ میں موثر قدم اٹھائیں گے اور ایسا کام کریں گے کہ قیامت کے روز خدا کی بارگاہ میں سرخرو ہوجائیں ''  فَبَشِّرْ عِبادِ ، الَّذینَ یَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُونَ أَحْسَنَہُ أُولئِکَ الَّذینَ ہَداہُمُ اللَّہُ وَ أُولئِکَ ہُمْ أُولُوا الْأَلْباب'' ۔

4370 CountBazdid: 2015/11/27 TarikheEnteshar:
دہشت گردی کے بحران پر قابو پانے کیلئے معظم لہ کی حکمت عملی
یاد داشت

جنگ کی آگ صرف اسلامی ممالک میں محدود نہیں رہے گی ۔ آج کی دنیا ایک دہکدہ میں تبدیل ہوگئی ہے ،ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایک جگہ بدامنی ہو اور دوسری جگہ امنیت اور چین وسکون ہو ، بلکہ پیرس میںدہشت گردی کے بعد پورے یوروپ میں وحشت پھیل گئی ہے ، البتہ اس کے شعلہ یوروپ اور غیر یوروپ کے دوسرے حصوں میں بھی جائیں گے ۔

3890 CountBazdid: 2015/11/27 TarikheEnteshar:
TotalPages : 12