اخلاص یا عملِ صالح کی روح

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 12
لامتنا ہی کی تصویر کشی

اخلاص یا عملِ صالح کی روح
اسلامی روایات میں ”نیت“کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے ۔ اسلام کا یہ بنیادی اصول ہے کہ وہ ہر عمل کو اس کی نیت اور مقصد کے ساتھ قبول کرتا ہے ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مشہور حدیث ہے:
”لا عمل الّہ بالنیّة“
نیت کے بغیر کوئی عمل نہیں ۔
یہ حدیث اسی حقیقت کی ترجمان ہے ۔
نیت کے بعد اخلاص کی باری آتی ہے ۔ اگر وہ ہو، تو عمل بہت اہمیت اور قیمت رکھتا ہے ورنہ اس کی کوئی قدر و قیمت نہ ہوگی ۔
اخلاص یہ ہے کہ محرکِ انسان ہر قسم کے غیر الٰہی شائبہ سے پاک ہو اور اسے ”توحید نیت“کہتے ہیں یعنی ہر کام میں صرف رضائے الٰہی کو ملحوظ رکھا جائے ۔
یہ بات لائق توجہ ہے کہ زیرِ بحث آیت کی شانِ نزول کے بارے میں منقول ہے:
ایک شخص رسول اللہ (ص) کی خدمت میں آیا ۔ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں راہِ خدا میں خرچ کرتا ہوں، صلہ رحمی کرتا ہوں اور یہ اعمال صرف اللہ کے لیے بجالا تا ہوں لیکن جب لوگ میرے ان اعمال کے بارے میں بات کرتے ہیں اور ان کی تعریف کرتے ہیں تو مجھے خوشی ہوتی ہے ۔ میرے یہ اعمال کیسے ہیں؟
رسول اللہ خاموش رہے اور کچھ نہ کہا یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی جس میں اس شخص کے سوال کا جواب دیا گیا (کہ صرف وہ مقبول بارگاہِ الٰہی ہوگا کہ جو اخلاص کامل کے ساتھ بجالا یا جائے گا) ۔(1)
اس میں شک نہیں کہ یہ روایت غیر اختیاری مسرت کی نفی نہیں کرتی بلکہ اس کا تقاضا ہے کہ لوگوں کی طرف سے کسی کام کی تعریف، اس کے کرنے کا سبب نہ ہو۔
اسلام میں اخلاص ، عملِ خالص اتنی اہمیت رکھتا ہے کہ ایک حدیث میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں:
”من اخلص للّٰہ اربعین یوماً فجر اللّٰہ ینابیع الحکمة من قلبہ علیٰ لسانہ“
جو شخص چالیس دن اپنے اعمال خالص اللہ کے لیے انجام دے تو اللہ اس کے دل سے اس کی زبان پر حکمت و دانش کے چشمے جاری کردے گا ۔(2)


پروردگارا! تمام اعمال میں ہماری نیت کو اس طرح سے خالص کردے کہ ہم تیرے علاوہ کسی کے لیے نہ سوچیں اور تیرے علاوہ کسی کے لیے قدم نہ اٹھائیں ۔
اور اگر تیرے علاوہ کسی کو چاہیں تو وہ بھی تیری رضا کے لیے ہو اور اس لیے ہوکہ اس کا تجھ سے تعلق ہے ۔
آمین یا رب العالمین

 


 


۱۔ مجمع البیان، مذکورہ بالا آیت کے یل میں، نیز تفسیر قرطبی، اسی آیت کے ذیل میں ۔
2۔ سفینة البحار، ج ۱ ص ۴۰۸․
لامتنا ہی کی تصویر کشی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma