سوره کهف / آیه 83 - 91

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 12
۷۔ اس داستان سے حاصل ہونے والے درس ذوالقرنین کی عجیب کہانی

۸۳ وَیَسْاٴَلُونَکَ عَنْ ذِی الْقَرْنَیْنِ قُلْ سَاٴَتْلُو عَلَیْکُمْ مِنْہُ ذِکْرًا
۸۴ إِنَّا مَکَّنَّا لَہُ فِی الْاٴَرْضِ وَآتَیْنَاہُ مِنْ کُلِّ شَیْءٍ سَبَبًا
۸۵ فَاٴَتْبَعَ سَبَبًا
۸۶ حَتَّی إِذَا بَلَغَ مَغْرِبَ الشَّمْسِ وَجَدَھَا تَغْرُبُ فِی عَیْنٍ حَمِئَةٍ وَوَجَدَ عِنْدَھَا قَوْمًا قُلْنَا یَاذَا الْقَرْنَیْنِ إِمَّا اٴَنْ تُعَذِّبَ وَإِمَّا اٴَنْ تَتَّخِذَ فِیھِمْ حُسْنًا
۸۷ قَالَ اٴَمَّا مَنْ ظَلَمَ فَسَوْفَ نُعَذِّبُہُ ثُمَّ یُرَدُّ إِلَی رَبِّہِ فَیُعَذِّبُہُ عَذَابًا نُکْرًا
۸۸ وَاٴَمَّا مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَہُ جَزَاءً الْحُسْنَی وَسَنَقُولُ لَہُ مِنْ اٴَمْرِنَا یُسْرًا
۸۹ ثُمَّ اٴَتْبَعَ سَبَبًا
۹۰ حَتَّی إِذَا بَلَغَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ وَجَدَھَا تَطْلُعُ عَلیٰ قَوْمٍ لَمْ نَجْعَلْ لَھُمْ مِنْ دُونِھَا سِتْرًا
۹۱ کَذٰلِکَ وَقَدْ اٴَحَطْنَا بِمَا لَدَیْہِ خُبْرًا

ترجمہ

۸۳۔ اور تجھ سے دوالقرنین کے بارے میں پوچھتے ہیں ۔ ان سے کہہ دوکہ عنقریب اس کی کچھ سرگزشت تم سے بیان کروں گا ۔
۸۴۔ ہم نے اسے روئے زمین پر قدرت و حکومت عطا کی اور ہر طرح کے اسباب اس کے اختیار میں دیئے ۔
۸۵۔اس نے ان سب اسباب سے استفادہ کیا ۔
۸۶۔یہاں تک کہ وہ سورج کے مقام غروب تک پہنچا ۔ اسے آفتاب ایسے کھائی دے رہا تھا جیسے وہ کالے کیچڑ کے چشمہ میں ڈوب رہا ہو ۔ وہاں اس نے ایک قوم کو آباد پایا ۔ ہم نے کہا اے ذوالقرنین کیا تم انھیں سزا دینا چاہوگے یا اچھی جزاء۔
۸۷۔ کہنے لگا: جن لوگوں نے ظلم کیا ہے انھیں تو ہم سزادیں گے اور وہ اپنے رب کی طرف پلٹ جائیں گے ۔ اور الله انھیں سخت سزا دے گا ۔
۸۸۔ رہا وہ شخص جو ایمان لے آئے گا اور نیک کام کرے گا وہ اچھی جزا پائے گا اور ہم اسے آسان کام کہیں گے ۔
۸۹۔ اس نے پھر ان اسباب سے کام لیا ۔
۹۰۔ یہاں تک کہ وہ سورج کے مقام طلوع تک جا پہنچا ۔ وہاں اس نے دیکھا کہ سورج ایسے لوگوں پر طلوع کررہا ہے جن کے لیے سورج کے سوا ا ہم نے کوئی ستر( اور لباس) قرار نہیں دیا ۔
۹۱۔ جی وہاں (ذوالقرنین کا معاملہ) ایسا ہی تھا اور اس کے پاس جو وسائل تھے ہم ان سے اچھی طرح آگاہ تھے ۔

۷۔ اس داستان سے حاصل ہونے والے درس ذوالقرنین کی عجیب کہانی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma