۱۔ پاکیزہ ترین غذا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 12
ایک طویل نیند کے بعد بیداری۲۔ اصلاح کنندہ تقیہ


۱۔ پاکیزہ ترین غذا


یہ بات بہت جاذبِ نظر ہے کہ اس داستان میں ہم نے پڑھا ہے کہ اصحابِ کہف جب بیدار ہوئے تو ظاہر ہے کہ انھیں بہت بھوک لگ رہی تھی اور اس طویل مدت کے دوران میں ان کے جسم میں جو غذا تھی صرف ہوچکی تھی لیکن اس کے باوجود انھوں نے جسے کھانا لانے کے لئے بھیجا اسے نصیحت کی کہ ہر غذا نہ خرید لے بلکہ دیکھ بھال کر کھانا بیچنے والوں سے جو سب سے زیادہ پاکیزہ ہو اس سے لے کر آئے ۔
بعض مفسّرین کا کہنا ہے کہ اس سے ذبح شدہ جانور کی طرف اشارہ تھا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اس شہر میں ایسے لوگ رہتے ہیں کہ جو نجس وناپاک اور کبھی مردہ کا گوشت بیچتے ہیں یا بعض لوگوں کا کام ہی حرام کا تھا لہٰذا انھوں نے نصیحت کی کہ ایسے لوگوں سے کھانا نہ خریدانا ۔
لیکن ظاہراً اس جملے کا وسیع مفہوم ہے کہ جس میں ہر قسم کی ظاہری اور باطنی پاکیزگی شامل ہے اور یہ در اصل راحِ حق کے تمام راہیوں کے لئے نصیحت ہے کہ وہ نہ صرف روحانی غذا کے بارے میں فکر کریںبلکہ اپنی جسمانی غذا کی پاکیزگی کا بھی خیال رکھیں کہ وہ ہر قسم کی آلودگی سے پاک ہوں یہاں تک کہ زندگی کے مشکل ترین لمحات میں بھی اس بات کا فراموش نہ کریں ۔
دورِ حاضر میں دنیا کے بہت سے لوگ اس حکم کی اہمیت سے کسی حد تک آگاہ ہوگئے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اُن کی غذا ہر قسم کی ظاہری آلودگی سے پاک ہو، وہ کھانے کی چیزوں کی ڈھک کر گندے ہاتھوں کی پہنچ سے دُور اور گرد وغبار سے بچا کر رکھتے ہیں، یہ کام بہت اچھا ہے لیکن اس پر قناعت نہیں کرنا چاہیے بکہ یہ بھی خیال رکھنا چاہیے کہ غذا حرام نہ ہو، ملاوٹ، دھوکا بازی اور ہر قسم کی باطنی آلودگی سے بھی پاک ہو ۔
اسلامی روایات میں قبولیتِ دعا اور پاکیزگی دل کے لئے حلال غذا کی بہت تاکید کی گئی ہے، یہ ایک روایت میں ہے کہ ایک شخص رسول الله کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا:
اٴحبّ اٴن یستجاب دُعائی
مَیں چاہتا ہوں کہ میری دعا قبول ہوجائے ۔
فرمایا: ”طھّر ماٴکلک ولاتدخل بطنک الحرام؛ اپنی غذا کو پاک رکھو اور دھیان رکھو کہ تمھارے بطن میں حرام داخل نہ ہونے پائے“۔(۱)

 

ایک طویل نیند کے بعد بیداری۲۔ اصلاح کنندہ تقیہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma