اللہ اور قرآن کے ذکر سے آغاز

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 12
سوره کهف / آیه 1 - 5 ۱۔ حمدِ الٰہی سے سورہ کی ابتداء

اللہ اور قرآن کے ذکر سے آغاز


سورہ کہف قرآن کی بعض دیگر سورتوں کی مانند اللہ کی حمد و ثنا سے شروع ہوتی ہے اور حمد چونکہ کسی اہم اور لائق تعریف کام پر ہوتی ہے لہٰذا ساتھ ہی نزول قرآن کا ذکر کیا گیا ہے، وہ قرآن کہ ہر قسم کی کجی سے پاک ہے ۔ ارشاد ہوتا ہے: تعریف ہے اس خدا کی جس نے اپنے بندے پر یہ آسمانی کتاب نازل کی کہ جس میں کسی قسم کا ٹیڑھ پن نہیں ہے ( الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی اٴَنزَلَ عَلیٰ عَبْدِہِ الْکِتَابَ وَلَمْ یَجْعَلْ لَہُ عِوَجَا)۔ ایسی کتاب ہے کہ جو ثابت و مستحکم ہے، جو متعدل و مستقیم ہے، جو حقیقی انسانی معاشرے کے قیام کے لیے ہے اور جو تمام آسمانی کتب کی پاسدار ہے ( قَیِّمًا)۔ تاکہ بُرے کام انجام دینے والوں اور دل کے اندھوں کو اللہ کے عذاب شدید سے ڈرائے (لِیُنذِرَ بَاٴْسًا شَدِیدًا مِنْ لَدُنْہُ وَیُبَشِّرَ الْمُؤْمِنِینَ الَّذِینَ یَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ اٴَنَّ لَھُمْ اٴَجْرًا حَسَنًا)۔ایسی جزاء کہ جو جاودانی ہے اور جس میں وہ تابعد رہیں گے( مَاکِثِینَ فِیہِ اٴَبَدًا
اس کے بعد یہودی ہوں، عیسائی ہوں یا مشرکین ہر قسم کے مخالفین کے ایک عمومی انحراف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا گیا ہے: اس آسمانی کتاب کا ایک ہدف یہ ہے کہ پیغمبر ان لوگوں کو ڈرائے کہ جو خدا کے لیے بیٹے کے قائل ہیں( وَیُنذِرَ الَّذِینَ قَالُوا اتَّخَذَ اللهُ وَلَدًا
یعنی عیسائیوں کو ڈرائے چونکہ ان کا عقیدہ ہے کہ عیسیٰ خدا کے بیٹے ہیں اور یہودیوں کو ڈرائے چونکہ ان کا عقیدہ کہ عزیر خدا کے بیٹے ہیں اور مشرکین کو ڈرائے کیونکہ ان کا عقیدہ ہے کہ فرشتے خدا کی بیٹیاں ہیں ۔
اس کے بعد اس قسم کے بے بنیاد عقائد کی اساس کی طرف اشارہ کیا گیا ہے: انہیں اپنے اس عقیدے کے بارے میں کوئی علم و یقین نہیں ہے اور اگر یہ اپنے آباؤ اجداد کی تقلید کرتے ہیں تو ان کے آباؤ اجداد کا بھی یہی عالم تھا ( مَا لَھُمْ بِہِ مِنْ عِلْمٍ وَلَالِآبَائِھِمْ)۔ تا ہم یہ منہ سے بہت بڑی اور وحشت ناک بات نکالتے ہیں ( کَبُرَتْ کَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ اٴَفْوَاہِھِمْ
خدا کا جسم ہونا، خدا کی اولاد ہونا، خدا کو مادی احتیاجات ہونا مختصر یہ کہ خدا کا محدود ہونا یہ کیسی وحشت ناک باتیں ہیں ۔
جی ہاں یہ صرف جھوٹ بولتے ہیں ( إِنْ یَقُولُونَ إِلاَّ کَذِبًا

سوره کهف / آیه 1 - 5 ۱۔ حمدِ الٰہی سے سورہ کی ابتداء
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma