معاد جسمانی

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 12
معاد کیونکر ممکن ہے؟سوره اسراء / آیه 101 - 104


۱۔ معاد جسمانی:


زیر نظر آیات معاد جسمانی کے اثبات کے لیے نہایت واضح آیات میں سے ہیں کیونکہ مشرکین اس بات پر تعجب کرتے تھے کہ کیسے ممکن ہے کہ خدا بوسیدہ او رخاک شدہ ہڈیوں کو پھر حیات نو سے آراستہ کرے ۔ قرآن جواب بھی اسی حوالے سے دیتا ہے اور کہتا ہے:
وہ خدا کہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے یہ قدرت رکھتا ہے کہ انسان کے منتشر اجزاء کو جمع کر کے اسے حیات نو عطا فرما دے ۔
معلوم نہیں کہ ان واضح آیات کے باوجود اور ان جیسی اور بہت سی آیات کے ہوتے ہوئے اسلام کے بعض دعویدار معاد کو معادِ روحانی میں کیوں منحصر سمجھتے ہیں ۔
ضمناً ، مسئلہ معاد کے اثبات کے لیے اللہ کی ہمہ گیر قدرت کے حوالے سے قران نے بارہا استدلال کیا ہے ۔ سورہٴ یٰسین کے آخر میں معاد جسمانی کے لیے جو چند دلیلیں پیش کی گئی ہیں ان میں سے بھی ایک یہی اللہ کی ہمہ گیر قدرت ہے ۔(۱)

۱۔ مزید تشریح کے لیے اس سلسلے کی کتاب ”معاد و جہان پس از مرگ“کا مطالعہ کیجئے ۔
۲۔ ”آیات “سے مراد:
اس سلسلے میں کہ ”کفروا باٰیاتنا“میں ”آیات“سے مراد آیات توحید ہیں یا دلائلِ نبوت یا معاد سے مربوط آیات؟ اس بارے میں مختلف احتمالات ذکر کیے گئے ہیں لیکن اس طرف توجہ کرتے ہوئے کہ یہ جملہ معاد کی بحث میں آیا ہے، یوں معلوم ہوتا ہے کہ معاد کی آیات کی طرف اشارہ ہے اور در حقیقت منکرینِ معاد کو جواب دینے کے لیے تمہید کے طور پر آیا ہے ۔
۳۔ ”مثلہم“کا مفہوم:
قاعدتاً کہنا چاہیٴے کہ اللہ اپنی قدرت کے ذریعے ان انسانوں کو روز قیامت پھر سے زندگی عطا کرسکتا ہے جبکہ زیر بحث آیات میں ہے کہ وہ ان کی ”مثل“خلق کرے گا ۔ اس تعبیر سے بعض لوگوں کو اشتباہ ہوتا ہے یا کم از کم ان کے ذہن میں سوال ابھرتا ہے کہ کیا قیامت والے انسان یہی نہیں ہوں گے؟
بعض مفسرین نے کہا ہے کہ ”مثل“سے ”عین“ مراد لیا ہے کیونکہ بعض اوقات ہم کہتے ہیں:
تیری مثل (تجھ جیسے) کو یہ کام نہیں کرنا چاہیےٴ۔
حالانکہ ہماری مراد یہ ہے کہ ”تجھے یہ کام نہیں کرنا چاہیےٴ“۔
لیکن یہ تفسیر بہت ہی بعید معلوم ہوتی ہے کیونکہ ایسے جملے ہم اور مواقع پر استعمال کرتے ہیں کہ جو ہمارے زیر بحث موقع سے مناسبت نہیں رکھتے ۔
ظاہری مفہوم کے اعتبار سے زیر بحث آیت میں ”مثل“سے مراد وہی اعادہ اور تجدیدِ حیات ہے کیونکہ دوسری خلقت مسلماً پہلی خلقت کا ”عین“نہیں ہے کیونکہ اور نہیں تو کم از کم دوسرے زمانے اور دوسرے حالات میں وجود میں آئی ہے اگر چہ مادہ وہی پرانا پہلے والا ہے ۔ جیسے ہم کسی ریزہ ریزہ ہوجانے والی اینٹ کو نئے سرے سے نئے قالب میں ڈھالیں، کہ جو پہلے قالب کی طرح ہوتو یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ بعینہ وہی اینٹ ہے اگر چہ اس کی غیر بھی نہیں ہے بلکہ اس کی ”مثل“ہے ۔
یہ بات نشاندہی کرتی ہے کہ قرآن کی تعبیرات کس قدر گہری اور دقیق ہیں ۔(غور کیجئے گا)
البتہ تسلیم شدہ ہے کہ انسان کی شخصیت اس کی روح کے ساتھ ہے اور ہم جانتے ہیں کہ وہی پہلی روح روز قیامت قبروں سے اٹھنے کے وقت پلٹ آئے گی لیکن معاد جسمانی کا تقاضا ہے کہ روح اسی پہلے قالب میں ہوگی یعنی وہی بکھرے ہوئے اجزائے مادہ جمع ہو کر وجود ِنو پائیں گے اور روح اس کے ساتھ ہم آہنگ ہوگی ۔ معاد کی بحث میں ہم نے یہ بات ثابت کی ہے کہ اصولی طور پر انسانی روح کسی ایک شکل میں متشکل ہونے کے بعد کسی اور بدن کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہوسکتی سوائے اپنے اصلی بدن کے کہ جس کے ساتھ اس نے پرورش پائی ہے ۔ قبا صرف اسی بدن پر فٹ آتی ہے اور اسی کے لیے موزوں ہے (اسی سے معادِ جسمانی و روحانی ثابت ہوتی ہے)۔
۴۔ ”اجل“ کیا ہے؟:
ہم جانتے ہیں کہ ”اجل“کسی چیز کی عمر کی حد کو کہتے ہیں لیکن کیا زیر بحث آیات میں ”اجل“انسان کی عمر کے خاتمے کی طرف اشارہ ہے یا دنیا کی عمر کے خاتمے اور قیامت کی ابتداء کی طرف اشارہ ہے؟
اس طرف توجہ کرتے ہوئے کہ گفتگو معاد کے بارے میں ہے دوسری بات زیادہ صحیح معلوم ہوتی ہے ۔
بعض بزرگ مفسرین نے کہا ہے کہ یہ بات ”لا ریب فیہ“سے مطابقت نہیں رکھتی کیونکہ معاد کے منکرین مسلماً معاد کے بارے میں شک رکھتے ہیں ۔ ہمیں یہ بات صحیح معلوم نہیں ہوتی کیونکہ ایسی تعبیرات کا مفہوم یہ ہے کہ اس قسم کے مسئلہ میں شک نہیں کرنا چاہیےٴ اور اصولی طور پر اس میں جائے تردّد نہیں ہے ۔ نہ یہ کہ اس میں کسی کو شک نہیں ہے ۔
لہٰذا آیت کا مفہوم یہ ہوگا کہ وہ خدا کہ جس نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا ہے یقیناً انسانوں کو دوبارہ لباس حیات عطا کرسکتا ہے البتہ اگر یہ کام جلدی نہ ہو تو اس کی وجہ یہ ہے کہ سنتِ الٰہی نے اس کیلئے ایک قطعی وقت مقرر کیا ہے کہ جس میں جائے تردّد نہیں ہے ۔ نتیجہ گفتگو یہ ہے کہ یہاں منکرین معاد کے سامنے وہی قدرتِ الٰہی کے حوالے سے دلیل پیش کی گئی ہے ۔
باقی رہا ”جعل لہم اجلاً لا ریب فیہ“کا جملہ تو یہ ایک سوال کا جواب ہے کہ جو تاخیر قیامت کے بارے میں کیا جاتا تھا (غور کیجئے گا)
۵۔ زیر نظر آیات کا باہمی ربط:
زیر نظر آیات کے مطالعے سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخری زیرِ بحث آیت میں انسان کے بخیل ہونے کاذکر آیا ہے ۔ اس بات کا گزشتہ مباحث سے کیا تعلق ہے؟
بعض مفسرین نے کہا ہے کہ یہ جملہ ایک مطلب کی طرف اشارہ ہے جو قبل کی چند آیات میں بت پرستوں کے حوالے سے ذکر کیا گیا تھا اور وہ یہ کہ ان کا تقاضا تھا کہ رسول اسلام سرزمین مکہ کو چشموں اور باغات سے مالا کردیں ۔ قرآن ان کے جواب میں کہتا ہے کہ اگر تمہیں تمام خدائی خزانے بھی دے یئے جائیں پھر بھی تم بخل کو ترک نہیں کرو گے ۔
لیکن یہ تفسیر بہت بعید معلوم ہوتی ہے کیونکہ وہ ان باغوں اور چشموں کی مالکیت کے بارے میں بات نہیں کررہے تھے بلکہ وہ معجزے کا تقاضا کررہے تھے ۔
مفسرین نے اس ارتباط کے بارے میں ایک تفسیر اور بھی کی ہے اور وہ صحیح بھی معلوم ہوتی ہے اور وہی ہے جس کی طرف ہم نے سطور بالا میں اشارہ کیا ہے ۔ یعنی بخل اور تنگ دلی کی بناپر انہیں اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ کسی انسان کو نبوت عطا کی گئی ہے ۔ یہ آیت درحقیقت انہیں جواب دیتی ہے کہ اگر تم سارے جہاں کے بھی مالک بن جاؤ تو بھی اپنی بری روش کو ترک نہیں کرو گے ۔
۶۔ کیا سب انسان بخیل ہیں:
ہم نے بارہا کہا کہ قرآن کی بہت سی آیات میں مطلق طور پر انسان کی مختلف حوالے سے ملاومت کی گئی ہے ۔ اس کے لیے بخل، جہل، ظلم، عجلت اور ان جیسی کئی صفات بیان کی گئی ہیں لیکن یہ تعبیر اس بات کے منافی نہیں کہ مومنین اور تربیت یافتہ افراد ان صفات کی بالکل مخالفت جہت میں ہیں ۔ یہ تعبیرات اس طرف اشارہ ہیں کہ انسان کی طبیعت ایسی ہوتی ہے ۔ اگر انسان ہادیاں الٰہی سے تربیت حاصل نہ کرے اور گھاس پھونس کی طرح اسے اس کی حالت پر چھوڑ دیا جائے تو انسان یہ تمام منفی صفات قبول کرسکتا ہے نہ یہ کہ وہ ذاتاً اس طرح پیدا کیا گیا ہے اور نہ یہ کہ سب کا انجام یہی ہوگا ۔(۱)

۷۔ ”خشیة الانفاق“کا مفہوم:
یہ تعبیر فقر سے خوف کے معنی میں ہے، فقر کہ جوان کے خیال میں کثرتِ انفاق کا نتیجہ ہوگا ۔
 

 



۱۔ گزشتہ مباحث میں بھی اس سلسلے میں تفصیلی گفتگو کرچکے ہیں ۔
معاد کیونکر ممکن ہے؟سوره اسراء / آیه 101 - 104
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma