۱۔ انسان زندگی پر رہبری کا اثر

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 12
انسان گلشن حیات کا بہترین پھول ۲۔ بنی آدم کا شرف

۱۔ انسان زندگی پر رہبری کا اثر:
انسان کی اجتماعی اور معاشرتی زندگی کو رہبری کے مسئلے سے جدا نہیں کیا جاسکتا کیونکہ کسی بھی گروہ کے حقیقی راستے کو واضح کرنے کے لیے ہمیشہ رہبر اور پیشوا کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اصولی طور پر کمال و ارتقاء وجود رہبر کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔ انبیاء اور اوصیاء کے بھیجے جانے اور انتخاب کا یہی راز ہے ۔
علم عقائد و کلام میں بھی قاعدہ لطف سے استفادہ کرتے ہوئے اور معاشرے کے نظم و نسق کے حصول اور انحراف سے بچانے میں رہبر کی ضرورت کے حوالے سے بعثت انبیاء اور ہر زمانے میں موجود امام کا ضروری ہونا ثابت کیا گیا ہے لیکن ایک خدائی رہبر اور عالم و صالح انسان کی رہبری انسان کے لیے اصلی ہدف تک رسائی کو جیسے آسان اور تیز تر کردیتی ہے ایسے ہی آئمہ کفر و ضلال کی رہبری کو قبول کرنے سے انسان بد بختی اور بد انجام کے گڑ ھے میں جاگر تاہے ۔
اس آیت کی تفسیر میں معتدد احادیثِ اسلامی مصادر میں موجود ہیں ۔ ان کے مطالعے سے مفہوم آیت اور ہدف امامت واضح ہوجاتا ہے ۔
ایک حدیث شیعہ اور سنی حضرات نے امام علی بن موسیٰ رضا علیہ السلام سے صحیح اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ۔اس میں ہے کہ امام نے اپنے آباؤ اجداد کے واسطے سے رسولِ اکرم سے اس آیت کی تفسیر میں نقل فرمایا:
”یدعی کل اناس بامام زمانہم و کتاب ربہم وسنة نبیہم“
اس روز ہر قوم کو اس کے زمانے کے امام، اس کی کتاب الٰہی اور اس کے پیغمبر کی سنت کے ساتھ پکارا جائے گا ۔ (1)

نیز امام صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ آپ(علیه السلام) نے فرمایا:
الا تحمدون الله اذا کان یوم القیامة فدعا کل قوم الیٰ من یتولونہ و دعانا الیٰ رسول الله و فزعتم الینا فالی این ترون یذھب بکم الی الجنہ و رب الکعبة قالھا ثلالاً
کیا تم الله کی حمد و ثنا بجا نہیں لاتے کہ جب قیامت کا دن ہوگا، خدا ہر گروہ کو اس شخص کے ساتھ پکارے گا جس کی اس نے ولایت قبول کی ہوگی، ہمیں رسول الله کے ساتھ پکارے گا اور تمہیں ہمارے ساتھ۔ تم سوچتے ہوکہ ایسے میں تمہیں کدھر لے جائیں گے ۔ ربِّ کعبہ کی قسم! بہشت کی طرف۔ پھر امام (علیه السلام)نے اس حملے کو تین مرتبہ دہرایا ۔(2)
 


۱۔  مجمع البیان ، زیر بحث آیت کے ذیل میں-
۲۔ حدیث کی عبارت یوں ہے:
قال الباقر (ع): بنی الاسلام علیٰ خمس علی الصلوٰة والزکوٰة والصوم والحج والولایة ولم یناد بشیءٍ کما نودی بالولایة (اصول کافی ج۲ ص ۱۵)
انسان گلشن حیات کا بہترین پھول ۲۔ بنی آدم کا شرف
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma