۱۰۔ نقصان کو پورا کرنا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 03
9- بهیک مانگنا۱۱۔ حقوق

سوال ۱۵۳۵۔ بین الاقوامی ادارہ نے عراق اور کویت کی جنگ میں حکومت عراق سے ایک رقم حاصل کی اور اس کو تیل کے پیسے کی بابت اُن اشخاص کو دیا جو جنگ کے دوران کویت سے بھاگ گئے تھے اور اُن لوگوں کو دیا جن کونقصان پہنچا تھا، کیا اس پیسے کو لینا جو عراق کی عوام کا حق ہے جائز ہے؟

جواب: اگر ان کو نقصان پہنچا ہو تو اپنے نقصان کے برابر جرمانہ لے سکتے ہیں ۔

سوال ۱۵۳۶۔ ہمارے ملک یا دوسرے ممالک کے وہ افراد جن کا کویت میں کاروبار تھا اور نقد اور اُدھار معاملے انجام دیتے تھے، جنگ کے شروع ہوتے ہی وہ کویت سے فرار ہوگئے، طبعاً یہ فرار اجباری تھا اور اس کے بہت سے نقصانات اور بُرے نتائج بھی ہوئے، اب اگر کویت کی حکومت سے شکایت کی جائے تو ممکن ہے وہ اس خسارت کو عراق سے لے کر مذکورہ افراد کو دیدے، کیا اس پیسے کو لینا جائز ہے؟

جواب: اس کا جواب گذشتہ جواب کی طرح ہے ۔

سوال ۱۵۳۷۔ ایک کار حادثہ میں ایک شخص کی کار کو کچھ نقصان پہنچا، جس کی مرمّت میں ماہرین کی نظر کے مطابق ایک ماہ کا وقت درکار ہے ، اس چیز کو مدّ نظر رکھتے ہوئے کہ کار کا ڈرائیور اس کار سے ہر ماہ اسّی (۸۰) ہزار تومان درآمد کرتا تھا، کیا اس کو حق ہے کہ کار کے نقصان کے علاوہ مذکورہ رقم کو بھی خطا کار ڈرائیور سے مطالبہ سکتا ہے؟

جواب: جتنی مدّت کار کی مرمّت میں درکار ہے اُس کے برابر نقصان کی تلافی کو بھی ادا کرے گا، یعنی کار کے نقصان کی تلافی کے علاوہ کار کے مال الاجارہ کو بھی ادا کرے گا ۔

سوال ۱۵۳۸۔ اگر کوئی شخص کسی کو غیر قانونی قید کرلے یا اس کو نقصان پہنچائے جس کے نتیجے میں اس کو اسپتال میں داخل ہونا پڑے، یا کوئی شخص کسی کے مال کو خراب کرے یا غیر قانونی طور پر استعمال کرے یا غصب کرے تو حضور فرمائیں:
۱۔ جناب عالی کی نظر اُس کام کے منافع کے سلسلے میں جس سے قید کی مدّت میں مجنی علیہ محروم ہوا یا اسپتال میں داخل ہوا ہے، کیا ہے؟ یا اُس منافع کے سلسلے میں جو خراب ہوئے مال کی مرمّت میں، یا غیر قانونی استعمال کرنے میں ضائع ہوا ہے اور مالک نے اس سے فائدہ حاصل نہیں کیا ہے، کیا ہے؟
۲۔ مذکورہ بالا مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا منافع ممکن الحصول (عدم النفع) کا ضائع ہوجانا، تلافی کے قابل ہے؟
۳۔ کیا منافع ممکن الحصول (عدم النفع) کا ضائع ہوجانا ضرر شمار ہوتا ہے؟
۴۔ اگر حضور اس منافع کو قابل تلافی جانتے ہیں تو یہ کس قاعدہ کی بنیاد پر تلافی کے قابل ہے اور اس کے سلسلے میں جناب عالی کا کیا استدلال ہے؟
۵۔ کیا قاعدہ لا ضرر، معدوم ضرر کو بھی شامل ہے؟

جواب: اُن موارد میں جہاں ضرر، زیان اور نقصان عرفی طور پر صادق آئے تو وہاں پر قاعدہ لاضرر سے استفادہ کیا جاسکتا ہے، چاہے وہ غلام کے سلسلے میں ہویا آزاد کے، اور ہمارا عقیدہ ہے کہ لاضرر جس طرح حکم کی نفی کرتا ہے، اسی طرح ان احکام کو بھی ثابت کرتا ہے جو ضرر کی تلافی کرتے ہیں ۔

9- بهیک مانگنا۱۱۔ حقوق
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma