طواف حج ، اس کی نماز اور سعی کے مستحبات

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک حج
مستحبات منیٰ حلق ( سر مونڈنے ) کے مستحبات

طواف عمرہ ، اس کی نماز اور سعی میں جن مستحبات کا ذکر ہوا ہو وہ یہاں بھی جاری ہیں اور مستحب ہے بروز عید قرباں طواف حج کے لئے آئے اور مسجد کے در پر کھڑا ہو اور یہ دعا پڑھے :
-- ” اٴَللّٰھُمَّ اٴعِنِّی عَلیٰ نُسُکِکَ ، وَ سَلِّمْنِی لَہُ وَ سَلِّمْہُ لِی - اَٴسْاَٴلُکَ مَسْاٴلَةَ الْعَلِیلِ الذَّلِیلِ الْمُعْتَرِفِ بِذَنْبِہِ ، اٴنْ یَغْفِرَ لِی ذُنُوبی ، وَ اٴنْ تُرْجِعَنِی بِحٰاجَتی - اٴَللّٰھُمَّ اِنِّی عَبْدُکَ ، وَ الْبَلَدُ بَلَدُکَ ، وَ الْبَیْتُ بَیْتُکَ ، جِئْتُ اٴطْلُبُ رَحْمَتَکَ ، وَ اٴوُمُّ طاعَتَکَ ، مُتَّبِعاً لِاَمْرِکَ ، راضِیاً بِقَدَرَکَ - اٴسْاٴلُکَ مَسْاٴلَةَ الْمُضْطَرِّ اِلَیْکَ ، الْمُطِیعِ لِاَمْرِکَ ، الْمُشْفِقِ مِنْ عَذابِکَ ، الْخائِفِ لِعُقُوبَتِکَ ، اٴنْ تُبَلِّغَنِی عَفْوَکَ ، وَ تُجِیرَنِی مِنَ النّٰارِ بِرَحْمَتِکَ “ -
اس کے بعد اگر ممکن ہے حجر اسود کے پاس آئے اور استلام و بوسہ لے - اور اگر بوسہ لینا ممکن نہیں ہے حجر اسود پر ہاتھ پھیر ے اور اپنے ہاتھ کا بوسہ لے - اور اگر وہ بھی ممکن نہ ہو ، حجر اسود کے مقابل کھڑا ہو اور تکبیر کہے ، اس کے بعد جو کچھ طواف عمرہ میں بجالایا ہے یہاں بھی بجالائے -

مستحبات منیٰ حلق ( سر مونڈنے ) کے مستحبات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma