SiteTitle

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 

کفش داری (جہاں پر جوتے، رکھے جاتے ہیں مثلاً مسجد امام بارگار یا حرم وغیرہ میں مخصوص جگہ) میں رہ جانے والے جوتے [گم شده مال کے احکام]

Questionامام رضا (علیہ السلام) کے مقدس روضہ پر کبھی کبھی ہزاروں کی تعداد میں ، گمشدہ جوتے جمع ہوجاتے ہیں ،ان جوتوں کا حکم بیان فرمائیں؟
Answer: جواب:وہ جوتے جو روضہ کے ان مقامات پر رہ گئے ہیں جہاں زائرین کے جوتوں کی نگہداشت کی جاتی ہے ، ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ عمومی طور پر اعلان کریں اور ان کے مالکوں کی تلاش سے مایوس ہونے کے بعد ان جوتوں کو مستحق اشخاص کو دیدیں یا ان کو فروخت کرکے ان کی قیمت مستحق حضرات کو دیدیں ۔

بیابان میں گمشدہ جانور [گم شده مال کے احکام]

Questionایک جانور کسی شخص کے مویشیوں کے ساتھ جنگل یا بیابان سے آجاتا ہے ، ایک سال تک انتظار کرنے کے بعد اس کے مالک کا کوئی پتہ نہیں چلتا تو اس جانور کو ذبح کر دیتے ہیں اور لوگ ان کا گوشت کھا لیتے ہیںان لوگوں کا حکم بیان فرمائیں جنہوں نے اس کا گوشت کھا یا ہے ، دونوں صورتوں میں یعنی جبکہ وہ لوگ اس جانور کے مالک کے لاپتہ ہونے کے متعلق ،جانتے ہوں یا نہ جانتے ہوں ؟
Answer: جواب: جب بھی کوئی شخص کسی گمشدہ جانور کو پائے تو اس کو چاہیے کہ ایک سال تک اس کے مالک کو تلاش کرے ، اگر وہ نہ ملے تو اس جانور کو اس کے اصل مالک کی جانب سے راہ خدا میں صدقہ دے سکتاہے ، یا پھر خود ہی رکھ لے البتہ اس نیت سے کہ اگر اس کا مالک مل جائے تواس کا عوض (مثلاً قیمت) اس شخص کو دیدے گا ،اور اگر وہ جانور ، مجہول المالک ہو یعنی اس کے مالک کا پتہ نہ ہو تو حاکم شرع کی اجازت سے اس کو مستحق اشخاص کو دے سکتاہے ۔

کُفّار کی آبادی (بلادِ کفر) میں پانے والے قیمتی سامان [گم شده مال کے احکام]

Questionاس قیمتی ساما ن یا جنس کا کیا حکم ہے جو غیر اسلامی سر زمین (ممالک) میں پائی جاتی ہے ؟
Answer: جواب: اگر اس پر کوئی علامت یا نشانی نہیں ہے تو اس کو اپنی ملکیت بنا سکتاہے اور اگر اس پر کوئی نشانی ہے اور اس کو اس کے اصل مالک تک پہونچانا ممکن ہے تو اسے چاہئیے کہ اس کے مالک کو دیدے لیکن ان ممالک میں جہاں اسلام کے ساتھ جنگ ہو رہی ہے اس چیز کو اپنی ملکیت بنانے میں ہر حال میں کوئی ممانعت نہیں ہے ۔

سرکاری مال کے مالک کا لاپتہ نہ ہونا [گم شده مال کے احکام]

Questionکیا آپ کی نظر میں ، حکومت کا مال ، اس مال کے حکم میں ہے جس کے مالک کا پتہ نہ ہو؟
Answer: جواب: اس مال کے حکم میں نہیں ہے کہ جس کے مالک کا پتہ نہ ہو بکہ اس پر حکومت کے مال کا عنوان ہے ، ذاتی مال کا نہیں ۔

گمشدہ کی تعریف کا مطلب [گم شده مال کے احکام]

Questionگمشدہ چیزوں کے مالک کو کن صورتوں میں تلاش کیا جاسکتاہے اور کن صورتوں میں گمشدہ چیزوں کے متعلق اعلان کرنا ضروری نہیں ہے؟ زمانہ حاضر میں اعلان کرنے کی کیا کیفیت ہے ؟
Answer: جواب : جن صورتوں میں اعلان کرنے سے مالک کو ڈھونڈا جا سکتا ہے ان صورتوں میں اعلان کرنا لازم ہے اور ہمارے زمانے میں مساجد اور ان جگہوں پر پوشٹر لگانا جہاں زیادہ مجمع ہوتاہے اور جہا ں پر وہ چیزیں ملی ہیں اور اسی طرح اخبار اور رسالوں وغیرہ کے ذریعہ اعلان کیا جاسکتاہے۔

لاپتہ مالک کے مال سے استفادہ [گم شده مال کے احکام]

Questionڈیڑھ سال پہلے میری گاڑی میں کسی مسافر کا ایک بیگ رہ گیا تھا ، اس پر کوئی نام یا پتہ درج نہیں تھا، میں ان مقامات پر کئی سڑک اور گلی کوچوں میں اس کی گمشدگی کے پوسٹر بھی چسپاں کرائے کہ جہاں پر مسافر کے اترنے کا امکان پایا جاتا تھا ، نیز ایک اخبار میں بھی اطلاعیہ دیا ،ا س وضاحت کو ملحوظ رکھتے ہوئے جو میں نے تحریر کی ہیں ، میرا شرعی دظیفہ کیا ہے

یہ بتا دینا بھی ضروری ہے کہ وہ کل رقم ، مبلغ ٣٠٨٠٠٠ ریال ہیں جن میں سے ٤٥٠٠٠ ریال اخبار میں اطلاعیہ دینے اور مبلغ ١٠٠٠٠ ریال ایک شخص کو دیکر در و دیوار پر پوسٹر چسپاں کرانے میں ، خرچ کیئے ہیں اور باقی رقم میں ایک جوان کی شادی کرنے میں خرچ کر دیئے ہیں جو جوان خواد میرا بھائی ہے اب میرا وظیفہ کیا ہے ؟
Answer: جواب: جو رقم آپ نے شادی میں دی ہے اگر وہ جوان نیاز مند تھا تو اس رقم کے سلسلہ میں ہم اجازت دیتے ہیں اور کوئی اشکال نہیں ہے ، اور رہی وہ رقم جو آپ نے پوسٹر و غیرہ میں خرچ کی ہے ، اس کے بار ے میں اگر آپ یقین تھا کہ اس سلسلہ میں اس رقم کا مالک راضی ہے تو اس میں بھی کوئی اشکال نہیں ہے ، لیکن اگر اس کی رضایت ثابت نہیں ہے تو اس رقم کی بابت آپ مقروض ہیں اور احتیاط یہ ہے کہ اس رقم کے برابر ، رقم کسی مستحق کو دیدیں

پائے ہوئے مال کو اس کے مالک تک بہونچانے کےلئے، اسی مال سے استفادہ کرنا [گم شده مال کے احکام]

Questionکسی شخص کو ایک جیبی پرس ملا جس میں رقم بھی تھی اور رقم کے علاوہ ایک شناختی کارڈ بھی تھا ، کیا یہ شخص اس پرس کو ڈاک کے ذریعہ اس کے مالک تک پہونچانے کے لئے ، ڈاک خرچ کے لئے کچھ رقم خرچ کر سکتاہے ؟
Answer: جواب: چنانچہ مختصر اخراجات ہیں تو وہ خرچ اپنے ذمہ لے لے (یعنی خود اپنے پاس سے خرچ کرے) لیکن اگر خرچ زیادہ ہے ، اور اس کے بغیر مالک تک بھیجنے کا کوئی اور راستہ بھی نہیں ہے تو اس رقم سے لیکر خرچ کر سکتاہے ۔

جس کو قرآن مجےد پایا ہو اس کا وظیفہ [گم شده مال کے احکام]

Questionکچھ عرصہ پہلے ایک پارک سے مجھے قرآن مجید پایا ہے ، اس قرآن کریم کے بارے میں میرا کیا وظیفہ ہے ؟
Answer: جواب: گمشدہ مال کی طرح ہے اور اسی دستور کے مطابق جو ہماری توضیح المسائل مسئلہ نمبر ٢١٩٣ کے بعد آیا ہے ، عمل کر نا چاہیے ۔

باپ کے غصبی مال سے استفادہ [غصب کے احکام]

Questionایک شخص جانتا ہے کہ اس کے والد نے کوئی ملکیت غصب کی ہے ،کیا وہ شخص اس غصبی ملکیت سے استفادہ کر سکتاہے؟
Answer: جواب: استفادہ نہیں کر سکتا ، بلکہ اگرا س کے مالک کو جانتاہے تو اسے اس کی ملکیت واپس کرے اور اگر نہیں جاننا تو ملکیت ، مجہول المالک کے حکم میں ہے ۔

جس مدّت تک غصب کیا ہے اس کا کرایہ (اجارہ) ادا کرنا [غصب کے احکام]

Questionکیا غاصب ، غصب کئے ہوئے مال کو واپس کرنے کے علاوہ ،اصل مال کی بہ نسبت کوئی اور وظیفہ بھی رکھتاہے ؟
Answer: جواب: غاصب کا وظیفہ ہے کہ با خبر حضرات کی رائے کے مطابق ، غصب شدہ مدت کے اعتبار سے ، اس مال کا کرایہ بھی ادا کرے ۔

حق کو ثابت کرنے کےلئے اس کے اخراجات وصول کرنا [غصب کے احکام]

Questionکیا انسان ان اخراجات کو بھی غاصب سے وصول کر سکتا ہے جو اس نے اپنے حق کو وصول کرنے میں کئے ہیں؟
Answer: جواب:احتیاط یہ ہے کہ وصول نہ کرے ، مگر یہ کہ اس کو زیادہ اخراجات ، برداشت کرنے پڑے ہوں۔

غصبی قرآن دیکھ کر پڑھنا [غصب کے احکام]

Questionاگر کوئی شخص ، صاحب قرآن کی اجازت کے بغیر قرآن میں تصرف کرے یعنی اس کو استعمال میں لائے تو کیا اس کی تلاوت کرنے پر کوئی ثواب ملے گا؟
Answer: جواب: مشکل ہے )یعنی ثواب ملنا مشکل ہے)

ڈاکٹر کا دیت سے بری ہو جانا [ڈاکٹر کی ذمه داری (ضمانت)]

Questionایسی صورت جس میں داکٹر کے لیے سقط کرنا ضروری ہو، دیت کس کے ذمہ واجب ہوگی؟ کیا ڈاکٹر کے لیے پہلے سے شرط کر دینا ضروری ہے کہ دیت اس کے ذمہ نہیں ہوگی اور کیا یہ شرط اس کے بری الذمہ ہونے کے لیے کافی ہے یا وہ اس کی گردن پر باقی رہے گی؟
Answer: جواب: احتیاط یہ ہے کہ ڈاکٹر مریض یا اس کے اولیاء سے یہ شرط کر دے کہ دیت اس کے ذمہ نہیں ہوگی اور اگر اس نے یہ شرط نہیں کی تو دیت اسے ہی ادا کرنا پڑے گی۔ (احتیاط کی بناء پر)

ڈاکٹر کا بعد میں پیش آنے والے ناقص حمل کی خبر دینا [ڈاکٹر کی ذمه داری (ضمانت)]

Questionاگر ڈاکٹر قطعی طور پر یہ کہ دے کہ آپ کے آئندہ بچے ناقص الخلقت ہوں گے تو مندرجہ ذیل سوالوں کا حکم کیا ہوگا:

الف: کیا ڈاکٹر پر واجب ہے کہ وہ والدین کے سوال کرنے پر انہیں پوری اطلاع فراہم کرے؟

ب: اگر وہ سوال نہ کریں تو کیا تب بھی ڈاکٹر کے لیے انہیں بتانا واجب ہے تاکہ وہ پرہیز کر سکیں اور اگر اس پر واجب نہیں ہے تو کیا اس کے لیے بتانا حرام ہے؟

ج: اگر ڈاکٹر کو یقین ہو کہ وہ بتانے کی صورت میں ہر بار بچہ سقط کرا دیں گے تو یہاں پر اس کا کیا شرعی فریضہ ہے؟
Answer: جواب: الف۔ ڈاکٹر کے لیے بتانا واجب نہیں ہے مگر یہ کہ نہ بتانے سے مریض کو کوئی بہت بڑا نقصان پہچ سکتا ہو۔

ب: اس طرح کے موارد میں اگر مسئلہ نہایت اہم ہو تو ڈاکٹر کو چھپانا نہیں چاہیے ۔

ج: ڈاکٹر کو اپنے شرعی فریضے پر عمل کرنا چاہیے اور اگر مریض خلاف ورزی کر رہا ہے تو ڈاکٹر ذمہ دار نہیں ہے ۔ البتہ ڈاکٹر اپنے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے فریضہ پر عمل کرے گا ۔

حاملہ کے لیے ہائی پاور دوا تجویز کرنا [ڈاکٹر کی ذمه داری (ضمانت)]

Questionایسے مریض جو درد سے شدید بے چین اور پریشان رہتے ہیں لیکن اگر انہیں قوی سکون آور دوا دی جائے تو آرام ملتا ہے مگر ساتھ ہی اس بات کا قوی احتمال ہوتا ہے کہ وہ آئندہ حاملہ کو پیش آنے والے عوارض یا دوسرے عوارض کا شکار ہو سکتے ہیں تو اس طرح کے موارد میں ڈاکٹر کا کیا فریضہ بنتا ہے؟
Answer: جواب: اگر ایسا ضرر ہے، جو درد سے نجات دلانے کے لیے دی جانے والی دوا کے مقابلہ میں عقلاء کے نزدیک قابل قبول ہوتا ہے تو ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر ضرر ایسا ہو جو اس کی جان کو خطرہ میں ڈال رہا ہو تو جائز نہیں ہے اور اگر مریضہ کو ضرر نہ پہچا کر شکم میں موجود بچے کو نقصان پہچا رہی ہو تو بھی جائز نہیں ہے ۔

ماں کے مہم آپریشن کے لیے حمل کا سقط کرنا [ڈاکٹر کی ذمه داری (ضمانت)]

Questionایک خاتون جو آنکھ کی بیماری میں مبتلا ہے، ماہر ڈاکٹروں کے مطابق اسے جلد سے جلد آپریشن کرانا چاہیے، مگر اس کے پیٹ میں تین ماہ کا حمل ہے جس کا سقط کرانا آپریشن کے لیے ضروری ہے ورنہ وہ ہمیشہ کے لیے اندھی ہو جائے گی اور اسی طرح سے سقط نہ ہونے کی صورت میں حمل کو بھی نہایت ضرر ہو سکتا ہے تو کیا ایسی حالت میں سقط کرانا جائز ہے؟
Answer: جواب: مسئلہ کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ظاہرا سقط کرانے میں کو ئی حرج نہیں ہے ۔

آپریشن میں کامیابی کے قوی احتمال کی تجویز [ڈاکٹر کی ذمه داری (ضمانت)]

Questionکبھی اس بات کا یقین ہو جاتا ہے کہ مریض جلد ہی مر جائے گا اور کبھی اس بات کا احتمال ہوتا ہے کہ کسی علاج یا آپریشن سے اس کی جان بچ سکتی ہے یا وہ قبل از وقت مر سکتا ہے تو اس صورت میں ہمارا شرعی وظیفہ کیا ہے؟ اگر اس کی موت کے لیے زمینہ فراہم کریں تو کیا ہم اس کے لیے ذمہ دار نہیں ہیں؟ اور اسی طرح اگر اس کے علاج میں کوتاہی کریں تو بھی جوابدہ ہونا پڑے گا جبکہ اکثر انسان کے لیے نتیجہ واضح نہیں ہوتا؟
Answer: اگر ٹھیک ہو جانے کا احتمال زیادہ ہو تو (بیمار کی اجازت سے اس کا) علاج کرنا چاہیے ، لیکن اگر احتمال کم ہو اور خطرہ زیادہ ہو تو علاج سے پرہیز کرنا چاہیے ۔

دوا کی حساسیت کی تعیین کا ممکن نہ ہونا۔ [ڈاکٹر کی ذمه داری (ضمانت)]

Questionموجودہ دور کے مطابق جس میں کسی ایک خاص دوا کی حساسیت کا تعین کرنا ممکن نہ ہو تو کیا نقصان کی صورت میں ڈاکٹر قصور وار شمار ہوگا؟
Answer: اگر وہ دوا اپنی نوعیت مں منحصر نہ ہو اور مریض کے لیے فوری معالجہ بھی ضروری نہہو تو اس دوا کا انسان کے لیے استعمال کرنا ضروری نہیں ہے لیکن اگر دوا اپنی نوعیت میں منفرد و منحصر ہو اور اس کا استعمال کرنا ضروری ہو اور فایدہ کا احتمال نقصان سے زیادہ ہو تو اسے استعمال کرنا چاہیے ۔

علاج کا مضر دوا پر منحصر ہونا [ڈاکٹر کی ذمه داری (ضمانت)]

Questionکلی طور پر جدید علوم کے پیش نظر اگر ہمیں معلوم ہو یا احتمال ہو کہ مریض کی نجات کسی ایسی دوا کے علاج سے وابسطہ ہے جو اس کے لیے مضر ہو سکتی ہے اور یہ ضرر احتمال قوی کے مطابق سب کو ہو سکتا ہے اور ڈاکٹر اسے تجویز کر دے تو وہ قصور وار شمار ہوگا؟
Answer: اگر دوا اپنی نوعیت میں منحصر بفرد ہو اور اس کا فایدہ نقصان سے زیادہ ہو اور ڈاکٹر نے اس کے بارے میں مریض کو بتا دیا ہو تو ڈاکٹر کے لیے تجویز کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

سکون پہچانے والی دوا میں دوسرے مضرات کا ہونا [ڈاکٹر کی ذمه داری (ضمانت)]

Questionاگر کچھ دوائیں جان بچانے کی بجائے فقط مریض کو مرض جسیے بخار، خارش، درد، زخم سے نجات دلانے کے لیے کھائیں جائیں اور اس بات کا یقین یا احتمال ہو کہ وہ موثر واقع ہوں گی اور اس بات کے مد نظر کہ بہت سی موثر دوائیں کم یا زیادہ مدت کے بعد عارضہ لاحق کرتی ہیں، ڈاکٹر کی انہیں تجویز کرنے یا بیماری سے زیادہ مہلک عارضہ کا سبب بننے کی صورت میں کیا ڈاکٹر اس کا ذمہ دار ہوگا؟ (قابل ذکر بات یہ ہے کہ اکثر و بیشتر ایسا ہی ہوتا ہے لہذا اس بات کی بہت زیادہ اہمیت ہے ، دوسری طرف اگر ہم یہ سوچیں کہ علاج سے کوئی نقصان یا عارضہ پیش نہ آئے تو ظاہر ہے کہ کسی کا علاج ممکن نہیں ہو سکے گا۔
Answer: اگر علاج سے خطرناک ضرر نہ پہچ رہا ہو تو کوئی حرج نہیں ہے اس لیے کہ بہرحال دواوں کے کچھ سایڈ افیکٹس ہوتے ہیں لیکن اگر ان سے نہایت سنگین نقصان پہچ رہا ہو تو ان کا تجویز کرنا جایز نہیں ہے مگر یہ کہ ضرورت کے وقت وہ بھی مریض یا اس کے ولی کی اجازت کے بعد ۔

دوا کا تاثیر کے احتمال کی وجہ سے تجویز کرنا [ڈاکٹر کی ذمه داری (ضمانت)]

Questionاگر موثر دوائیں کسی وجہ سے میسر نہ ہوں تو کیا ڈاکٹر جس دوا کے موثر ہونے کا احتمال دیتا ہے اسے تجویز کر سکتا ہے؟ اس میں ناکام ہونے کی صورت میں کیا ڈاکتر ذمہ دار ہوگا اور خرچ ہونے والا پیسا اس کی گردن پر ہوگا؟
Answer: اگر علاج انہیں دواوں پر منحصر تھا تو انہیں تجویز کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ البتہ مریض کو ساری باتیں بتا دینی چاہیے اور اس کی رضایت حاصل کر لینی چاہیے ۔

مرض کے متعین نہ ہونے کے امکان کی وجہ سے مریض کا مرنا [ڈاکٹر کی ذمه داری (ضمانت)]

Questionاگر پوری طرح سے چیک اپ کرنے کا امکان نہ ہو اور علاج ممکن نہ ہو سکے اور مریض کا مرض بڑھ جائے یا اس کی موت ہو جائے تو کیا علاج کرنے والا ڈاکٹر قصور وار شمار ہوگا؟
Answer: ڈاکتر ذمہ دار نہیں ہے البتہ اس کا فریضہ ہے کہ وہ مریض کو مشکوک یا مضر دوا نہ دے ۔

ایک بیماری کے لیے مختلف علاج کا آزمانا [ڈاکٹر کی ذمه داری (ضمانت)]

Questionبعض امراض کے علاج میں جیسے بلڈ پریشر ہائی ہونا وغیرہ ان کی علت کے معلوم نہ ہونے کی بناء پر ، موجودہ دور میں رایج روش کے مطابق، جن کا اجرا کرنا ضروری ہے ، جس میں ایک یا چند دوا دی جاتی ہے اور فایدہ نہ ہونے کی صورت میں ان کی جگہ دوسری دوا دی جاتی ہے ۔ اس بات کہ مد نظر کہ یہ دوائین تمام افراد کے لیے موثر نہیں ہوتیں اور ممکن ہے کہ بعض افراد میں معمولی علاج موثر واقع ہو اور بعض میں دوسرا علاج، اور ان سے لاحق ہونے والے عارضے بھی مخصوص ہیں تو کیا ایسا کرنے والا ڈاکٹر جو مختلف دوا کو مریض پر آزماتا ہے ، خرچ ہونے والے پیسوں اور ان سے لاحق ہونے والے عارضوں کا ذمہ دار ہے؟
Answer: اگر علاج اسی پر منحصر ہو تو ڈاکٹر ایسا کر سکتا ہے اور اس کے اوپر کوئی ذمہ داری عاءد نہیں ہوتی ۔

ٹیسٹ کی صحیح رپورٹ کرنے میں غلطی [ڈاکٹر کی ذمه داری (ضمانت)]

Questionاس بات کہ پیش نظر کہ بہت سی بیماریوں کا تعین ٹیسٹ کرنے سے ہی ممکن ہوتا ہے جبکہ ٹیسٹ اور اس کی رہورٹ میں بھی غلطی کا احتمال پایا جاتا ہے ، ایسی صورت میں ہاسپیٹل اور ڈاکٹر دونوں میں سے کون ذمہ دار ہوگا؟
Answer: ایسی صورت میں ٹیسٹ کرنے والا ہاسپیٹل ذمہ دار ہے ۔

مریض کے حمل کے بارے میں تحقیق کرنا [ڈاکٹر کی ذمه داری (ضمانت)]

Questionاس بات کہ پیش نظر کہ حمل پہلے ہفتہ میں آسانی سے پتہ نہیں چل پاتا اور اسی زمانہ میں خطرہ کا سب سے زیادہ احتمال پایا جاتا ہے جو بچے میں شدید اختلالات کے سبب پیدا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ یا تو امکانات یا وقت کی کمی یا اخراجات کے زیادہ ہونے کے سبب مریضہ اس میں دلچسبی نہیں دکھاتی یا اسے اپنے حمل کی ہی خبر نہ ہونے کی وجہ سے وہ ایسا کرتی ہے ، اسی وجہ سے وہ ڈاکٹر کے حمل کے بارے میں کیے گیے سوالوں کا جواب منفی دیتی ہے ، اور کبھی کبھی ٹیسٹ کی جھوٹی رہورٹ کی وجہ سے ڈاکٹر صحیح تجویز نہیں کر پاتا اور چونکہ اس کو نہیں معلوم ہوتا کہ مریضہ حاملہ ہے وہ مرض کا پتہ لگانے کے لیے مختلف دوائیں اسے دیتا ہے ، ایسی صورت میں ماں یا بچہ کو ضرر پہچنے پر ڈاکٹر ذمہ دار ہے یا نہیں؟
Answer: اگر حمل کو معلوم کرنے کا کویء اور راستہ نہ ہو اور وہ دوائیں اسی سے مخصوص ہوں اور مریضہ سے اجازت لی ہو تو ڈاکٹر ذمہ دار نہیں ہے ۔

ڈاکٹر کا مریض سے اجازت لے کر خود کو بری کرنا [ڈاکٹر کی ذمه داری (ضمانت)]

Questionایک نہایت اہم اور بنیادی سوال پیش آتا ہے وہ یہ کہ کلی طور پر اور علاج کی تمام تر روشوں میں ڈاکٹر کچھ بھی کرنے سے پہلے مریض یا اس کے ولی سے (اگر مریض بالغ و عاقل نہ ہو) کو بتاتا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ طریقہ علاج زیادہ کارگر واقع نہ ہو اور اس میں بیکار میں پیسا اور وقت ضایع ہو اور دوسری طرف ممکن ہے کہ اس کے کچھ سایڈ افیکٹس بھی پائے جاتے ہوں اس طرح ان مطالب کے ذکر کے ساتھ ڈاکٹر کسی بھی طرح کے معاینہ، طریقہ علاج اور دوا تجویز کرنے سے پہلے پیش آنے والے خسارہ اور لاحق پونے والے احتمالی امراض و عارضوں سے خود کو پوری طرح سے بری الذمہ کر لیتا ہے اور مریض مجبوری یا اپنے میل سے ان شرایط کو قبول کرتا ہے ، تو کیا اس صورت میں بھی ڈاکٹر ذمہ دار شمار ہوگا جبکہ اس نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی ہے؟
Answer: اگر ڈاکٹر نے ان سے اجازت لے لی تھی اور خود کو ہر طرح سے بری الذمہ کر لیا تھا تو وہ کسی بھی طرح سے زمہ دار اور قصور وار نہیں ہے ۔

ڈاکٹر شرعی اعتبار سے کیسے بری ہو سکتا ہے [ڈاکٹر کی ذمه داری (ضمانت)]

Questionمندرجہ بالا مسئلہ کے مطابق کیا ڈاکٹر کو ہر مریض کے ساتھ ایسی شرط رکھنی پڑے گی اور اس سے متعلق فارم بھروانا یا اطلاعیہ لگانا ہوگا جس کا مطلب یہ ہوگا کہ مراجعہ کرنے والے مریض، ان شرایط کو قبول کرتے ہیں، یا یہ کہ ایسی خبر کے شایع کرنے کے ساتھ اس بات کی اطلاع دی جائے کہ آپ کا فلاں ہاسپیٹل یا ڈاکٹر کو دکھانا یہ شرایط رکھتا ہے جس کے بعد وہ شرعی طور پر بری الذمہ ہو جائے گا؟ لیکن اگر آپریشن سے پہلے بیمار کو اس طرح کے شرایط کے ساتھ ساءن کرنا پرے جس کے مطابق آپریشن ناکام ہونے کی صورت میں ہاسپیٹل یا ڈاکٹر پر کوئی الزام نہ آئے تو کیا کسی بھی طرح کے اختلال میں ڈاکٹر یا آپریشن میں شامل گروہ ذمہ دار نہیں ہوگا؟
Answer: ڈاکٹروں کی اس مشکل کا سب سے مناسب اور معقول حل، شرعی اعتبار سے یہ ہے کہ وہ میڈیا کے ذریعہ اس بات کا اعلان کر دیں کہ ہم علاج میں اپنی طرف سے پوری سعی و کوشش و دقت کرتے ہیں لیکن امکانات و وسائل کی کمی یا مریض کے جسمانی و روحانی اختلال یا احتمالی خطا جو انسانی طبیعت کا حصہ ہے جس کی وجہ سے وہ جایز الخطا ہے ، ممکن ہے کہ کوئی عارضہ لاحق ہو جائے جس کے لیے ڈاکٹر قصور وار نہیں ہوتا، اس کے پاس علاج کے لیے آنے کا مطلب ان باتوں سے بری الذمہ ہونا ہے ۔ البتہ اگر سہل انگاری کے سبب کچھ ہوتا ہے تو ڈاکٹر اس کے لیے ذمہ دار ہے ۔ اس طرح کے اعلان کو تمام ہاسپیل اور مطب میں لگا دینا چاہیے تاکہ سب کے لیے واضح رہے اور مہم اور بڑے آپریشن سے پہلے براءت والا فارم بھروا لینا چاہیے ۔

ایسے بیمار کی دیت جو طبیب کی تساہلی کی وجہ سے فو ت مغزی کا سبب ہوجائے [ڈاکٹر کی ذمه داری (ضمانت)]

Questionایک جوان خاتون جو حاملہ تھی، معالج ڈاکٹر کی تشخیص کے مطابق وضع حمل آپریشن کے ذریعہ کیا گیا، افسوس کہ آپریشن کے بعد یہ خاتون مشکل میں گرفتار ہوگئی، قانونی ڈاکٹر کی تشخیص کے مطابق حال حاضرذ میں یہ خاتون مغز ی نقصان کی وجہ سے اپنے ہوش وہواس کھوبیٹھتی ہے کہ جس کی بازگشت بھی ممکن نہیں ہے، دل کے بیدار رہنے کی وجہ سے یہ مریضہ ایک نباتی زندگی گزار رہی ہے، اس کو اپنے اطراف کا کوئی علم نہیں ہے، تمام حسّی قوتیں کھوبیٹھتی ہے جیسے دیکھنے، سننے، بولنے، سونگھنے وغیرہ کی قوتیں، متعلقہ مرض کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے حادثہ کی وجہ، اسپتال میں ضروری امکانات کا نہ ہونا بتائی ہے اور اس حادثہ کا ذمہ دار بے ہوشی کے ڈاکٹر اور ہوش میں آنے پر تعینات نرس اور اسپتال کے عملہ کو ٹھہرایا ہے، اس وقت ۴/ سال اور چار مہینے ہوگئے ہیں اور مریضہ اسی حالت میں ہے اور ممکن ہے ابھی کئی سال اسی حالت میں رہے، سوال یہ ہے کہ کیا ہر ایک اعضا اور منافع کی علیحدہ دیت ادا کی جائے گی؟
Answer: اگر آخر میں مغز کی موت کا انجام قطعی موت ہوجائے تو ایک دیت سے زیادہ نہیں ہے، جس کو حادثہ کے ذمہ داران اپنی غلطی کی نسبت سے ادا کریں گے۔

بلیارڈ نامی کھیل کے سلسلہ میں شریعت کا حکم [بیلیارڈ]

Questionاسلام کی نظر میں ورزش کی اہمیت نیز تعلیمی اورورزشی فضا اور مقامات کو وسعت دینے کے پیش نظر، دشمن کے شب خون اور ہجوم سے بچنے کی غرض سے،نیز ملحوظ رکھتے ہوئے کہ ورزش اور جسمانی کثرت، انسان کے جسمانی اور روحانی نشاط وشادابی کا باعث اور معاشرے کی صحت وسلامتی اس کی بقا اور حفاظت کا پیش خیمہ ہوتی ہے آپ کی خدمت میں التماس ہے کہ بیلیادر نامی ورزش کے بارے میں، شریعت کی رو سے اپنا نظریہ بیان فرمائیں؟
Answer: مذکورہ کھیل سے جب جوئے کا عنوان ختم ہوجائے اور عام لوگوں کی نظر میں وہ ایک ورزش یا تفریح کی حیثیت سے معروف ہوجائے تب اس صورت میں، مال کی ہار جیت کے بغیر، اس سے کھیلنے میں اشکال نہیں ہے اور اس صورت کے علاوہ جائز نہیں ہے ۔
TotalPages : 103