SiteTitle

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 

بیرونی ممالک کے ذرائع ابلاغ کی خبروں پر تبصرہ کرنا [خبر]

Questionکیا بیرونی میڈیاکی خبروں کو نشر کرکے اُس کے بعد اپنی نظر کو بیان کرسکتے ہیں؟
Answer: خبروں کے اوپر تبصرے کہ جو صحیح استفادہ کا سبب اور سوء استفادہ سے پرہیز ہے، نہ یہ کہ جائز ہو بلکہ کبھی کبھی واجب ہو جاتا ہے ۔

گمان اور آئڈیے کی بنیاد پر خبروں کو نشر کرنا [خبر]

Questionکیا گمان اور ایڈیے کو خبر اور نظر کے عنوان سے منشتر کرسکتے ہیں؟
Answer: جب اس میں یہ قید لگائیں کہ یہ خبر گمان اور احتمال کی صورت میں ہے اور اس پر کوئی مفسدہ بھی مترتب نہ ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے ۔

ایسی خبروں کا نشر کرنا جن کا سچا یا جھوٹا ہونا معلوم نہ ہو [خبر]

Questionہم نے ایک خبر (سیاسی،، اقتصادی یا ثقافتی)کو نشر کیا لیکن اس کا سچ یا جھوٹ ہونا ہمارے لئے مشخص نہیں تھا، اس کا کیا حکم ہے؟
Answer: اگر کسی خاص ایجنسی کی طرف منسوب ہو اور اس کا جھوٹ ارو سچ اس کے ذمہ ڈالا جالاسکتا ہو نیزاس کا نشر کرنا مفسدہ کا باعث نہ ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے ۔

تفریح کی غرض سے شکار کرنا [مچهلی کا شکار]

Questionتفریح وفنکاری کے لئے شکار کرنا اور اس کے لئے مربوطہ اداروں سے لائسنس بنوانے کا حکم شرعی کیا ہے؟
Answer: جائز نہیں ہے ۔

شکار کی ہوئی مچھلی کے شکم میں مردہ مچھلی کا حکم [مچهلی کا شکار]

Questionاگر شکار کی ہوئی مچھلی کے شکم میں ایک چھوٹی مری ہوئی مچھلی برامد ہو تو کیا اس پر حلال ہو نے کا حکم لگایا جا ئے گا یا حرام ہونے کا حکم جاری ہوگا ؟
Answer: جواب : اشکال سے خالی نہیں ہے ، احتیاط اس سے پرہیز کر نے میں ہے ۔

بجلی کے ذرےعہ مچھلیوں کا شکار [مچهلی کا شکار]

Questionابھی کچھ عرصہ پہلے کچھ شکاری بیان کرتے ہیں کہ مچھلیوں کو بجلی کے ذریعہ شکار کیاجاتا ہے ،شکار کی ہوئی مچھلیاں پانی میں مرجاتی ہیں اور مرنے کے بعد تیرتی ہوئی مچھلیوں کو پانی سے باہر نکالتے ہیں ، سوال یہ ہے کہ اس قسم کی مچھلیو ں کو حلال و حرام ہونے کے اعتبار سے کیا حکم ہے ؟
Answer: جواب : اشکال ہے مگر یہ کہ پانی سے باہر آکر مر جائیں۔

شیرین پانی کی خرچنگ اور جھینگا مچھلی [مچهلی کا شکار]

Questionعلم جانور شناسی کے ماہرین کہتے ہیں : ایران کے جنوبی دریاؤں میں ایک قسم کی لمبی جھینگا مچھلی جو شاہ میگو کے نام سے ہے اور انزلی بندرگاہ کے تالابوں اور دریا سے مربوط نہروں میں اور بعض دیگر داخلی شیرین پانی میں لمبی جھینگا مچھلی کی ایک شیرین پانی کی جھینگا نامی مچھلی پائی جاتی ہے ، جو اپنی بناوٹ کے لحاظ سے جھینگا مچھلی سے زیادہ شباہت رکھتی ہے ، ظاہری بناوٹ کے لحاظ سے یہ شاہ میگو یا آپ شیرین کی جھینگا نامی مچھلی ، مشہور جھینگا مچھلی جس کا جسم گول اور کشادہ ہوتاہے اور دریاؤ ں یا نہروں کے کنارے رہتی ہے سے بہت زیادہ مختلف ہوتی ہے ، کیا ان کا کھانا حلال ہے؟
Answer: جواب:یہاں پرموضوع صادق آنے کیلئے حکم بھی عرف کے تابع ہے ، اگر اس جھینگا کو (سرطان)کہا جاتاہے تو حرام ہے اور اگر اس پر روبیان (جھینگا) کہا صادق آتا ہے تو حلال ہے ، اس موضوع کی تشخیص کے لئے آپ مچھیاروںکی طرف رجوع کر سکتے ہیں ۔

صدف (مچھلی یا پانی کا جانور جو سیپ میں رہتا ہے) کا گوشت [مچهلی کا شکار]

Questionونکہ توضیح المسائل میں ''صدف'' کا کوئی نام اور اس کا حکم نظر نہیں آتا اور اس فن کے ماہرین ، رائے دیتے ہیں کہ صدف کے اندرکا گوشت بہترین گوشت ہو تاہے اور ''لحما طریا'' کا بہترین مصداق ہے اور بے شمار خواص اور فوائد کا حامل ہو تاہے اور کبھی کبھی اطبا ء ، بعض مریضوں کے علاج کے لئے یہ گوشت تجویز کرتے ہیں ، برائے مہربانی اس کا حکم ، اختیار، اضطرار اور علاج کی صورتوں میں ، کیاہے بیان فرمائیں؟
Answer: جواب: فقط ضرورت کے وقت ، اشکال نہیں ہے۔

جھینگا مچھلی کے حلال ہونے کی شرط [مچهلی کا شکار]

Questionاربیان(روبیان) کے مسألہ میں جو جھینگا کے نام سے مشہور ہے اور عام طور پر شکار کی جاتی ہے اور کھائی جاتی ہے ، فرماتے ہیں : ''اس پر کرن ہوتی ہیں''کیایہ جھینگا کی تمام قسموں کو شامل ہے ؟ چونکہ جھینگا کی ایک قسم جو شاہ میگو کے نام سے مشہور ہے (اور اس کا انگریزی نام Labister ہے)اور جھینگا مچھلی کے تمام رائج صفات اس میں پائے جاتے ہیں،سوائے اس کے کہ اس کا جثہ بڑا ہوتاہے کیا اربیان(جھینگا) حلال ہے یا جس کا نام بھی جھینگا ہو یا ایک سی صفات ہوں وہ حلال ہے ؟
Answer: جواب:اربیان(جھینگا) کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے لیکن عام جھینگا کی طرح اس میں کرن ہونی چاہیئے ۔

حرام گوشت دریائی جانوروں کی خرید وفروخت [مچهلی کا شکار]

Questionوہ دریائی جانور جن کا کھانا حرام ہے ، اگر چہ پانی سے زندہ ہی کیوں نہ پکڑے گئے ہوں ، کیا ان پر مردہ جانور کا حکم جاری ہوگا کیونکہ ان کی خرید و فروخت حرام ہے ؟ (چونکہ ان کا دوسرا استعمال بھی ہے جیسے جانوروں اور پرندوں کی خوراک اور کبھی کبھی صنعتی لحاظ سے بھی استفادہ کیا جاتاہے)۔
Answer: جواب: دیگر منافع کے لئے ان کی خرید و فروخت میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔

بارود سے شکار کرنا [مچهلی کا شکار]

Questionاس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ کچھ لوگ دستی بم یا دیگر بلاسٹ ہونے والے مادّے سے مچھلیوں کا شکار کرتے ہیں ، اس طرح سے کہ بلاسٹ کرنے کے ذریعہ پانی میں موجیں وجود میں آتی ہیں ،اور مچھلیاںپانی کے اوپر آ جاتی ہیں ، س کے بعد ان کو پا نی کے اوپر سے جمع کر لیتے ہیں کیا اس قسم کی مچھلیاں حلال ہیں؟
Answer: جواب: اگر مچھلیوں کو زندہ یا نیم جان ، دریا سے پکڑ لی جائیں تو حلال ہیں۔

شکار شدہ جانور کے حلال کرنے کا طریقہ [اسلحه سے شکار]

Questionجو جانور شکار کے نتیجہ میں جان دیدے وہ کس صورت میں حلال ہے ؟
Answer: جواب :جب اس جانور تک پہونچنے اور ذبح کرنے کے لئے وقت کافی نہ ہو اور گولی نے اس کے بد ن کو زخمی کر دیا ہو اور اس سے خون نکل گیا ہو اس صورت میں حلال ہے البتہ اس شرط کے ساتھ کہ تمام شرائط جیسے شکار کرتے وقت اللہ کا نام لینا، شکار کرنے والے شخص کا مسلمان ہونا ، بھی اس میں موجود ہیں اور اگر اس جانور کو ذبح کرنے کے لئے وقت تھا اور ذبح کرنے میں کوتاہی کرے تو اس صورت میں حرام ہے ۔

شکار کئے ہوئے حیوانات کا گوشت کھانا [شکار]

Questionجیسا کہ حضور کے علم میں ہے کہ حال حاضر میں شکار کرنا ملک کے بعض علاقوں جیسے شمال کے حصّے دریائے جنوب کے مضافات کے علاوہ روزی حاصل کرنے کے لئے نہیں رہ گیا ہے اور تقریباً اکثر جو شکار ہوتے ہیں ان کو مالدار کرنے متمول افراد تفریح، فنکاری اور خوشگذرانی کے طور پر کرتے ہیں، مذکورہ فرض کے تحت وحشی جانوروں کے شکار کرنے کا حکم شرعی کیا ہے؟
Answer: اگر زندگی کی ضروریات کو پورا کرنے یا آمدنی اور کام کی غرض سے قوانین وضوابط کے تحت شکار کیا جائے تو شرعاً جائز ہے لیکن اگر تفریح اور خوشگذرانی کے لئے ہو۔ ہرچند کہ اس کے گوشت کو استعمال کیا جائے ۔ شرعاً حرام ہے، لہٰذا اس طرح کے سفر میں حرام سفر ہونے کی وجہ سے نماز وروزہ قصر نہیں ہوگا ۔

تفریح کی غرض سے شکار کرنا [شکار]

Questionتفریح وفنکاری کے لئے شکار کرنا اور اس کے لئے مربوطہ اداروں سے لائسنس بنوانے کا حکم شرعی کیا ہے؟
Answer: جائز نہیں ہے ۔

۔ذبح کرنے سے پہلے بجلی کا کرنٹ لگانا [ذبح کے احکام]

Questionاگر ذبح کرنے سے پہلے جانور کوبجلی کا کرنٹ لگائیں اس طرح کہ ذبح کرنے سے پہلے یا بعد میں ، کوئی حرکت نہ کرے یا تھوڑا سا ہلے جلے ، اس فرض کے ساتھ کہ ہر صورت میں ان جانوروں سے خون نہ نکلے یا خون نکلے ، کیا یہ حلال ہیں یا حرام اور مردار ہیں ، نیز ان کی خرید و فروخت اور ان کی قیمتوں کا کیا حکم ہے ؟
Answer: جواب: اگر جانور شوک لگنے کے بعد ، زندہ ہو اور اس کو شرعی لحاظ سے ذبح کیا جائے تو اس صورت میں حلال ہے اور اس کے گوشت کو کھانا ، خریدنا اور بیچنا جائز ہے ، لیکن اس کے اندر موجود خون سے پرہیز کریں ۔

ذبح کرنے سے پہلے بے حس کرنے والی دوا کا استعمال [ذبح کے احکام]

Questionاگرحلال گوشت جانور کو ذبح کرنے سے پہلے ، انجکشن یا کسی دوسری چیز کے ذریعہ ، سست کردیں اس غرض سے کہ وہ درد کا کم احساس کرے کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟
Answer: جواب: اگر شوک گرنٹ لگنے اور سست ہونے کے بعد وہ جانور زندہ رہے تو کوئی اشکال نہیں ہے ،اور ہر وہ کام کہ جس سے جانور کم سے کم درد برداشت کرے مستحب ہے ۔

پرند کے پروں کا کندہ کرنا جدا کرنا [ذبح کا طریقه]

Questionچڑیا کے سر کو اکھاڑنے کا کیا حکم ہے کیا اس طرح کے کام سے چڑیا حلال ہو جاتی ہے ؟
Answer: جواب :حرام ہے ۔

مشین سے ذبح کرنا [ذبح کا طریقه]

Questionکیا دور حاضر کی ذبح کرنے والی مشینوں سے ذبح کرنا جائز ہے ؟
Answer: جواب :اگر اس میں تمام شرعی شرائط موجو د ہیں تو کوئی اشکال نہیں ہے ۔

کھڑے ہوئے ہونے کی صورت میں جانور کو ذبح کرنا [ذبح کا طریقه]

Questionذبح کرنے والے ان کارخانوں میں کہ جہاں بعض گائے ،بھینس یا بعض .... اور بچھڑوں کو لٹا یا جاتاہے ، ان کے عظیم الجثہ اور بھاری وزن ہونے کی وجہ سے ان کو قبلہ رو لٹانا ممکن نہیں ہوتا ، اس صورت میں ،اگر قبلہ رو کھڑا کر کے ، ذبح کیا جائے تو کیا ایسا کرنا کافی ہے ؟
Answer: جواب: کوئی اشکال نہیں ہے ۔

فلزی چیزوں سے جانور کا ذبیحہ [ذبح کے شرایط]

Questionجانور کے ذبح کرنے کے لئے کیا آلہ کا لوہے کا ہونا لازم ہے یا ہر کاٹنے والی دھات کا فی ہے ؟
Answer: جواب : ہر تیز دھار والی دھات سے جائز ہے ۔

ذبح کرنے والے کا بسم اللہ کہنا [ذبح کے شرایط]

Questionکیا ذبح کرتے وقت ، ذبح کرنے والے شخص کے بجائے دوسرے شخص کے لئے بسم اللہ کہنا جائز ہے اور کیا ذبح کرنے کے لئے فقط بسم اللہ کا لفظ کا فی ہے ؟
Answer: جواب: بسم اللہ کا فی ہے اور خود ذبح کرنے والے شخص ہی کو کہنا چاہیے ۔

اسٹیل کے چاقو سے ذبح کرنا [ذبح کے شرایط]

Questionجانور کے ذبح کرنے کے شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ آلہ لوہے کا ہونا چاہیے ، اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ آج کل جو چاقو گھر وں میں ہوتے ہیں و ہ اسٹیل کے ہوتے ہیں اور لوہے کے چاقو ؤ ں کا زمانہ ختم ہو گیا ہے اور لوگ بھی اسی اسٹیل کے چاقوؤ ں سے ذبح کرتے ہیں ، اس کا حکم بیان فرمائیں؟
Answer: جواب: کوئی اشکال نہیں ہے ۔

مشین سے ذبح کرتے وقت بسم اللہ کہنا [ذبح کے شرایط]

Questionکیا تمام جانوروں کے ذبح کرنے کے لئے ، ذبح کرنے والی مشین چلاتے وقت ایک بار بسم اللہ کہنا کافی ہے یا یہ کہ ہر جانور کے لئے یا جس قدر جانور وں کو مشین فرصت دے(یعنی فاصلہ ہو) اس قدر بسم اللہ کہنا لازم ہے؟
Answer: جواب: اگر مشین مستقل چل رہی ہے تو احتیاط یہ ہے کہ اس وقت تک جب تک مشین چل رہی ہو ، ہمیشہ خدا کا نام دہراتا رہے۔ اگر چہ ایک بسم اللہ کے ساتھ چند جانور ذبح ہو جائیں۔

مشین چلانے والے کا بسم اللہ کہنا [ذبح کے شرایط]

Questionکیا اسی شخص کو بسم اللہ کہنا چاہیے جس نے میشن چلائی ہے اگر چہ و ہ شخص ذبیحہ کے پاس اور اس کے سامنے بھی نہ ہو اور فقط یا اللہ یا اللہ کہے یا یہ کہ دوسرا شخص بھی کہہ سکتاہے ؟ اور وہی کافی ہے ؟
Answer: جواب : ضروری ہے کہ وہی شخص خدا کا نام لے جس نے مشین چلائی ہے اور یا اللہ کہنا بھی کافی ہے اور ذبح کرنے کے مقام پر حاضر ہونا بھی لازم نہیں ہے ۔

ہیرے کی تیغوں سے ذبح کرنا [ذبح کے شرایط]

Questionاگرتیزی ، آسانی اور میشن کے چاقوؤں کے کند نہ ہونے کی غرض سے ، ہیروں کے برادے کو مخصوص (چپکانے والے)سیال کے ذریعہ ، چاقوؤں کی دھار پر اس طرح چسپاں کر دیں کہ ذبح کا عمل ہیرے کے ذریعہ انجام پائے ، لوہے یا فولاد کے ذریعہ نہیں، اگر چہ لوہا تقریباً ایک میلی میٹر ہیرے کے پیچھے ہو ، کیا اس اعتبار سے ، ذبیحہ حلال ہے البتہ اس صورت مٰن کہ جب کوئی اضطرار ، مجبوری بھی نہ ہو اور اختیار بھی رکھتاہو؟
Answer: جواب: کوئی اشکال نہیں ہے حلال ہے۔

ذبح کرتے وقت قرآن مجید کی آیات کو (ٹیپ ریکارڈ وغیرہ) نشر کرنا [ذبح کے شرایط]

Questionجانوروں کو ذبح کرتے وقت کیا فقط آیات قرآن اور ذکر خدا کی یاد دہانی کو ، ٹیپ ریکارڈ و غیرہ کے ذریعہ نشر کرنا کافی ہے یا یہ کہ بذات خود ذبح کرنے والے شخص کا خدا کا نام لینا ضروری ہے ؟
Answer: جواب:احتیاط واجب یہ ہے کہ ذبح کرنے والا شخص کہے

مشین سے ذبح کرتے وقت ایک بار بسم اللہ کہنا [ذبح کے شرایط]

Questionمرغ ذبح کرنے والے کارخانوں میں عام طور پر ایک دفعہ میں پانچ ہزار مرغہ ایک ساتھ ذبح کیے جاتے ہیں ، کیا ذبح کرتے وقت ، شروع میں ایک بار''بسم اللہ'' کہنا کافی ہے ؟
Answer: جواب : احتیاط ایسا کرنے میں ہے کہ معمول کے مطابق بسم اللہ دہراتا رہے۔

وہ ذبح شدہ جانوار جس کا کامل خون نکلا ہے [ذبح]

Questionاس ذبیحہ کا کیا حکم ہے جسے مکمل شرعی قوانین کے مطابق ذبح کیا گیا ہو لیکن ذبح کرنے کے بعد اس کو بہت زیادہ گرم یعنی کھولتے ہوئے پانی میں ڈال دیا گیا ہو کہ جس کی وجہ سے اس کی رگیں بند یا کسی قدر بند ہو گئی ہوں اور اس کے نتیجہ میں اس ذبح شدہ جانور کا خون ، معمول کے مطابق خارج نہ ہو ا ہو ، اس ذبیحہ کے گوشت اور ان رگوں کے متعلق کیاحکم ہے جن میں خون رہ گیا ہو؟
Answer: جواب : اس کا گوشت حلال ہے لیکن احتیاط یہ ہے کہ اس کے اندر کے خون سے پرہیز کیا جائے ۔

کفش داری (جہاں پر جوتے، رکھے جاتے ہیں مثلاً مسجد امام بارگار یا حرم وغیرہ میں مخصوص جگہ) میں رہ جانے والے جوتے [گم شده مال کے احکام]

Questionامام رضا (علیہ السلام) کے مقدس روضہ پر کبھی کبھی ہزاروں کی تعداد میں ، گمشدہ جوتے جمع ہوجاتے ہیں ،ان جوتوں کا حکم بیان فرمائیں؟
Answer: جواب:وہ جوتے جو روضہ کے ان مقامات پر رہ گئے ہیں جہاں زائرین کے جوتوں کی نگہداشت کی جاتی ہے ، ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ عمومی طور پر اعلان کریں اور ان کے مالکوں کی تلاش سے مایوس ہونے کے بعد ان جوتوں کو مستحق اشخاص کو دیدیں یا ان کو فروخت کرکے ان کی قیمت مستحق حضرات کو دیدیں ۔
TotalPages : 103