SiteTitle

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 

جنگ میں لاپتہ لوگوں کی بیویوں کا وظبفہ [طلاق کے مختلف مسائل]

Questionایران و عراق کی جنگ میں لا پتہ ہونے والے لوگوں کی بیویاں ، جنہیں کئی سال سے اپنے شوہروں کی کوئی خبر نہیں ہے، کس صورت میں دوسری شادی کر سکتی ہیں ؟
Answer: جواب : اگر ان کے مرنے کا یقین ہو جائے تو اس صورت میں شادی کرنا جائز ہے اور اس کے علاوہ اگر اس حال میں رہنا ان کے لئے عسر و حرج اور شدید مشقت کا باعث ہو ، تو حاکم شرع ان کو طلاق دے سکتا ہے اور اس صورت کے علاوہ حاکم شرع کے حکم کے مطابق چار سال تک ان کے بارے میں چھان بین ہونا چاہئے ، اگر تب بھی ان کی کوئی خبر نہ ملے تو حاکم شرع ان کو طلاق دید ے گا۔

طلاق رجعی میں پہلے شوہر کے رجُوع کرنے کے بعد دوسرے سے شادی کرلینا [رجوع کے احکام]

Questionزید، اپنی زوجہ کو طلاق رجعی دیدیتا ہے ، اور وہ ایک دوسرے سے جدا ہوجاتے ہیں ، مرد ایک شہر میں اور عورت دوسرے شہر میں رہتی ہے ،عدّت کے ختم ہونے سے پہلے، مرد رجوع کرلیتا ہے، لیکن اس بات کی اطلاع، عورت کو نہیں ہوپاتی ،اس وجہ سے عدّت کے بعد وہ عورت دوسری شادی کرلیتی ہے اس صورت میں کیا وظیفہ ہے؟ یا مرد رجوع کرتا ہے اور عورت بھی خواہش کا اظہار کرتی ہے لیکن اس کے والد اور بھائی واپس جانے کی اجازت نہیں دیتے، اور اب اس واقعہ کو چند سال
ہوگئے ہیں، اس عورت نے ابھی تک شادی بھی نہیں کی ہے،کیا پہلی زوجیت باقی ہے ؟ یا مرد نے جب یہ دیکھا کہ اصرار کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے تو اس نے بھی منھ موڑ لیا ، کیا اس صورت میں دوبارہ طلاق دینے کی ضرورت ہے ؟
Answer: جواب:۔اگر رجوع ، مسلّم ہو تو دوسرا عقد باطل ہے، اور زیادہ عرصہ گذرنے کا کوئی اثر نہیں ہے، نیز منھ موڑ لینے سے عقد زوجیت ختم نہیں ہوتا ، اور ایک دوسرے سے جدا ہونے کیلےٴ طلاق ضروری ہے

رجوع سے پشمان ہونے کی صورت میں دوبارہ طلاق کا لازمی ہونا [رجوع کے احکام]

Questionجوشخص طلاق رجعی کی عدّت کے دوران، زوجہ کی طرف رجوع کرلیتا ہے، اور اس کے فوراً بعد، پشیمان ہو جاتا ہے اور کہتا ہے : وہی جدائی اور طلاق باقی رہے، کیا رجوع سے محض پشیمان ہونا کافی ہے، یا یہ کہ دوبارہ طلاق لازم ہے، اگر طلاق لازم ہے تو کس وقت دینا چاہیےٴ ؟
Answer: جواب:۔پشیمانی کا کوئی فائدہ نہیں ہے، اور رجوع کرنے سے، وہ اس کی زوجہ ہے، اور اگر جدا ہونا چاہتا ہے، تو دوبارہ طلاق دینا چاہیےٴ .

رجوع کرنے کےلئے رقم رصول کرنا [رجوع کے احکام]

Questionاگر کوئی شخص اپنی زوجہ کو طلاق دیدے زوجہ کے وارث اس سے کہیں کہ اس قدر رقم لے لو لیکن طلاق نہ دو، کیا اس صورت میں، شوہر رجوع کرسکتا ہے ؟
Answer: جواب:۔جس شخص نے اپنی زوجہ کو طلاق دی ہے وہ رقم لیکر رجوع کرسکتا ہے، اور اگر طلاق رجعی نہیں ہے تو دوسرے نکاح کی ضرورت ہے .

اس زرتشت (آتش پرست) کی عدّت جو مسلمان ہوگئی ہے [عدت کے احکام]

Questionیہ بات مدّنظر رکھتے ہوئے کہ مجھے اسلام قبول کئے ہوئے دوسال ہوگئے ہیں اور اپنے زرتشتی (آتشت پرست) شوہر سے جدا ہوئے بھی چھ مہینہ کا عرصہ گذر گیا ہے، میرے عدّت رکھنے کی کیا کیفیت ہوگی ؟
Answer: جواب:۔ چنانچہ آپ کواسلام قبول کئے ہوئے دو سال ہوگئے ہیں، تو آپ کے اسلام قبول کرنے کے وقت سے ہی، آپ کی عدّت شروع ہوگئی ہے اور اگرآپ کے شوہر اس بات سے آگاہ تھے اور آپ کی عدّت کے دوران انہوں نے اسلام کو قبول نہیں کیا ہے، تو آپ کی عدّت ختم اور آپ شوہر سے جدا ہوگئی ہیں اور طلاق کی بھی ضرورت نہیں ہے .

اس عورت کی عدّت جو ناجائز طرےقہ سے حاملہ ہوئی ہے [عدت کے احکام]

Questionجو عورت زنا کے ذریعہ حاملہ ہو جاتی ہے اور زانی یا کسی دوسرے شخص سے شادی کرلیتی ہے کیا اس کو عدّت کی ضرورت ہے ؟ اور اگر شادی کے بعد اس کا شوہر اس کو طلاق دیدے تو کیا عدّت واجب ہوگی ؟ اور اگر عدّت واجب ہو تو اس کی عدّت ابعد الاجلین ( وضع حمل اور تین طہر کی مدّت میں سے جو زیادہ مدّت ہو ) ہے یا تین طہر ہیں؟
Answer: جواب:۔ زنا سے حاملہ ہونے والی عورت کی عدّت نہیں ہوتی، اور زانی یا دوسرے شخص سے اس کی شادی کرنا جائز ہے، اور اگر اس کو طلاق دیدے تو اس کی عدّت تین طہر یا تین ماہ ہے اور وضع حمل معیار نہیں ہے ، اب رہا طہر کا غیر مواقعہ ( جس پاکیزگی کے دوران مقاربت نہ ہوئی ہو) تو چونکہ حاملہ میں یہ شرط نہیں ہوتی، لہذا اس کو طلاق دے سکتا ہے، اس بنا پر اگر اسکو حیض (ماہواری) نہیں آتا تو تین مہینہ صبر (عدّت) کر کے دوبارہ شادی کرسکتی ہے .

اس خاتون کی عدّت جسے حیض نہیں آتا [عدت کے احکام]

Questionجب کسی خاتون کو بچّہ کو دودھ پلانے کی وجہ سے ماہواری نہ ہوتی ہو تو طلاق کے سلسلہ میں اس کا کیا وظیفہ ہے ؟
Answer: جواب:۔آخری جماع کے بعد، تین مہینہ تک صبر کرے گی، اس کے بعد صیغہ طلاق جاری کیا جائے گا پھر اس کے بعد تین مہینہ عدّت رکھے گی .

اس خاتون کی عدّت جو ایک بار عادت (حیض) دیکھنے کے بعد یائسہ ہوجائے [عدت کے احکام]

Questionکوئی مطلقہ خاتون، طلاق کے بعد ایک یا دوبار، حائض ہوئی ، اس کے بعد یائسہ ہوگئی ہے کیا باقی ماندہ عدّت ساقط ہے ؟
Answer: جواب:۔اگر ایک بار ماہواری ہوئی ہے تو اس کو مزید دومہینہ عدّت رکھنا چاہئے اور اگر دومرتبہ حائض ہوئی ہے تو ایک مہینہ اور ، عدّت رکھے .

اس خاتون کی عدّت جو ایک بار عادت (حیض) دیکھنے کے بعد یائسہ ہوجائے [عدت کے احکام]

Questionکوئی مطلقہ خاتون، طلاق کے بعد ایک یا دوبار، حائض ہوئی ، اس کے بعد یائسہ ہوگئی ہے کیا باقی ماندہ عدّت ساقط ہے ؟
Answer: جواب:۔اگر ایک بار ماہواری ہوئی ہے تو اس کو مزید دومہینہ عدّت رکھنا چاہئے اور اگر دومرتبہ حائض ہوئی ہے تو ایک مہینہ اور ، عدّت رکھے .

اس عورت کی عدّت جس کو یقین ہے کہ حاملہ نہیں ہے [عدت کے احکام]

Questionاگر کوئی خاتون کسی شخص سے نکاح متعہ کرے اور مطمئن ہو کہ اس کے ساتھ مقاربت کرنے سے حاملہ نہیں ہوگی ، (مثال کے طور پر مرد خواجہ سرا ہو یا عورت نے اپنا رحم نکلوادیا ہو) کیا اس صورت میں، متعہ کی مدّت کے تمام ہونے کے بعد عدّت رکھے گی ؟
Answer: جواب:۔اگر دخول ہوگیا ہے تو عدّت لازم ہے .

وطی شبہہ کی عدّت کی شروعات [عدت کے احکام]

Questionوطی شبہہ کی عدّت کے شروعات کا کیا وقت ہے اور اس کی کیا دلیل ہے ؟
Answer: جواب :۔ وطی شبہہ کی عدّت کی شروعات کا وہی وقت ہے جس وقت اسے وطی شبہہ کا علم ہو جائے، اور اس کی دلیل جیسا کہ کتاب ((عروة الوثقیٰ)) پرہمارے تعلیقہ میں بھی بیان ہوئی ہیں، اس باب میں جو روایات وارد ہوئی ہیں، ان کا ظاہر ، دلیل ہے (تعلیقہ میں رجوع فرمائیں) .

نکاح دائم کو نکاح متعہ میں تبدےل کرنا [عدت کے احکام]

Questionکیا دائمی شادی کو متعہ میں تبدیل کرنے کے لئے ، طلاق دینے کے بعد عقد متعہ کرنے کے علاوہ کوئی اور بھی طریقہ پایا جاتا ہے ؟ اور اگر نہیں پایا جاتا تو کیا عدت رکھنا لازم ہے یا پہلا شوہر ،عدت کے دوران ،اس خاتون سے عقد متعہ کر سکتاہے؟
Answer: جواب:اس کا طریقہ فقط طلاق ہے ،اور عدت کے دوران اس سے شادی کر سکتاہے لیکن اس شرط کے ساتھ کہ طلاق رجعی نہ ہو اور طلاق رجعی ہو تو عدت کے تمام ہونے کے بعد اس سے عقد متعہ کر سکتا ہے ۔

عدت رکھنے کا معیار [عدت کے احکام]

Questionکیا زنا،لعان،ظہار، ایلا، اور کفر کی وجہ سے عقد کے منحل ہونے میں عدت کی ضرورت ہے؟ اگر عدت ہے تو اس کی مقدار کتنی ہے؟
Answer: عقد اور دخول کے بعد عورت کامرد سے کسی بھی طرح جدا ہونے سے عدت واجب ہواجب ہوجاتی ہے اور زنا کے متعلق احتیاط یہ ہے کہ ایک مرتبہ حیض آنے اور پاک ہونے کے اندازہ کے مطابق نکاح کرنے سے پرہیز کرے ۔

عدت میں بغیر دخول کے شادی کرنا [عدت کے احکام]

Questionاگر کوئی عورت عدت کے تمام ہونے سے پہلے کسی دوسرے مرد سے متعہ کرلے اور دخول نہ ہو اورصرف دوسری لذات اٹھائیں تو کیا اس صورت میں بھی انہوںنے زنا کیا ہے اور ایک دوسرے پر حرام ابدی ہیں؟
Answer: یہ کام حرام اور گناہ ہے ،لیکن اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ دخول نہیں ہوا تھا اس لئے ایک دوسرے پر حرام موبد نہیں ہیں ۔

نفقہ نہ دینے کی صورت میں طلاق [طلاق کے احکام]

Questionجب کوئی شوہر کسی عذر شرعی کے بغیر ، نفقہ (زوجہ کا خرچ) دینا چھوڑ دے توکیا زوجہ کی طلاق جائز ہے ؟
Answer: جواب:حاکم شرع ، شوہر کے مال سے ، نفقہ ادا کرے اور اگر میسر نہ ہو اسے طلاق دینے کے لئے کہے اور اگر وہ طلاق نہ دے تو خود طلاق دیدے

طلاق کا صیغہ جاری کرنے کےلئے حاکم شرع کی وکالت [طلاق کے احکام]

Questionمیں اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ ، سن ١٣٦٦ شمسی ہجری میں ، ناروے ، آ گئی تھی ، اور اب تین سال ہو گئے ہیں ، کہ میرا شوہر ، مجھے اور بچوں کو چھوڑ کر چلا گیا ہے اور مجھے بلا تکلیفی کی حالت میں ، چھوڑ رکھا ہے ، البتہ میں نے ، ناروے میں ہی سرکاری طلاق حاصل کر لی ہے ، یہاں ناروے میں ، مسلمان اور شیعوں کے لئے ایک تو حید اسلامی مرکز(ادورہ) موجود ہے ، ہم جناب عالی سے گزارش اور درخواست کرتے ہیں کہ اس ادارے کے عالم دین کو شرعی صیغہ طلاق جاری کرنے کے لئے وکالت اور اجازت دیدیں تاکہ وہ مجھے طلاق دیدیں۔
Answer: جواب:چنانچہ آپ کا شوہر آپ کے ساتھ زندگی گذارنے پر تیار نہیں ہے اور آپ کو طلاق بھی نہیں دیتا ہے ، تو مقامی محترم عالم دین کو ہم نے وکالت دیدی تا کہ وہ اس مطلب کے ثابت ہونے کے بعد آپ کو طلاق دیدے ، نیز اس طرح ان تمام مسلمانوں کے لئے جو آپ کے جیسے حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

طلاق کے مشکوک ہونے کی صورت میں نفقہ [طلاق کے احکام]

Questionایک شخص نے اپنی زوجہ کو اختیار دیا کہ اس کی جانب سے طلاق دینے کے لئے کسی کو وکیل بنا لے ، کچھ عرصہ گذر گیا لیکن اس کی زوجہ نے اس کو اطلاع نہیں دی کہ طلاق ہو گئی ہے یا نہیں؟ کیا اس مدت میں اس شخص پر زوجہ کا نفقہ واجب ہے اور کیا وہ شخص اس خاتون کو اپنی زوجہ کے عنوان سے قبول کر سکتاہے ؟
Answer: جواب: جب تک طلاق کا واقع ہونا مشکوک ہے ، وہ اس کی زوجہ کے حکم میں ہے ۔

طلاق میں نافرمان زوجہ کی وکالت کا اعتبار [طلاق کے احکام]

Questionاگر کوئی زوجہ شرط رکھے کہ اس کے شوہر کے دوسری شادی کرنے کی صورت میں طلاق کے سلسلے میں وکیل رہے گی اب شوہر ، زوجہ کے نامناسب سلوک کی وجہ سے، روسری شادی کرلے ، کیا تب بھی پہلی بیوی ، طلاق کے متعلق وکیل ہے ؟
Answer: جواب:۔ ظاہر اًیہ صورت اُس قسم کی صورتحال سے الگ ہے، اس لئے کہ اس شرط کا مقصد یہ تھا کہ پہلی بیوی قناعت سے کام لے گی ، اب اگر پہلی زوجہ، ازدواجی زندگی پر ٹھوکر مار کر، شوہر کو بلا تکلیفی کی حالت میں چھوڑ دیتی ہے تو اس شرط کو پورا کرنے کی کوئی جگہ ہی نہیں رہ جاتی، یعنی طلاق کے سلسلے میں، زوجہ کو وکالت حاصل نہیں ہوگی .

تمکین نہ کرنے والی عورت (بیوی) کی طلاق [طلاق کے احکام]

Questionمیری زوجہ اسلامی احکام کے سلسلے میں، بے توجہ ہے تمکین نہیں کرتی اور ابھی غیر مدخولہ (یعنی اس کے دخول نہیں ہوا) ہے کیا اس کو طلاق دےسکتا ہوں ؟ اس کی طلاق کس نوعیت کی ہے اور مہر کا کیا حکم ہے ؟
Answer: جواب:۔مناسب ہے کہ اس کے ساتھ کچھ عرصہ تک، نرم برتاؤ اور اچھا سلوک کرو، اس کو نصیحت کرو ، اور اس کے ساتھ محبت سے پیش آؤ ، شاید آہستہ آہستہ بدل جائے اور طلاق کی نوبت نہ آئے اور حرام اور غیر واجب چیزوں کے علاوہ ، اس کے ساتھ سختی سے پیش نہ آؤ، اگر اس کا بھی کوئی نتےجہ سامنے نہ آئے تو اس سے جدا ہوسکتے ہو، لیکن جو آپ نے تحریر کیا ہے اس کے مطابق آپ کی زوجہ ، ناشزہ (نافرمان) اور غیر مدخولہ ہے لہذا اس کو نفقہ کا حق نہیں ہے، اور اگر وہ طلاق لینا چاہئے تو اس کی طلاق ، طلاق، خلع ہے ، اورمہر کو بذل (بخش دینے) یا اس کے مثل کوئی اور چیز بذل (بخشے) کے بغیر نیز شوہر کی رضایت کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ ممکن نہیں ہے .

قاضی کے ذریعہ طلاق [طلاق کے احکام]

Questionجب کوئی شخص اپنی زوجہ پر سختی کرے اور اس کو طلاق دینے پر بھی راضی نہ ہو تو قاضی کس صورت میں اس خاتون کو طلاق دے سکتا ہے ؟
Answer: جواب:۔قاضی کیلئے طلاق دینا اس صورت میں جائز ہے کہ جب مصالحت کا امکان اس حد تک ختم ہو جائے کہ شدید عسر وحرج اور مشقت کا باعث ہو، شوہر بذات خود طلاق دینے پر آمادہ نہ ہو اور قاضی کی دی ہوئی طلاق رجعی ہوتی ہے، لیکن اگر شوہر، رجوع کرے اور اس کے بعد دوبارہ آپس میں نا اتفاقی کا موضوع باقی رہے ، تو (قاضی) دوبارہ طلاق دے گا، یہاں تک کہ تیسری طلاق بائن ہوجائے گی .

طلاق میں شوہر کے دعوے کو قبول کرنا [طلاق کے شرایط]

Questionآیا شوہر کے محض یہ کہنے سے: میں نے اس کو مطلقہ کیا، طلاق ہو جاتی ہے ؟ اس طرح کہ اس عورت کو دوسری شادی کرنے کا حق حاصل اور نفقہ ساقط ہو جائے، یا یہ کہ دوعادل گواہوں کے سامنے ہو ؟
Answer: جواب:۔اس سلسلہ میں ، مجتہدین کرام کے نظریات مختلف ہیں، مرحوم قمی ۺ نے ، کتاب ((جامع الثّقات)) میں اور محقق یزدی ۺ نے کتاب ((عروة الوثقیٰ )) کی ملحقات، میں اس بارے میں تفصیل سے بحث کی ہے اور تمام پہلوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ محض شوہر کا طلاق دینے کا دعویٰ کرنے سے، طلاق ہونا، اشکال سے خالی نہیں ہے بلکہ اس پر بینہ (دو عادل گواہ) قائم ہونا چاہئے .

شوہر کی نظر میں گواہوں کو عادل ہونا [طلاق کے شرایط]

Questionکیا طلاق میں گواہوں کا شوہر کی نظر میں عادل ہونا کافی ہے ؟
Answer: جواب:۔جی ہاں ، شوہر کی نظر میں گواہوں کا عادل ہونا کافی ہے جب تک کہ اس کے بر خلاف یقین نہ ہو جائے .

ولی کے ذریعہ نابالغ بچّی کی شادی [طلاق کے شرایط]

Questionایک شخص نے اپنی نابالغ بیٹی کا نکاح ایک بچّہ سے کردیا ہے، اب اس وقت لڑکی ۱۷ سال کی ہے اور لڑکا ۱۳ سال کا ہے اور جسمانی لحاظ سے بھی بہت چھوٹے لگتے ہیں، لڑکی ،کا باپ مر گیا ہے یعنی وہ یتیم ہوگئی ہے، اور اس بچہ سے شادی کرنے پر تیار نہیں ہے، اس لئے کہ اس کے بڑے ہونے کا انتظار نہیں کرسکتی، مذکورہ مطالب کو ملحوظ رکھتے ہوئے ، ہم حضرت عالی کی خدمت میں درخواست کرتے ہیں کہ اگر اسلام کی مقدس شریعت کی اجازت ہو تو آپ حکم فرمائیں کہ مذکورہ لڑکی کی، اس بچہ کے بڑے بھائی سے، شادی کردی جائے، جس پر خود وہ لڑکی بھی راضی ہے ؟
Answer: جواب:۔اگر مذکورہ نکاح شروع سے ہی نابالغ لڑکی کی مصلحت میں نہیں تھا تو یہ نکاح، اصل سے ہی باطل ہے، اور اگر فرض کیا جائے کہ یہ نکاح لڑکی کی مصلحت میں تھا لیکن اب اس بچہ کے بالغ ہونے کا اس سے زیادہ انتظار کرنا، مذکورہ لڑکی کیلئے ، شدید مشقت اور نقصان کا باعث ہے، تو لڑکے کا ولی، اس لڑکی کی طلاق کے صیغہ جاری کرسکتا ہے اور اس کے بعد وہ جس سے چاہے شادی کر سکتی ہے .

طلاق کے گواہوں کی عدالت کا معیار [طلاق کے شرایط]

Questionکوئی شخص اپنی زوجہ یا دوسرے کی زوجہ کیلئے طلاق پڑھنا چاہتا ہے، وہ شخص جس شہر میں رہتا ہے وہاں پر کوئی عادل شخص اُ س معنیٰ میں کہ جو مجتہدین اکرام نے عادل کی تعریف بیان کی ہے، موجود نہیں ہے، البتہ ایسے بعض حضرات موجود ہیں جنہیں طلاق دینے والے شخص نے ، اپنی آنکھوں سے کوئی گناہ کرتے نہیں دیکھا اور نہ دوسروں سے ہی سنا کہ انہوں نے اس وقت تک کوئی گناہ کیا ہو، نیز آس پاس کے پڑوسی شہروں میں بھی ایسے حضرات سے واقف نہیں ہے جو عادل ہوں، اور ایک طرف، طلاق دینے پر بھی مجبور ہے، اس صورتحال میں ،آپ بتائیں کیا ،ان ہی مذکورہ ،حضرات کے سامنے جو مورد اطمئنان ، اور ان کے بارے میں حُسنِ ظن ہے، طلاق کے صیغہ جاری کرسکتا ہے ؟
Answer: جواب:۔اسی طرح کے لوگ، طلاق کے گواہ ہونے کے لئے کافی ہیں، اور عادل شمار ہوتے ہیں .

شوہر کا طلاق سے پہلے مقاربت کرنے کا دعوےٰ [طلاق کے شرایط]

Questionایک طلاق خلع واقع ہوگئی ہے، لیکن شوہر کا دعویٰ ہے کہ طلاق سے پہلے اس نے اپنی زوجہ کے ساتھ ہمبستری کی ہے، اور دوسرے یہ کہ طلاق کے وقت ،دو عادل گواہ موجود نہیں تھے بلکہ طلاق، بعض، بظاہر نیک مؤمنین کے سامنے واقع ہوئی ہے کیا اس قسم کی طلاق صحیح ہے ؟
Answer: جواب:۔مذکورہ طلاق ہر حال میں صحیح ہے، اس لئے کہ مسئلہ کے فرض مین، شوہر کا جماع کے بارے میں، دعویٰ قبول نہیں ہے، اور خود اس کے اعتراف کرنے کے مطابق گواہان بظاہر عادل تھے، باطن کو جاننا ہمارے اوپر لازم نہیں ہے، لہذا اس بنا پر طلاق میں کوئی اشکال نہیں ہے ، مگر یہ دلیل شرعی کے ذریعہ شوہر اپنا دعویٰ ثابت کرے .

وعدہ وفا کرنا [عهد (وعده)]

Questionکیا زوجہ سے کیےٴ گئے وعدہ کو پورا کرنا واجب ہے ؟
Answer: جواب:۔بہتر یہ ہے کہ مسلمان ہمیشہ اپنے وعدہ کو پورا کرے مگر ان موقعوں پر کہ جب وہ قادر نہ ہو .

شادی کےلئے استخارہ [استخاره]

Questionکیا لڑکی کا رشتہ کرنے کیلئے استخارہ کا کوئی مورد ہے ؟
Answer: جواب:۔جب بھی مشورہ اور ضروری تحقیقات کرنے کے بعد مشکل حل نہ ہو پائے تو استخارہ کیا جاسکتا ہے

استخارہ پر عمل نه کرنا [استخاره]

Questionکیا استخارہ کرنے کی صورت میں اس پر عمل کرنا واجب ہے ؟
Answer: جواب:۔استخارہ پر عمل کرنا واجب نہیں ہے لیکن حتی الامکان اس کی خلاف ورزی نہ کی جائے مگر یہ کہ استخارہ کرائے ہوئے قابل ملاحظہ (کافی) مدّت گذر جائے اُس کے بعد
اقدام کرے

باربار استخارہ کرنا [استخاره]

Questionکیا شادی کے سلسلے میں دوبارہ استخارہ کرنا جائز ہے کس طریقہ سے ؟
Answer: جواب:۔کسی بھی مورد میں دوبارہ استخارہ کرنا جائز نہیں ہے مگر یہ کہ کافی عرصہ گذر جائے یا جس کام کیلئے استخارہ کرایا ہے، اس کے حالات و شرائط بدل جائیں
TotalPages : 103