جنگ احد پر ایک اور نظر

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 03
خدا کی بہت بڑی نعمت مختلف گروہوں کو الگ الگ پہچانا جانا چاہیے

جنگ احد پر ایک اور نظر

اس آیت میں واقعہ احد پر ایک اور نگاہ ڈالی گئی ہے ۔ اس کی وضاحت یہ ہے کہ بعض مسلمان جنگ کے المناک نتائج پر غمگین اور پریشان تھے اور بار برا اپنی پریشانی کا اظہار کرتے تھے ۔ خدا وند عالم مندرجہ بالا آیت میں ان سے تین نکات کا ذکر کرتا ہے ۔
۱ ۔ تم صرف ایک ہی جنگ کے نتائج سے پریشان نہ ہو جاوٴ بلکہ جتنی مرتبہ دشمن سے مقابلہ ہوا ہے اس کا موازنہ کرو۔ اگر اس میدان میں تم پر مصیبت آئی ہے تو دوسرے میدان (بدر ) میں اس سے دو گنا دشمن پر تم بھی غالب آچکے ہو کیونکہ انہوں نے احد میں تمہارے ستر آدمی شہید کئے ہیں جب کہ تم میں سے کوئی قید نہیں ہوا لیکن جنگ بدر میں تم نے ان کے ستر آدمی قتل کئے اور ستر ہی گرفتار کئے تھے ۔
اٴَ وَ لَمَّا اٴَصابَتْکُمْ مُصیبَةٌ قَدْ اٴَصَبْتُمْ مِثْلَیْہا ۔۔۔
حقیقت میں ” قد اصبتم مثلیھا “ یعنی تم نے دشمن کو دو گنا نقصان پہنچایا تھا ۔ ایک جواب ہے جو سوال سے پہلے آیا ہے ۔
۲ ۔ تم کہتے ہو کہ یہ مصیبت ہمیں کہاں سے دامن گیر ہوئی ۔ ”قلتم انّ ھٰذا “لیکن اے پیغمبر ! ان سے کہئے : اس مصیبت کا باعث تم خود ہو عوامل شکست کو اپنی ہی ذات میں تلاش کرو ۔ ( قل ھو من عند انفسکم ) تم ہی تو تھے جنہوں نے حکم پیغمبر کی مخالفت میں کوہ عینین کا حساس موچہ چھوڑ دیا اور تمہی نے جنگ ختم ہونے سے پہلے اور اسکے حتمی فیصلے سے قبل مال غنیمت جمع کرنا شروع کر دیا اور تم ہی دشمن کے نئے حملے کے وقت میدان چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے ۔ تمہاری یہی کوتاہیاں اور گناہ اس شکست اور اتنے لوگوں کے قتل کا سبب بنیں ۔
۳۔ اب آئندہ تمہیں پریشان نہیں ہونا چاہیے کیونکہ خدا ہر چیز پر قادر و تونا ہے اور اگر تم اپنی کمزوریوں کی تلافی کر لو تو اس کی حمایت تمہارے شامل حال ہوگی ( ان اللہ علیٰ کل شیء قدیر ) ۔

 ۱۶۶۔وَ ما اٴَصابَکُمْ یَوْمَ الْتَقَی الْجَمْعانِ فَبِإِذْنِ اللَّہِ وَ لِیَعْلَمَ الْمُؤْمِنینَ۔
۱۶۷۔ وَ لِیَعْلَمَ الَّذینَ نافَقُوا وَ قیلَ لَہُمْ تَعالَوْا قاتِلُوا فی سَبیلِ اللَّہِ اٴَوِ ادْفَعُوا قالُوا لَوْ نَعْلَمُ قِتالاً لاَتَّبَعْناکُمْ ہُمْ لِلْکُفْرِ یَوْمَئِذٍ اٴَقْرَبُ مِنْہُمْ لِلْإیمانِ یَقُولُونَ بِاٴَفْواہِہِمْ ما لَیْسَ فی قُلُوبِہِمْ وَ اللَّہُ اٴَعْلَمُ بِما یَکْتُمُونَ ۔
ترجمہ
۱۶۶۔ اور اس روز ( احد کے دن ) جب دو گروہ ( مومنین و کفار ) آپس میں نبرد آزما ہوئے تو تمہیں جو مصیبت پہنچی وہ حکم خدا ( اور قانون مکافات ) کے مطابق تھی اور اس بناء پر تھی کہ اہل ایمان پہچانے جائیں ۔
۱۶۷۔ اور ( یہ بھی وجہ تھی کہ ) جن لوگوں نے منافقت کی ہے وہ پہچانے جائیں ۔ وہ جنہیں کہہ دیا گیا تھا کہ آوٴ اور راہ خدا میں جنگ کرو یا ( کم از کم ) اپنے حریم کا دفاع کرو۔ انہوں نے کہا اگر ہمیں یقین ہوتا کہ واقعا ً جنگ ہوگی تو تمہاری پیروی کرتے ( لیکن ہمیں تو پتہ ہے کہ جنگ نہیں ہو گی ) ۔ وہ لوگ اس دن ایمان کی نسبت کفر سے زیادہ نزدیک تھے ۔ وہ اپنے منہ سے وہ کچھ کہتے تھے جو ان کے دل میں نہیں ہو تا تھا اور خدا اس چیز کو جانتا ہے جسے وہ چھپاتے ہیں ۔

 

خدا کی بہت بڑی نعمت مختلف گروہوں کو الگ الگ پہچانا جانا چاہیے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma