ایک سوال اور اس کا جواب

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 03
ہم کافروں کو آگ میں ڈالیں گے دو اہم اسلامی قانون

ممکن ہے کہ کچھ لوگ یہ اعتراض کریں کہ آیاتِ مندرجہ بالا کہتی ہیں کہ جس وقت بد کاروں کی جلد جلے گی تو ہم اس کی جگہ دوسری جلد دے دیں گے تاکہ وہ سزائے الہٰی میں گرفتار ہیں ۔ گناہگار جلد کی بجائے بے گناہ نئی جلد کو سزا دینا عدالت خدا وندی کے مطابق نہیں ہے ۔
مشہور و معروف مادہ پرست ابن ابی العوجاء نے جو حضرت امام جعفر صادق (ع) کا ہم عصر تھا بالکل یہی سوال آپ(ع) سے کیا تھا اورآیت مندرجہ بالا پڑھ کر کہتا تھا:
ماذنب الغیر
نئی جلد اور کھال کا کیا قصور ہے ۔
حضرت امام صادق (ع) نے اسے مختصر لیکن پر معانی جواب دیا فرمایا :
ھی ھی وھی غیرھا
یعنی نئی جلد وہی پرانی جلد ہے باوجود اس کے کہ اس کی بجائے ہے ۔
ابن ابی العوجاء جانتا تھا کہ اس مختصر سی عبارت میں کوئی راز پوشیدہ ہے ۔ اس لئے کہنے لگا ۔
مثلی فی ذٰلک شیئاً من امر الدنیا
اس سلسلے میں میرے لئے کوئی مثال دیجئے
امام (ع) نے فرمایا :
ارء یت لو ان رجلاً اخذ لبنة فکسر ھا ثم ردوھا فی ملبنا فھی ھی وھی غیرھا
یہ اس طرح ہے کہ ایک شخص اینٹ کو توڑ تا ہے اور ریزہ ریزہ کرکے دوبارہ سانچے میں ڈال دیتا ہے اور نئی اینٹ بناتا ہے ۔ تو یہ دوسری اینٹ وہی پہلی اینٹ ہے باوجودی اس کے کہ نئی اینٹ بھی ہے ( اس کا اصلی مادہ محفوظ ہے صرف اس کی شکل بدل گئی ہے )۔( مجالس ِ شیخ و احتجاج طبرسی )
اس روایت سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ نئی جلد اسی پرانی جلد سے تیار ہو گی ۔ ضمناً یادرکھئیے کہ حقیقت میں سزا و جزا انسان کی روح اور قوت ِ ادراک سے تعلق رکھتی ہے ۔ جسم تو صرف سزا و جزا کو روح کی طرف منتقل کرنے کا ایک ذریعہ ہے ۔

 

۵۸۔إِنَّ اللَّہَ یَاٴْمُرُکُمْ اٴَنْ تُؤَدُّوا الْاٴَماناتِ إِلی اٴَہْلِہا وَ إِذا حَکَمْتُمْ بَیْنَ النَّاسِ اٴَنْ تَحْکُمُوا بِالْعَدْلِ إِنَّ اللَّہَ نِعِمَّا یَعِظُکُمْ بِہِ إِنَّ اللَّہَ کانَ سَمیعاً بَصیراً۔
ترجمہ
۵۸۔ خدا وند عالم تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں ان کے حق داروں کو پہنچا دو اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرنے لگو تو عدل کے مطابق فیصلہ کرو۔ خدا تمہیں اچھی نصیحت اور وعظ کرتا ہے ۔ خدا سننے والا اور جاننے والاہے ۔

 

ہم کافروں کو آگ میں ڈالیں گے دو اہم اسلامی قانون
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma