حضرت عمر کی مجلس شوریٰ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 03
جس سے مشورہ کیا جائے اس کی ذمہ داری آخری فیصلہ کا مرحلہ

اہل سنت کے مفسرین درج بالا آیت کے ذیل میں حضرت عمر کی اس چھ رکنی مشاورتی کمیٹی کا تذکرہ کرتے ہیں تیسرے خلیفہ کے انتخاب کے لئے تشکیل دی تھی یہ لوگ مندرجہ بالا آیت اور مشورہ کی تمام روایات کو اسی واقعہ پر منطبق کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اگر چہ اس موضوع کے متعلق عقائد کی کتابوں میں سیر حاصل بحث کی گئی ہے لیکن یہاں چند ایک نکات کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے ۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ امام اور جانشین پیغمبر کا انتخاب صرف اللہ کے حکم سے ہونا چاہیے کیونکہ اسے بھی پیغمبر کی طرح عصمت اور ایوے دیگر کمالات کا حامل ہونا چاہیے کہ جن کا علم صرف خدا کے پاس ہے ۔ دوسرے لفظوں میں جس طرح پیغمبر کو مشورے سے منتخب نہیں کیا جا سکتا ہے اسی طرح امام کا انتخاب بھی مشورہ سے نا ممکن ہے ۔
دوسری بات یہ ہے کہ مذکورہ افرادکی مجلس شوریٰ میں ہر گز مشورے کے تقاضوں اور شرائط کو پورا کرتی کیونکہ اگر مقصود تمام مسلمانوں سے مشورہ کرنا تھا تو اسے چھ افراد میں منحصر کرنے کا کیا معنی ہے اور اگر مقصد امت کے صاحبان فکر و نظر سے مشورہ کرنا تھا تو وہ صرف چھ نہیں تھے ۔ امت کے دانا اور اہل رائے افراد مثلاً سلمان جو خود حضرت پیغمبر اکرم کے مشیر تھے اسی طرح ابوذر، مقداد ، ابن عباس اور ان جیسے دیگر افراد مجلس شوریٰ میں شامل تھے ۔ مجلس مشاورت کی ہیئت مشاورت کی بجائے ایک سیاسی چال زیادہ معلوم ہوتی ہے ۔ اگر مشورے کے لئے صاحبان اثر و رسوخ کو جمع کرنا مقصود تھا تا کہ دوسرے لوگ ان کی رائے قبول کر لیں پھر بھی ہیئت درست نہ تھی کیونکہ کئی ایک اہم شخصیتیں ان میں شامل نہ تھیں مثلاً سعد بن عبادہ جو انسار کے سر براہ تھے ، ابوذر غفاری جو قبیلہ غفارکی ایک عظیم شخصیت تھے اور ان جیسے دیگر افراد اس مجلس مشاورت سے الگ تھلگ تھے ۔
تیسری بات یہ ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ اس مجلس شوریٰ کے لئے بڑی سخت اور سنگین شرائط مقرر کی گئیں تھی اور مخالفین کو موت کی دھمکی تک دی گئی تھی حالانکہ اسلام کے مشاورت اصولوں اور طریقوں میں ایسی کسی چیز کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

جس سے مشورہ کیا جائے اس کی ذمہ داری آخری فیصلہ کا مرحلہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma